جی این این سوشل

دنیا

کورونا وائرس : دنیا بھر میں 12 کروڑ 88لاکھ سے زائد کیسز ، اموات 28لاکھ سے متجاوز

واشنگٹن : دنیا بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں ، عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 12 کروڑ88 لاکھ سے زائد افراد متاثر اور 28 لاکھ 15 ہزار 991افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کورونا وائرس  : دنیا بھر میں 12 کروڑ 88لاکھ سے زائد کیسز ، اموات 28لاکھ سے متجاوز
کورونا وائرس : دنیا بھر میں 12 کروڑ 88لاکھ سے زائد کیسز ، اموات 28لاکھ سے متجاوز

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا ، کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تاحال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 64 ہزار138تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3 کروڑ10 لاکھ97 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر آگیا ہے، برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 26 لاکھ 24ہزار زائد ہو گئی ہے اور 3 لاکھ 17 ہزار 936 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

ایک ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے اعتبار سے تیسرے نمبر پر آگیا ہے، بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 21 لاکھ 48 ہزار سے زائد ہے اور ایک لاکھ 62 ہزار 502 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، بھارت میں کورونا وائرس کے کیسز میں گزشتہ تین دنوں کے مقابلے میں کمی کے باوجود 56ہزار 211 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

فرانس  میں اب تک   45لاکھ 85ہزارسے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں  جبکہ 95ہزار 337افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔ روس میں 45 لاکھ 36 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 98 ہزار442 ہے۔ برطانیہ  میں 43 لاکھ 41 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور ایک لاکھ 26 ہزار 670 اموات ہوچکی ہیں ۔ اٹلی میں بھی 35 لاکھ 61ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ ایک لاکھ8 ہزار879 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اسپین 32 لاکھ 75 ہزار 819افراد متاثر اور 75 ہزار 305 اموات ہوئی ہیں۔

 ترکی میں ایک بار پھر کورونا  کے نئے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے ،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 37303 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ نومبر 2020 کے بعد یہ ایک ہی دن میں پیش آنے والے سب سے زیادہ کیس ہیں۔ سعودی عرب اسی فہرست میں 42 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 6 ہزار 663 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 89 ہزارسے زائد ہے۔

دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 10 کروڑ39لاکھ 23 ہزار سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ20لاکھ 57 ہزار سے زائد ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس سال 2019 دسمبر میں چین میں رپورٹ ہوا،  11 مارچ  2020 کو اسے ’’عالمی وبا‘‘ قرار دیا گیا۔ اب تک 185سے زائد ممالک اس عالمی وبا کا شکار ہوچکے ہیں۔

علاقائی

جاپانی کمپنیوں کیلئے پنجاب میں سرمایہ کاری کے مفیدمواقع موجود ہیں،مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے جاپانی سفیر واڈا متسوہیرو نے ملاقات کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جاپانی کمپنیوں کیلئے پنجاب میں سرمایہ کاری کے مفیدمواقع موجود ہیں،مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ جاپانی کمپنیوں کیلئے پنجاب میں سرمایہ کاری کے مفیدمواقع موجود ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے جاپانی سفیر واڈا متسوہیرو نے ملاقات کی، ملاقات میں تجارت، کاروبار اور سرمایہ کاری کے تعلقات مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب اور جاپان کے درمیان ثقافتی اور تعلیمی وفود کے تبادلوں کا جائزہ طلبہ کے فیکلٹی پروگراموں کو فروغ دینے پر اصولی اتفاق، پنجاب اور جاپان  کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور باہمی مفادات اور اشتراک کارگرہو سکتے ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ جاپانی کمپنیوں کیلئے پنجاب میں سرمایہ کاری کے مفیدمواقع موجود ہیں، پنجاب بڑی کنزیومر مارکیٹ کے طورپرابھر رہا ہے، پنجاب کی سکلڈ نوجوانوں کی افرادی قوت جاپانی اداروں میں بے مثال کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتی ہے۔

جاپانی سفیر واڈا متسوہیرو نے اپنی گفتگو میں کہا کہ دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے دونوں ممالک کے عوامی رابطے ناگزیر ہیں، جاپان پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے پنجاب حکومت کے ساتھ اشتراک کار کے لیے پرعزم ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ گیارہ پاکستانی طلباء ماسٹرز اور ڈاکٹریٹ کی ڈگریوں کے لیے MEXT سکالرشپس پر جاپان میں زیر تعلیم ہیں، پاکستان میں عوامی سماجی بہبود کے لیے جاپان کے متعدد پراجیکٹ جاری ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیرامیرمقام کا دورہ بشکیک ملتوی

