Advertisement

ایران نے جوابی حملے تیز کر دیے،پاسداران انقلاب کاشہریوں کواسرائیل چھوڑنے کی وارننگ

اسرائیلیوں کو فوجی اڈوں، سیکیورٹی مراکز اور سرکاری عمارتوں سے دور رہنا چاہیے کیونکہ یہ مقامات ممکنہ اہداف ہو سکتے ہیں،ایرانی حکام

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 months ago پر Mar 2nd 2026, 3:57 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ایران نے جوابی حملے تیز کر دیے،پاسداران انقلاب کاشہریوں کواسرائیل چھوڑنے کی وارننگ

تہران: ایران کے پاسدارانِ انقلاب گارڈ (آئی آر جی سی )کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے خلاف “عظیم حملوں” کا آغاز کر دیا گیا ہے اور کارروائیاں جاری ہیں،جس کے بعد پاسدارانِ انقلاب نے اسرائیلی شہریوں کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کی وارننگ دی ہے۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلیوں کو فوجی اڈوں، سیکیورٹی مراکز اور سرکاری عمارتوں سے دور رہنا چاہیے کیونکہ یہ مقامات ممکنہ اہداف ہو سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ ایرانی فورسز کی جانب سے یہ سخت بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں پہلے ہی کشیدگی عروج پر ہے اور دونوں فریقوں کے درمیان جنگ شدت اختیار کر چکی ہے۔

یاد رہے کہ آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد ایران میں انتقام کی علامت سرخ پرچم لہرا دیا گیا تھا جبکہ ان کی شہادت پر ایران کے سیکورٹی چیف علی لاریجانی نے ایکس پر پوسٹ کی تھی کہ صیہونی ریاست اسرائیل اور امریکہ نے ہمارے دلوں کو آگ لگا دی ہے، اب ہم ان کے دل جلا کر راکھ کردیں گے۔

Advertisement
روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

  • 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

  • 3 دن قبل
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر  سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 3 دن قبل
فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

  • 2 دن قبل
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • 2 دن قبل
آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

  • 3 دن قبل
آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

  • 3 دن قبل
امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 3 دن قبل
خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

  • 2 دن قبل
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • 5 دن قبل
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 5 دن قبل
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • 5 دن قبل
Advertisement