معیشت بہتری کی طرف گامزن ، ہم نے پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچالیا ہے: مفتاح اسماعیل
اسلام آباد: وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے، حکومت برآمدات اور ترسیلات زر میں اضافہ کے لئے کوشاں ہے، ہم نے پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچالیا ہے، پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کرکے توڑا۔


تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ مفتا ح اسماعیل نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ٹیکس نہ لگانے کا کہا تھا، پٹرول کی قیمت کم کرنے کا نہیں، ہم نے پٹرولیم مصنوعات پرایک روپے کا ٹیکس نہیں لگایا، پاکستانی روپیہ کی قدرتیزی سے بہتر ہورہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں حکومت کے سارے فیصلوں کے پیچھے کھڑا ہوں اور ذمے دار ہوں، ہم درآمدات کو روکے گیں۔ برآمدات کو بڑھائیں گے۔
وزیرخزانہ نے کہا کہ درآمدات روکنےسےروپے کی قدر بہتر ہوئی، پاکستان کی سٹاک مارکیٹ بہترین مارکیٹس میں سے ایک ہے۔
مفتاح اسماعیل نے گزشتہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نےآئی ایم ایف سےمعاہدہ کیا، معاہدے کے باوجود پی ٹی آئی نے پٹرول پرسبسڈی دی ، گزشتہ حکومت نے پٹرول کاکوئی سستامعاہدہ نہیں کیا، آئی ایم ایف کا پروگرام شروع ہوچکا ہے، امیدہےاسی ماہ آئی ایم ایف کی بورڈمیٹنگ ہوجائے گی، آئی ایم ایف نے رضامندی سے متعلق خط بھیجا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچالیا ہے، بنگلہ دیش اوربھارت میں پاکستان سےمہنگاپٹرول فروخت ہو رہا ہے۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پٹرول کی قیمت میں اضافہ وزیراعظم کی منظوری سے ہوتا ہے، حکومت کے ہر فیصلے کے ساتھ ذاتی طور پر کھڑا ہوں۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ انہوں نے یہ نہیں کہا تھا کہ آپ نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کرکے توڑا، گیس کا سرکلر ڈیٹ 1400 ارب روپے تک پہنچا دیا، ایل این جی لوکل گیس کے نرخوں پر بیچ دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کا سستا ترین ایل این جی ٹرمینل لگانے پر ہمیں جیل بھیج دیا گیا، پونے 4 سال میں 19 ہزار 300 ارب روپے کا قرض چڑھا دیا گیا، گزشتہ حکومت میں 1500 ارب کا سرکلر ڈیٹ میں اضافہ ہوا۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ڈالر 17 جولائی کے بعد ہمارے کنٹرول سے نکل گیا تھا، ہم نے ڈالر کو 239 روپے پر کنٹرول کرنا شروع کیا لیکن اب ڈالر نیچے آرہا ہے، میں پہلے بھی کہتا تھا کہ درآمد کم ہوگی تو روپیہ مضبوط ہوگا، ہم نے غیرضروری اشیا کی درآمد پر پابندی لگائی ہے، 10 فیصد ایکسپورٹ نہ کرنے والوں پر اضافی ٹیکس لاگو کریں گے، ہمارے پاس اب ڈالر کی آمد زیادہ اور اخراج کم ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کا پروگرام شروع ہوچکا ہے اور اسی ماہ آئی ایم ایف بورڈ سے میٹنگ ہوجائے گی جس کے بعد ہمیں پیسے مل جائیں گے۔ پٹرول کا معاملہ آٹو میٹک ہے، یہ اوگرا سے آتا ہے، ہم نے تو ٹیکس بڑھایا نہ کم کیا، ہم نے یہ وزیراعظم کو بھیجا جسے انہوں نے منظور کرلیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے ہر فیصلے کا پابند ہوں اور ذمہ داری سے کھڑا ہوں، ہم اب پاکستان کا سری لنکا سے موازنہ نہیں کرسکتے، آگے بھی مستقبل میں مشکل فیصلے کرتے جائیں گے۔

ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری سے تنگ آکر پچھلے تین سالوں میں 28 لاکھ سے زائد افراد ملک چھوڑ گئے
- 2 گھنٹے قبل
دنیا ئے موسیقی کے بادشاہ استاد امانت علی خان کو ہم سے بچھڑے 51 برس بیت گئے
- 20 منٹ قبل

جلال پور پیروالا کے قریب سیلاب سے متاثرہ ایم 5 موٹروے 5 مقامات پر متاثر
- 38 منٹ قبل

چیئرمین پی ٹی اے نے برطرفی کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی
- 13 گھنٹے قبل

ایشیا کپ تنازع شدت اختیار کر گیا، پاکستان کا ٹورنامنٹ سے دستبرداری کا عندیہ
- 11 گھنٹے قبل

تربت سے کراچی جانے والی سیکیورٹی کمپنی کی گاڑی سے 22 کروڑ روپے کی ڈکیتی
- 13 گھنٹے قبل

عمران خان سے اڈیالہ جیل میں سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق تفتیش
- 13 گھنٹے قبل

امریکاکا ایران سے متعلقہ کئی شخصیات اور کمپنیوں پر پابندیاں لگانے کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

یورپی ملک لکسمبرگ کا بھی فلسطین کو بطور ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا :ضلع بنوں اور کرک میں دہشت گردوں کے حملے ناکام، 3 دہشت گرد ہلاک، 4 زخمی
- 2 گھنٹے قبل

بلوچستان:ضلع شیرانی میں پولیس اور لیویز تھانوں پردہشتگردوں کا حملہ، 2 اہلکار شہید جبکہ 6 زخمی
- 2 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف سہ ملکی دورے پر آج روانہ ہوں گے
- 34 منٹ قبل