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کچھ دیر میں پریس کانفرنس کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیرامیرمقام کا دورہ بشکیک ملتوی

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیرامیرمقام کا دورہ بشکیک ملتوی کردیا گیا، وزیر خارجہ اسحاق ڈار کچھ دیر میں پریس کانفرنس کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار قازقستان میں ایس سی او کانفرنس میں شرکت کے لیے پیر کو آستانہ جائیں گے۔

وزارت خارجہ کے مطابق وفد نے آج گیارہ بجے لاہور سے بشکیک روانہ ہونا تھا، البتہ اب بشکیک میں پاکستانی سفارتخانے کی مدد کےلیے قازقستان اور تاشقند کے سفارتی عملے کو بھیجنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اتوار کو کرغزستان میں صورتحال کنٹرول میں ہے۔ ملک کے صدر اور کابینہ سمیت کرغز حکومت صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

کرغز حکومت اور پاکستانی سفیر کے جائزے کے مطابق مجموعی صورتحال اس وقت مکمل طور پر قابو میں ہے۔ حساس مقامات پر قانون نافذ کرنے والے ادارے تعینات ہیں۔

تمام مظاہرین قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مذاکرات کے بعد منتشر ہوچکے ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذریعہ پرتشدد مظاہرین کی شناخت اور انہیں گرفتار کیا جا رہا ہے۔

پاکستان سفارتخانہ کے عملے اور سفیر نے ہاسٹلز اور اسپتال کا دورہ کیا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہاسٹلز کے تحفظ کو کوارڈینیٹ کیا گیا ہے۔ جبکہ الگ تھلگ اپارٹمنٹس میں رہنے والے طلباء بھی ہاسٹلز میں شفٹ کئے گئے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

پاکستان کی پہلی اینی میٹڈ فلم’دی گلاس ورکر‘ نمائش کیلئے کانز فلم فیسٹیول میں پیش

فلم کی کہانی وِینسنٹ نامی ایک ایسے لڑکے کے گِرد گھوم رہی ہے جس کے والد کانچ کے فن پارے تیار کرنے میں کمال کی مہارت رکھتے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کی پہلی اینی میٹڈ فلم نمائش کیلئے کانز فلم فیسٹیول میں پیش

اینی میٹڈفلموں کی دنیا میں پاکستان کو اعزاز حاصل ہوگیا ہے، پاکستان کی پہلی اینی میٹڈ فلم ’’دی گلاس ورکر‘‘ کو نمائش کیلئے کانز فلم فیسٹیول میں پیش کر دیا گیا۔

فلم دی گلاس ورکر کے ڈائریکٹر عثمان ریاض نے کہا کہ 10 سال پہلےیہ سفر شروع کیا تھا، کسی کو یقین نہیں تھا کہ یہ فلم اس قدر شہرت حاصل کرےگی۔

اس حوالے سے ’دی گلاس ورکر‘ کے پروڈیوسر خضر ریاض نے کہا کہ بین الاقوامی اینی میشن انڈسٹری کی طرف سے فلم کو تسلیم کیا جانا ایک خواب پورا ہونا ہے۔

فلم کی کہانی وِینسنٹ نامی ایک ایسے لڑکے کے گِرد گھوم رہی ہے جس کے والد کانچ کے فن پارے تیار کرنے میں کمال کی مہارت رکھتے ہیں۔

وِنسینٹ اپنے والد کے کام سے بے حد متاثر ہوتا ہے اور یہ ہنر سیکھنے کی کوشش کرتا ہے اور دکان پر آنے والی الیز نامی ایک لڑکی سے دوستی کے بعد اپنے تیار کردہ دلکش کانچ کے فنپارے اُسے تحفے میں دیتا ہے، وقت گزرنے کے ساتھ بھی ان کی دوستی میں کمی نہیں آتی اور زندگی کے مختلف مراحل میں ان کی دوستی مزید مضبوط ہوتی جاتی ہے۔

فلم کو 26 جولائی 2024 کو پاکستان بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔’دی گلاس ورکر‘ کو اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول 2024 میں مقابلے کے لیے بھی منتخب کیا گیا ہے۔

یہ فلم جاپانی اینی میشن فلم اسٹوڈیو (گھبلی) سے متاثر ہوکر بنائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ یہ فلم دی پاکستانی کریسنٹ کلیکٹیو کی پیشکش ہے جسے عالمی سطح پر بہت پریزائی مل رہی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll