اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری کو دھمکانے پر عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔

.jpg&w=3840&q=75)
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں تین رکنی لارجر بینچ نے آج دوپہر کیس کی سماعت کی ، ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد جہانگیر جدون عدالت میں پیش ہوئے ۔ ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے دورانِ سماعت مؤقف اختیار کیا کہ ہم نے متعلقہ مواد ریکارڈ پر لانے کی ایک متفرق درخواست دائر کی ہے۔
سماعت کے دوران جسٹس محسن اختر کیانی کا استفسار کرنا تھا کہ یہ قابل اعتراض ریمارکس کب دیے گئے ہیں؟ وہ خاتون جج کون سا کیس سن رہی تھیں؟ جس پر ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان نے 20 اگست کو ریلی سے خطاب میں قابل اعتراض الفاظ استعمال کیے ، خاتون ایڈیشنل سیشن جج کے بارے میں یہ الفاظ استعمال کیے گئے، خاتون جج شہبازگل کے ریمانڈ سے متعلق کیس سن رہی تھیں، عمران خان جوڈیشری اور الیکشن کمیشن کے خلاف مسلسل ایسی گفتگو کرتے رہے ہیں۔
ایڈووکیٹ جنرل نے مزید کہا کہ عمران خان انصاف کی راہ میں رکاوٹ بن رہے ہیں ، جسٹس محسن اخترکیانی نے کہا کہ انویسٹی گیشن میں تو کورٹس بھی مداخلت نہیں کرتیں ، خاتون جج کو دھمکی دی گئی، اگر یہ ماحول بنانا ہے تو کام تو ہوگا ہی نہیں ، پورے پاکستان میں ججز کام کر رہے ہیں۔
جسٹس محسن اخترکیانی نے مزید کہا کہ کورٹ فیصلہ دے گی تو اس کےخلاف تقریریں شروع کردیں گے ؟ عام آدمی کو کس طرف لے جا رہے ہیں کہ وہ اٹھے اور اپنا انصاف خود شروع کر دے ؟ وزیراعظم رہنے والے لیڈر سے اس طرح کے بیان کی توقع نہیں کی جاسکتی۔
سماعت کے دوران عدالت نے استفسار کیا کہ بہت سارے لوگ سامنے کھڑے ہوں تو ایسی باتیں کرنی چاہئیں ؟ میڈیا کے ذریعے بہت سارے لوگ یہ دیکھ رہے ہوتے ہیں ، جس لمحے ہم یہ سماعت کررہے ہیں اس وقت بھی عدلیہ کو بدنام کیا جارہا ہوگا، جس خاتون جج کودھمکی دی گئی اسے اضافی سکیورٹی دینے کو تیار ہیں؟
جس پر ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد کا کہنا تھا کہ جی ہاں، خاتون جج کو اضافی سیکیورٹی دینے کو تیار ہیں۔
عدالت نے مزید استفسار کیا کہ پہلے نوٹس دے کرعمران خان کو سنا جائے یا ڈائریکٹ شوکاز نوٹس دیں؟ جس پر ایڈوکیٹ جنرل جہانگیرجدون نے کہا کہ بادی النظر میں یہ سیدھا شوکاز نوٹس کا کیس بنتا ہے۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سنجیدہ معاملہ ہے اور صرف اسلام آباد کی ماتحت عدالت کی جج تک محدود نہیں، سول بیورو کریسی اور پولیس کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں، آج ایک حکومت ہے، وہ چلی جائے گی تو کیا دھمکیاں دے گی؟ یہاں تو مخصوص لوگوں نے پورے نظام کو جکڑا ہوا ہے۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ یہ معاملہ تین ججز سے زیادہ ججز پر مشتمل بینچ سنے گا ، ہم عمران خان کو سیکشن 17 کے تحت شوکاز وٹس جاری کر رہے ہیں ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو 31 اگست کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔
خیال رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری کو دھمکانے کا نوٹس لیا تھا ۔ جمان ہائی کورٹ کے مطابق سنیچر کو رجسٹرار ہائی کورٹ کی جانب سے عمران خان کی تقریر کے بارے مواد پیش کرنے کے بعد تمام ججز نے مشاورت کے بعد توہین عدالت کی کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔
توہین عدالت کی کارروائی کا فیصلہ گزشتہ روز ہائیکورٹ کے تمام ججز کی مشاورت سے ہوا تھا جس کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے توہین عدالت کیس کی سماعت کے لیے لارجر بینچ تشکیل دیا تھا۔
قبل ازیں اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج مقدمے میں 25 اگست تک راہداری ضمانت منظور کر لی تھی۔
واضح رہےکہ 20 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے شہباز گل پر مبینہ تشدد کے خلاف آئی جی اور ڈی آئی جی اسلام آباد پرکیس کرنےکا اعلان کیا تھا اور دوران خطاب عمران خان نے شہباز گل کا ریمانڈ دینے والی خاتون مجسٹریٹ زیبا چوہدری کو نام لےکر دھمکی بھی دی تھی۔

اسلام آباد کچہری خودکش حملے میں ملوث ٹی ٹی پی دہشتگرد سیل کے 4 ارکان کو گرفتار
- 21 گھنٹے قبل

پیپلز پارٹی نے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی
- 19 گھنٹے قبل

دوسرا ون ڈے، پاکستان کا سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت پر فیلڈنگ کا فیصلہ
- 19 گھنٹے قبل

سونے کی بڑھتی قیمتوں کو بریک لگ گیا، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 21 گھنٹے قبل

مسٹر بیسٹ کا سعودی دارالحکومت ریاض میں ’بیسٹ لینڈ‘ پارک کا شاندار افتتاح
- ایک دن قبل
دوسرا ون ڈے: سری لنکا کا پاکستان کو جیت کیلئے 289 رنز کا ہدف
- 14 گھنٹے قبل

سپریم کورٹ کی جج جسٹس مسرت ہلالی کی وفاقی آئینی عدالت کی جج بننے سے معذرت
- ایک دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے تاجکستان کے وزیر دفاع کی ملاقات،دو طرفہ دفاعی تعاون پر تفصیلی گفتگو
- ایک دن قبل

وفاقی آئینی عدالت کے تین ججز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- 20 گھنٹے قبل

متحدہ عرب امارات میں قومی دن کے موقع پر دو دن کی تعطیل کا اعلان
- 18 گھنٹے قبل

جسٹس امین الدین خان نے وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- ایک دن قبل

اوپن اے آئی نے جی پی ٹی 5.1 اے آئی ماڈل متعارف کرا دیا
- 18 گھنٹے قبل







