جی این این سوشل

پاکستان

پاکستان معاشی اور سیاسی استحکام کی طرف گامزن ہے:رانا ثناء اللہ

ریاض:سعودی عرب میں موجود وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان معاشی اور سیاسی استحکام کی طرف گامزن ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان معاشی اور سیاسی استحکام کی طرف گامزن ہے:رانا ثناء اللہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

وفاقی وزیر داخلہ نے سعودی عرب میں مقیم اوور سیز پاکستانیوں کی استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری اتحادی حکومت نے پاکستان کو معاشی طور پر دیوالیہ ہونے سے بچایا۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا بہترین قومی اثاثہ ہیں، ان کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلات زر سے ہی معیشت میں استحکام ہے، ای پاسپورٹ کی سہولت کا دائرہ کار عام پاکستانی پاسپورٹ کے اجرا تک بڑھایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان معاشی اور سیاسی استحکام کی طرف گامزن ہے، اپنی سیاست داؤ پر لگا کر ملکی مفاد میں سخت ترین فیصلے کیے جس کا بوجھ عوام پر بھی پڑا لیکن اب مشکل وقت گزر چکا۔

وزیر داخلہ نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ ملک فساد اور سیاسی انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا، 25 مئی کو آئین کی دی گئی طاقت سے ملک میں ریاستی عملداری قائم کی، حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی، انتخابات وقت مقررہ پر ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ  سعودی عرب میں مقیم پاکستانی شہری ووٹ دینے کے اہل ہیں، ضروری قانون سازی کردی، بیرون ملک پاکستانیوں کے ووٹ ڈالنے کے طریقہ کار کو حتمی شکل دے رہے ہیں، اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کو آئندہ انتخابات میں یقینی بنائیں گے۔

پاکستان

قوم کو یقین دلاتے ہیں امن کے لئے آخری حد تک جائیں گے،محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ کا ایف سی ہیڈ کوارٹر میں اجلاس سے خطاب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

قوم کو یقین دلاتے ہیں امن کے لئے آخری حد تک جائیں گے،محسن نقوی

اسلام آباد۔: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ قوم کو یقین دلاتے ہیں کہ امن کے لئے آخری حد تک جائیں گے۔

دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو وطن عزیز میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔وہ پشاور میں فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) ہیڈ کوارٹر میں اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔

ایف سی ہیڈکوارٹرز پہنچنے پرکمانڈنٹ ایف سی معظم جاہ انصاری نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا ایف سی کے افسران سے تعارف کرایا گیا۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایف سی ہیڈ کوارٹر میں یادگار شہدا پر حاضری دی۔

انہوں نے یادگار شہدا پرپھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہدا کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایف سی کے شہدا کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایف سی کے بہادر جوانوں نے قیام امن کےلئے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت ایف سی ہیڈ کوارٹر میں اجلاس بھی منعقد ہوا۔وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ ایف سی کو مزید موثر فورس بنایا جائے گا۔ ایف سی ہیڈ کوارٹر جلد دوبارہ آئوں گا۔ انہوں نے کہا کہ دشمن امن کو سبوتاژ کرنے کی سازش کر رہا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

سعودی عرب،سونے کے نرخوں میں اضافہ

24 قیراط 8 گرام کی گنی 2,540.11 ریال میں فروخت کی جاتی رہی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سعودی عرب،سونے کے نرخوں میں اضافہ

جدہ: سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

عاجل ویب کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ روز 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 264.59 ریال، 22 قیراط ایک گرام 242.54 ریال اور 18 قیراط ایک گرام 198.45 ریال اور 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 231.52 ریال رہی۔

مارکیٹ میں 21 قیراط 8 گرام کی گنی 2,222.59، 22 قیراط آٹھ گرام کی گنی 2.328.43 اور 24 قیراط 8 گرام کی گنی 2,540.11 ریال میں فروخت کی جاتی رہی جبکہ ایک کلو گرام سونا 266,446 ریال میں دستیاب رہا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

چینی کمپنی نے داسو اور تربیلا ڈیم کے بعد دیامر بھاشا ڈیم پر بھی کام روک دیا

مقامی عملے کو اگلے احکامات تک گھروں میں رہنے کی ہدایت

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چینی کمپنی نے  داسو اور تربیلا ڈیم کے بعد دیامر بھاشا ڈیم پر  بھی کام روک  دیا

داسو اور تربیلا ڈیم کے بعد چینی کمپنیوں نے دیامر بھاشا ڈیم پر سول ورک معطل کر دیا ہے تاہم خیبرپختونخوا میں مہمند ڈیم پر چینی باشندے تاحال کام کر رہے ہیں۔

دیامر بھاشا ڈیم میں 500 کے قریب چینی شہری ڈیم کی تعمیر میں مصروف ہیں جبکہ مقامی عملے کو اگلے احکامات تک گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس سے قبل منگل کو بشام میں شاہراہ قراقرم پر بارود سے بھری بس ایک گاڑی سے ٹکرا گئی تھی جس کے نتیجے میں داسو ڈیم پر کام کرنے والے پانچ چینی انجینئر ہلاک ہو گئے تھے۔

منصوبے پر کام کرنے والے ایک اہلکار نے تصدیق کی کہ چینی کمپنی نے داسو ڈیم پر کام روک دیا ہے اور مقامی عملے کو گھروں میں رہنے کو کہا گیا ہے۔اپر کوہستان ضلع میں 4 ہزار 320 میگاواٹ کے داسو ڈیم پر تقریباً 741 چینی اور 6 ہزار مقامی لوگ کام کر رہے ہیں۔ دیامر بھاشا ڈیم کے جنرل منیجر نزاکت حسین نے بھی تصدیق کی کہ چینی کمپنی نے ڈیم پر کام روک دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیم کی تعمیر میں 500 کے قریب چینی شہری مصروف ہیں تاہم ایف ڈبلیو او کا عملہ اس پر کام کر رہا ہے۔ 6 ہزار مقامی لوگ ڈیم پر کام میں مصروف ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ چند دنوں میں صورتحال معمول پر آجائے گی جس کے نتیجے میں چینی کارکنوں کی واپسی ہوگی۔

واضح رہے کہ دیامر بھاشا ڈیم پن بجلی کی پیداوار کے ذریعے 4 ہزار 800 میگاواٹ بجلی پیدا کرے گا۔

مہمند ڈیم کے جنرل منیجر عاصم رؤف نے بتایا کہ مہمند ڈیم پر 250 چینی کام کر رہے ہیں اور انہوں نے کام نہیں روکا۔ چینیوں نے منصوبے کے علاقے میں سیکیورٹی کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور وہ سائٹ پر کام کر رہے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll