جی این این سوشل

پاکستان

ضمانت قبل از گرفتاری: عمران خان آج اے ٹی سی میں پیش نہیں ہونگے

چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے  آج انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش نہیں ہوں گے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ضمانت قبل از گرفتاری: عمران خان آج اے ٹی سی میں پیش نہیں ہونگے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 

عمران خان نے ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے اے ٹی سی اسلام آباد میں آج پیش نہ ہونے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی لیگل ٹیم سے مشاورت کے بعد عمران خان کی عدالت میں پیش ہونے کا فیصلہ ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان  پیشی سے متعلق قانونی اور سیاسی کمیٹی کے اراکین سے مشاورت کریں گے۔ عمران خان سے قانونی ٹیم کے اراکین آج ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ہری پور جلسہ کے بعد عمران خان کاانسداد دہشت گردی عدالت میں جانے کا امکان ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کو 3روز کی حفاظتی ضمانت دے رکھی ہے۔

دنیا

بغل میں چھری منہ میں رام رام: افغان ، بھارت دوستی کی اصل حقیقت

 جے پی سنگھ کا افغان طالبان اور ان کے مخالفین دونوں سے رابطہ کررہا ہے ،  بھارت اپنی دوغلی پالیسی کے ساتھ افغانستان میں قدم جمانے کی کوشش کر رہا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بغل میں چھری منہ میں رام رام: افغان ، بھارت   دوستی کی اصل  حقیقت

تاریخ گواہ ہے، بھارت کے مفادات کبھی مستقل نہیں رہے، افغانستان کے خود مختاری کے اصول کو بھارت کو سمجھنے کی اشد  ضرورت ہے ۔ 

 افغانستان کو  'دوستی' کے پیچھے چھپے اصل ارادے دیکھنے کی ضرورت ہے ،  افغانستان اور پاکستان کے مضبوط تاریخی و ثقافتی رشتے کو بھارت سمجھنے سے قاصر ہیں جبکہ ہمسایہ ملک ہونے کے ناطے بھارت کے پاکستان سے مفادات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں ۔ 

 جبکہ افغانستان اور بھارت تعلقات محض مفاداتی پر مبنی ہے ،  مسلمان ممالک کے ساتھ تعلقات بھارت کے متضاد کردار کی عکاسی کرتا ہے ۔

کشمیری مسلمانوں کے ساتھ سلوک اور اسرائیل کے ساتھ اتحاد افغانستان کے لیے سوالیہ نشان ہے، تعلقات میں افغانستان احتیاط کرتا ہے کیونکہ بھارت کے وعدے اور مفاد پرستی کسی سے پوشیدہ نہیں .

 جے پی سنگھ کا افغان طالبان اور ان کے مخالفین دونوں سے رابطہ کررہا ہے ،  بھارت اپنی دوغلی پالیسی کے ساتھ افغانستان میں قدم جمانے کی کوشش کر رہا ہے ۔

 افغانستان کو بھارت کی طرف سے کی جانے والی دوستانہ باتوں کے پیچھے چھپے اصل ارادے کو سمجھنا چاہیے،  پاکستان اور افغانستان کے دیرینہ تعلقات کو نظر انداز کر کے بھارت افغانستان میں قدم جمانے کا خواہشمندہیں،  لیکن زمینی حقائق کے برخلاف ہے ۔ 

 دوستی میں خلوص اور سچائی اہم ہیں، بھارت کی ماضی کی پالیسیوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے افغانستان کو احتیاط کی ضرورت ہے۔

 افغانستان کو بھارت کے ساتھ تعلقات کے بارے میں فیصلہ کرتے وقت اپنے اصل دوست کو یاد رکھنے اور دشمن پہچاننے کی ضرورت ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،5 خوارج ہلاک، 4 اہلکار شہید

  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے کرامہ میں سیکورٹی فورسز اور خوراج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سیکیورٹی  فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،5 خوارج ہلاک، 4 اہلکار شہید

جنوبی وزیر ستان میں کلیئرنس آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور خوارج دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،5 خوارج ہلاک ، مادر وطن کی حفاظت کیلئے 4 جوانوں نے بھی جان کا  نذرانہ پیش کیا۔

  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے کرامہ میں سیکورٹی فورسز اور خوراج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ 

سیکیورٹی فورسز نے موثر طریقے سے مقابلہ کرتے ہوئے 5خوارج ہلاک کر دیئے،شدید فائرنگ کے تبادلے میں مادر وطن کے 4سپوت بھی مادر وطن پر قربان ہو گئے ،شہداء میں نائب صوبیدار تائب شاہ، لانس نائیک گلاب زمان، لانس نائیک مزمل محمود، لانس نائیک حبیب اللہ شامل۔ آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کےخاتمے کےلیے پرعزم ہیں، ہمارے جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کومزیدتقویت دیتی ہیں ۔ 

دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں شہید ہونے والے نائب صوبیدار طیب شاہ کی عمر 38 برس،تعلق ٹانک سے تھا،شہید لانس نائیک گلاب زمان کی عمر 30 سال اور تعلق ضلع کرک سے تھا،لانس نائک شہید مزمل محمود کی عمر 30 برس تعلق ضلع کرک سے تھا،لانس نائک حبیب اللہ کی عمر 28 برس تعلق اورکزئی سے تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

دھند اور سموگ کے باعث موٹر وے ایم 2 لاہور سے شیخوپورہ اور ایم 3 جڑانوالہ تک بند

موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لئے بند کیا جاتا ہے، ترجمان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دھند اور سموگ کے باعث  موٹر وے ایم 2 لاہور سے شیخوپورہ اور ایم 3 جڑانوالہ تک بند

موٹر وے ایم 2 لاہور سے شیخوپورہ اور ایم 3 لاہور سے جڑانوالہ تک بند کر دی گئی۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹر وے ایم 2 لاہور سے شیخوپورہ کو دھند کی وجہ سے بند کیا گیا، موٹروے ایم 3 لاہور سے جڑانوالہ تک دھند کی وجہ سے بند کی گئی۔

ترجمان موٹروے پولیس نے مزید بتایا کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لئے بند کیا جاتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll