جی این این سوشل

پاکستان

وزیراعظم کی لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی شہید کے گھر آمد

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثہ میں شہید ہونے والے کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی شہید کے گھر پہنچ گئے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیراعظم کی لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی شہید کے گھر آمد
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی شہید کیلئے فاتحہ خوانی کی اور اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا، وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیراطلاعات مریم اورنگزیب بھی ہمراہ ان کے ہمراہ موجود تھیں۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہمارے شہدا ہمارا فخر ہیں، پاک فوج کے افسران وجوانوں نے جانوں کا نذرانہ دینے سے کبھی دریغ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف جنگ کا میدان ہو یا کوئی قدرتی آفت، پاک فوج کے جوان و افسران ہمیشہ قوم کے محافظ بن کر میدان میں اترے ہیں، مجھ سمیت قوم ان قربانیوں پر اپنے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم 14 اگست کو میجر طلحہ منان شہید کے گھر بھی تعزیت کیلئے گئے تھے۔

پاکستان

عمران خان نے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا کو پی اے سی کا چیئرمین نامزد کر دیا

سپیکر قومی اسمبلی سے اپوزیشن ارکان زین قریشی، شیر افضل مروت اور حامد رضا نے ملاقات کی ہے جس میں پارلیمانی کمیٹیوں کی تشکیل کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عمران خان نے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا کو پی اے سی کا چیئرمین نامزد کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے سنی اتحاد کونسل (ایس آئی سی) کے سربراہ حامد رضا کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کا چیئرمین نامزد کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان نے حامد رضا کی نامزدگی کے لیے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو ہدایات جاری کر دیں۔ اس سے قبل عمران خان نے پی ٹی آئی کے رہنما شیر افضل مروت کو چیئرمین پی اے سی نامزد کیا تھا۔


سپیکر قومی اسمبلی سے اپوزیشن ارکان زین قریشی، شیر افضل مروت اور حامد رضا نے ملاقات کی ہے جس میں پارلیمانی کمیٹیوں کی تشکیل کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔


تاہم اپوزیشن نے چیئرمین پی اے سی کے لیے حامد رضا کا نام اسپیکر کو دے دیا۔ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ چیئرمین پی اے سی کا انتخاب قواعد کے مطابق ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سپیکر کی چیئرمین پی اے سی کی نامزدگی کا کوئی دائرہ اختیار نہیں۔ یہ فیصلہ اپوزیشن کو کرنا ہے انہیں جو بھی نام دیا جائے گا وہ چیئرمین پی اے سی بنے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

کراچی و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کراچی میں آنے والے زلزلے کے جھٹکوں کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.2 تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کراچی و گردونواح میں زلزلے   کے جھٹکے

کراچی : کراچی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.2 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کراچی میں آنے والے زلزلے کے جھٹکوں کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.2 تھی۔

کراچی میں زلزلے جھٹکے 8 بجکر50 منٹ پر محسوس کئے گئے ، زلزلہ پیما مرکز کا کہنا تھا کہ زلزلے کی گہرائی 12 کلومیٹر اور مرکز کراچی کا علاقہ ملیرتھا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر، لانڈھی، قائدآباد، سپرہائی وے اور اطراف میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن پر ایک بار پھر معطلی کی تلوار لٹکنے لگی

الیکشن کمیشن نے نئے انٹرا پارٹی انتخابات پر ایک بار پھر اعتراضات اٹھا دیئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن پر ایک بار پھر معطلی کی تلوار لٹکنے لگی

پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن پر ایک بار پھر معطلی کی تلوار لٹکنے لگی، الیکشن کمیشن نے نئے انٹرا پارٹی انتخابات پر ایک بار پھر اعتراضات اٹھا دیئے

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نئے انٹرا پارٹی انتخابات پر اعتراضات عائد کرتے ہوئے اسے 30 اپریل کے لیے نوٹس جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ای سی پی نے تیسری بار پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن پر اعتراض عائد کیا ہے۔

ذرائع نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں الیکشن کمیشن پولیٹیکل فنانس ونگ نے اپنے نوٹس میں پی ٹی آئی کو 30 اپریل کو پیش ہونے کی ہدایت کردی ہے۔

پی ٹی آئی نے 4 مارچ کو الیکشن کمیشن میں انٹرا پارٹی الیکشن کی تفصیلات جمع کرائی تھیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll