جی این این سوشل

تفریح

اہلیہ اور بیٹی سے بہت ڈرتا ہوں ،خرچے کے پیسے بیوی سے مانگتا ہوں : خلیل الرحمٰن قمر

خلیل الرحمٰن قمر کا کہنا ہے کہ وہ اپنی اہلیہ اور بیٹی سے بہت ڈرتے ہیںِ اور بیوی کے سامنے ان کی کوئی اوقات اور حیثیت نہیں ، وہ ان سے خرچے کے پیسے تک مانگتے ہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اہلیہ اور بیٹی سے بہت ڈرتا ہوں ،خرچے کے پیسے بیوی سے مانگتا ہوں : خلیل الرحمٰن قمر
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

جی این این  کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے ڈراما ساز خلیل الرحمٰن قمر  نے پہلی بار اپنی گھریلو زندگی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ کم عمر تھے تو انہیں ذوالفقار علی بھٹو پسند تھے اور ان کا لباس انہیں خصوصی طور پر پسند ہوتا تھا، ان کی خواہش ہوتی تھی کہ بھٹو جیسا کوٹ انہیں مل جائے تو ان کے مزے آجائیں۔

پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے اپنی بیوی اور بیٹی کو بھی انٹرویو میں ساتھ بٹھایا اور گھریلو زندگی پر بھی بات کی اور بتایا کہ گھر میں ان کے بجائے ان کی اہلیہ کی حکمرانی چلتی ہے۔

خلیل الرحمٰن قمر کا کہنا ہے کہ وہ اپنی اہلیہ اور بیٹی سے بہت ڈرتے ہیںِ اور بیوی کے سامنے ان کی کوئی اوقات اور حیثیت نہیں ، وہ ان سے خرچے کے پیسے تک مانگتے ہیں۔ ان کے مطابق وہ کماتے ضرور ہیں مگر پیسے کا حساب کتاب ان کی اہلیہ رکھتی ہیں اور وہ ان سے اپنے اخراجات مانگتے ہیں۔

خلیل الرحمٰن قمر کی اہلیہ روبی خلیل نے دوران انٹرویو بات کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں بینک میں ملازمت کرتے تھے اور بعد میں رشتہ آزدواج میں بندھ گے اور ان کی شادی کو 20 سال گزر چکے ہیں۔ خلیل الرحمٰن نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ ماضی میں ان پر اہلیہ کافی سختیاں کرتی تھی اور ان کے پاس کسی لڑکی کو گزرنے کی اجازت تک نہ ہوتی تھی مگر اب ایسا نہیں۔

پروگرام کے دوران خلیل الرحمٰن کی اکلوتی بیٹی نوشاب خلیل نے انکشاف کیا کہ والد لکھتے وقت روتے رہتے ہیں اور ٹشو پیپر ہر وقت اپنے ساتھ رکھتے ہیں اور کسی بھی خاتون کا کردار لکھنے کے بعد والد انہیں وہ کہانی سناتے ہیں۔

 

 

دنیا

 ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہوتے ہی ان کے اثاثوں میں اربوں ڈالر کا اضافہ

نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سوشل میڈیا کمپنی ٹروتھ سوشل کی مالیت میں ایک ارب ڈالر (تقریباً 2 کھرب، 77 ارب 83 کروڑ 74 لاکھ روپے) کا اضافہ ہوا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہوتے ہی ان کے اثاثوں میں اربوں ڈالر کا اضافہ

 ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہوتے ہی ان کے اثاثوں میں اضافہ ہوگیا 

نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سوشل میڈیا کمپنی ٹروتھ سوشل کی مالیت میں ایک ارب ڈالر (تقریباً 2 کھرب، 77 ارب 83 کروڑ 74 لاکھ روپے) کا اضافہ ہوا۔

ٹرمپ میڈیا کا اسٹاک، جو ”DJT“ کی علامت کے تحت تجارت کرتا ہے، کی قیمت میں پری مارکیٹ ٹریڈنگ کے دوران 35 فیصد کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی کل مالیت 9 ارب ڈالر ہوگئی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ٹرمپ قدامت پسند سوشل میڈیا کمپنی میں غالب شیئر ہولڈر ہیں، حالانکہ اس کی آمدنی کم ہے اور کمپنی مالی نقصان کا شکار ہے۔

ٹروتھ سوشل کا مقصد ایسے پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے جہاں قدامت پسند آوازیں زیادہ مؤثر طریقے سے سنی جا سکیں، خاص طور پر ایسے وقت میں جب روایتی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ٹرمپ اور ان کے حامیوں کو اکثر پابندیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ یہ کمپنی اپنے آغاز سے ہی متنازعہ رہی ہے، اور اس کی کارکردگی اور مستقبل کے بارے میں مختلف آراء موجود ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات

ملاقات میں علاقائی امن، دفاعی اور سکیورٹی تعاون پر بات چیت کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سعودی عرب کا سرکاری دورہ کیا۔ آرمی چیف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی اور ان کا شاہی محل آمد پر پر تپاک استقبال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی امن، دفاعی اور سکیورٹی تعاون پر بات چیت کی گئی اور دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کی حکمت عملی سمیت باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف نے پاکستان کےلیے مستقل حمایت پر سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا اور خطے میں امن و استحکام میں سعودی ولی عہد کے کردار کی تعریف کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے بھی ملاقات کی جس میں دفاع اور سکیورٹی کے شعبے میں تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

آرمی چیف کی سعودی معاون وزیر دفاع انجینئر طلال عبداللہ العتیبی، رائل سعودی آرمڈ فورسز کے چیف آف جنرل اسٹاف ائیر چیف مارشل فیاض بن حمید  اور چیف آف رائل سعودی فورسز لیفٹیننٹ جنرل فہد بن سعود سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

کوئی جنگ شروع نہیں کروں گا بلکہ جنگیں ختم کروں گا،ٹرمپ کا فاتحانہ خطاب

امریکا کو محفوظ کریں گے اور سرحدوں کو سیل کرینگے ،نومنتخب امریکی صدر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کوئی جنگ شروع نہیں کروں گا بلکہ جنگیں ختم کروں گا،ٹرمپ کا فاتحانہ خطاب

دوسری بار کامیابی حاصل کرنے والے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کوئی جنگ شروع نہیں کروں گا بلکہ جنگیں ختم کروں گا، امریکا کو دوبارہ عظیم بنائیں گے۔

امریکی ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اہم ریاستوں میں برتری حاصل کرنے کے بعد فلوریڈا کے ویسٹ پام بیچ میں فاتحانہ خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک بار پھر منتخب کرنے پر عوام کا بے حد شکریہ ،  یہ بہت بڑی سیاسی جیت ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ امریکا کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے، ہم بہتر کریں گے، امریکا کےزخموں پر مرہم رکھیں گے، امریکا کے سنہری دور کا آغاز ہو رہا ہے، امریکا نئی بلندیوں پر پہنچے گا، تمام معاملات ٹھیک کریں گے، امریکا کو محفوظ، مضبوط اور خوشحال بنائیں گے۔ 

ڈونلڈ ٹرمپ نے سوئنگ ریاستوں کوجیت کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مجھے 315الیکٹورل ووٹ جیتنے کی امید تھی ، بڑے مشکل حالات میں انتخاب جیتا،یہ ناقابل یقین تھا، میری فیملی اور خاص طور پر اہلیہ نے اس مشکل وقت میں ساتھ دیا۔

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نائب صدر وینس کو بھی جیت کی مبارکباد دی۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی عوام نے ایک بار پھر غیر معمولی مینڈیٹ دیا ہے ، امریکا کو محفوظ کریں گے اور سرحدوں کو سیل کرینگے ، امریکا میں جو بھی آئے گا وہ قانونی طریقے سے ہی آئے گا،  چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اقدامات کریں گے،  ہم نے سینیٹ کا کنٹرول واپس حاصل کرلیا ہے۔

نو منتخب امریکی صدر نے اپنے خطاب میں ایلون مسک کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ذہین شخص قرار دیا اور کہا کہ ہمیں اپنے ذہین افراد کا تحفظ کرنا چاہیے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ 277 ووٹوں کے ساتھ آگے ہیں جبکہ کملا ہیرس کو اب تک 226 ووٹ ملے ہیں ، پینسلوانیا، جارجیا، شمالی کیرولائنا، فلوریڈا، ٹیکساس، مونٹانا، انڈیانا اور کینٹکی سمیت کئی ریاستوں میں ڈونلڈ ٹرمپ کو برتری حاصل کی۔ نیویارک، کیلیفورنیا، ورجینیا، میری لینڈ اور میساچوسیٹس، مشی گن سمیت متعدد ریاستوں میں کملا ہیرس آگے رہیں۔

ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدارتی دوڑ میں کامیابی حاصل کرکے تاریخی کارنامہ انجام دیا ہے ، وہ الیکٹورل کالج میں 270 ووٹوں کی رکاوٹ کو عبور کرتے ہوئے امریکا کے 47 ویں صدر بن گئے۔

ٹرمپ کی جیت کے ساتھ، وہ 100 سال سے زائد عرصے میں دو بار مسلسل کامیابی حاصل کرنے والے پہلے صدر بن گئے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll