Advertisement
پاکستان

 امریکی میرینز نے کراچی میں قونصل خانے پر دھاوا بولنے والے مظاہرین پر فائرنگ کی ،رائٹرز

امریکی میرنیز نے کراچی قونصل خانے والے معاملے پر سوالات کےجواب امریکی فوج کوبھیج دیے اور امریکی فوج نےمعاملہ محکمہ خارجہ کے سپرد کر دیا ہے،رپورٹ

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 months ago پر Mar 3rd 2026, 3:28 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
 امریکی میرینز نے کراچی میں قونصل خانے پر دھاوا بولنے والے مظاہرین پر فائرنگ کی ،رائٹرز

واشنگٹن ڈی سی: برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی حکام نے بتایا ہے کہ امریکی میرینز نے کراچی میں قونصل خانے پر دھاوا بولنے والے مظاہرین پر فائرنگ کی تھی۔

امریکی حکام نے ابتدائی معلومات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ واضح نہیں کہ میرینز کی جانب سے چلائی گئی گولیاں کسی کو لگیں یا کسی کی ہلاکت کا سبب بنیں، انہیں یہ بھی معلوم نہیں کہ مشن کی حفاظت پر مامور دیگر افراد، جن میں نجی سکیورٹی گارڈز اور مقامی پولیس شامل ہیں، نے بھی فائرنگ کی یا نہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق سفارتی مشن پر طاقت کے استعمال کا یہ ایک غیر معمولی واقعہ ہے، جو ایران کے رہنما کی ہلاکت کے بعد ملک بھر میں جاری مظاہروں کے تناظر میں کشیدگی کو مزید بڑھا سکتا ہے، اس واقعہ میں 10 پاکستانی شہری جاں بحق ہوئے تھے۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ امریکی قونصلیٹ کی حفاظت پر مامور دیگر اہلکاروں میں نجی سکیورٹی گارڈز اور مقامی پولیس شامل ہے،  پولیس حکام نے بتایا گولیاں قونصل خانے کے احاطے کے اندر سے چلائی گئیں۔

دوسری جانب امریکی میرینز نےکراچی قونصل خانے والے معاملے پر سوالات کےجواب امریکی فوج کوبھیج دیے اور امریکی فوج نےکراچی قونصلیٹ والا معاملہ محکمہ خارجہ کے سپرد کر دیا ہے۔تاہم دفتر خارجہ کی جانب سے ابھی تک اس حوالے سے کوئی تفصیلات نہیں فراہم کی گئیں۔

Advertisement
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • ایک دن قبل
فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

  • ایک دن قبل
آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

  • 2 دن قبل
روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

  • ایک دن قبل
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 4 دن قبل
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • 5 دن قبل
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • 4 دن قبل
آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

  • 2 دن قبل
خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

  • 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

  • 3 دن قبل
امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 2 دن قبل
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر  سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 3 دن قبل
Advertisement