جی این این سوشل

پاکستان

کراچی کیلئے بلدیاتی انتخابات بہت اہم ہیں، حافظ نعیم الرحمان

کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کراچی کے لیے بلدیاتی انتخابات بہت اہم ہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کراچی کیلئے بلدیاتی انتخابات بہت اہم ہیں، حافظ نعیم الرحمان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 

امیر جماعت  اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار میں رہنے والی جماعتیں حکومت سے شکایتیں کر رہی ہیں جبکہ جعلی لسٹیں بنیں، آر اوز کے تبادلے ہوئے اور کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے سپریم کورٹ بلدیاتی انتخاب کے التوا کی درخواست مسترد کرے گی جبکہ سندھ ہائی کورٹ نے بلدیاتی انتخاب ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کی ہے۔ سندھ کے بلدیاتی انتخابات وقت پر ہونے چاہئیں اور بلدیاتی امیدوار رکن قومی اسمبلی (ایم این اے) کی طرح بھاگ نہیں جائے گا۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ عوام بلدیاتی امیدواروں سے اپنے مسائل پر سوال جواب کر سکیں گے اور کراچی کے لیے بلدیاتی انتخابات بہت اہم ہیں۔ پی ٹی آئی کے ایجنڈے میں بھی کراچی کا کوئی مسئلہ شامل نہیں، بس انتخابات قریب آنے پر ان کا کراچی آنا جانا لگ جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کا مسئلہ کراچی نہیں بلکہ وزارتیں ہیں اور حکومت کو اس شہر میں کوئی دلچسپی نہیں۔ عوام کو تین تین مہینے پانی نہیں ملتا اور پانی اگر آ بھی جائے تو لوڈشیڈنگ کی وجہ سے نہیں مل پاتا۔

پاکستان

دہشت گردی کے خطرے کو مستقل طور پر ختم کرنے کےلئے پر عزم ہے، آرمی چیف

پاکستان کی مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے ادارون کو پوری قوم کی حمایت حاصل ہے، جنرل عاصم منیر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دہشت گردی کے خطرے کو مستقل طور پر ختم کرنے کےلئے پر عزم ہے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اعلیٰ عسکری حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ ملک میں کسی بھی جگہ سے دہشتگردوں کو فعال ہونے نہ دیں، مسلح افواج پاکستان سے دہشت گردی کے خطرے کو مستقل طور پر ختم کرنے کےلئے پر عزم ہے۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت 264ویں کور کمانڈر ز کانفرنس میں شرکاء نے مسلح افواج کے افسران، جوانوں اور شہریوں سمیت شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

آرمی چیف نے دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشنز کے دوران متعدد دہشت گرد حملوں کو کامیابی سے ناکام بنانے اور اہم دہشت گرد کمانڈروں کو بے اثر کرنے میں پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انتھک کوششوں کو سراہتے ہوئے کمانڈروں کو ہدایت کی کہ دہشت گردوں کو کسی بھی جگہ فعال نہ ہونے دیں،

پاکستان کی مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے ادارون کو پوری قوم کی حمایت حاصل ہے، پاکستان سے اس خطرے کو مستقل طور پر ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

فورم نے بشام میں چینی شہریوں پر بزدلانہ دہشت گرد حملے اور بلوچستان میں معصوم شہریوں کے بہیمانہ قتل کی مذمت کی، ساتھ ہی مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی جارحیت پر تشویش کا اظہار بھی کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فورم نے فلسطینی عوام سے بھی یکجہتی کا اظہار کیا اور غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، جنگی جرائم اور نسل کشی کی مذمت کی۔

کانفرنس میں بریفنگ کے دوران کہا گیا کہ افغانستان سے سرگرم دہشتگرد گروہ علاقائی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فورم نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا اگر فریقین نے کشیدگی کم نہ کی تو ایک وسیع علاقائی تنازع جنم لے سکتا ہے۔

فورم نے مسلح افواج کے خلاف مبنی پروپیگنڈا مہم پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ اداروں اور سیکیورٹی فورسز پر بے بنیاد الزامات ایک وطیرہ بن چکا ہے، ان الزامات کا مقصد عوام اور مسلح افواج کے درمیان دراڑ ڈالنے کی کوشش ہے۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ ہم ایسی کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، سازشی عناصرکے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

اسٹیٹ بینک اور وزیراعظم یوتھ پروگرام کا کاروبار کے لیے قرضہ سکیم کو بڑھانے پر غور

اسکیم کا مقصد پاکستان کے نوجوانوں کی بہتر خدمت کے لیے اس کا دائرہ کار وسیع کرنا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسٹیٹ بینک اور وزیراعظم یوتھ پروگرام کا  کاروبار کے لیے قرضہ سکیم کو بڑھانے پر غور

اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور وزیراعظم یوتھ پروگرام نے نوجوانوں کے کاروبار کے لیے قرضہ سکیم کو بڑھانے پر غور کیا ہے۔

وزیراعظم یوتھ پروگرام سے جاری کردہ بیان کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان، پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان اور مائیکرو فنانسنگ انسٹی ٹیوٹ کے درمیان ہونے والے اجلاس میں پرائم منسٹر یوتھ بزنس لون سکیم کے ٹیئر 1 کے فریم ورک کو مضبوط بنانے پر بات چیت ہوئی۔ اس کا مقصد پاکستان کے نوجوانوں کی بہتر خدمت کے لیے اس کا دائرہ کار وسیع کرنا اور ڈھانچہ جاتی ایڈجسٹمنٹ کو نافذ کرنا ہے۔

پرائم منسٹر یوتھ بزنس لون سکیم، جو ایک اہم اقدام ہے، اپنے ٹیئر 1 میں 5لاکھ تک کے غیر ضمانتی قرضوں اور ٹیئر 2اور ٹیئر 3میں بالترتیب 15 لاکھ سے 75 لاکھ روپے کے قرضوں کی پیشکش کرتی ہے تاکہ پاکستان کے نوجوانوں کوان قرضوں کے حصول کے ذریعے ان کی کاروباری خواہشات کیلئے باہمی تعاون کی فراہمی کی کوششوں کے ذریعے ان کو با اختیار بنایا جاسکے، اور نوجوانوں کی رسائی کو بڑھانے اور ان کو معاشی طور پر بااختیار بنانے میں سکیم کو مزید فعال کیا جائے

ملاقات کے دوران چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے پاکستان کے نوجوانوں کے لیے قرضوں تک آسان رسائی کی سہولت فراہم کرنے کے لیے حکومت کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے حکومت کے وژن پر زور دیا کہ کامیابیوں کی کہانیوں کو پروان چڑھایا جائے، ہر پاکستانی نوجوان کو خوشحالی اور جدت کی روشنی کے طور پر تصور کیا جائے۔

پروگرام میں مجوزہ توسیع کا مقصد نوجوانوں کی انٹرپرینیورشپ کے لیے زیادہ سازگار ماحول پیدا کرنا، معاشی ترقی کو فروغ دینا، روزگار کی تخلیق اور مختلف شعبوں میں جدت لانا ہے۔اس پروگرام کے ذریعے اسٹیک ہولڈرز کی باہمی مہارت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے، یہ اقدام سماجی و اقتصادی ترقی کو متحرک کرنے اور پاکستان کی نوجوان آبادی کی مکمل صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

2400 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قمیت 2 لاکھ 49 ہزار 700 روپے ہو گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2400 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونا 2400 روپے مہنگا ہونے کے بعد 2 لاکھ 49 ہزار 700 روپے کا ہوگیا ہے۔

 اسی طرح 10 گرام سونا 2057 روپے اضافے سے 2 لاکھ 14 ہزار 77 روپےکا ہوگیا ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 20 ڈالر اضافے سے 2371 ڈالر فی اونس ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll