پاکستان
کورونا وائرس ،این آئی ایچ نے نئے اعدادو شمار جاری کردیے
اسلام آباد: پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے باعث مزید 6 مریض انتقال کر گئے۔
قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 433 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ کورونا کیسز کی شرح 2.69 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 16 ہزار 75 ٹیسٹ کیے گئے۔ کورونا وائرس کے زیر علاج مریضوں میں سے 122 کی حالت تشویشناک ہے۔
رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس سے 24 گھنٹے کے دوران 6 افراد کی اموات ہوئی۔
پاکستان
سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کےخلاف ایک ہی دن میں دوسری درخواست دائر
درخواست میں چیئرمین سینیٹ، الیکشن کمیشن و دیگرکوفرقی بنایا گیا
سپریم کورٹ میں ایک ہی دن میں 26ویں آئینی ترمیم کےخلاف دوسری درخواست دائرکردی گئی۔
ایڈووکیٹ صلاح الدین نے آئینی ترمیم کوسپریم کورٹ میں چیلنج کیا۔ درخواست میں چیئرمین سینیٹ، الیکشن کمیشن و دیگرکوفرقی بنایا گیا۔
سپریم کورٹ کورٹ میں آئینی ترمیم کیخلاف درخوستوں کی تعداد آٹھ ہوگئی۔ اخترمینگل، فہمیدہ مرزا اورمصطفی نوازکھوکھرنے مشترکہ درخواست دائرکی جبکہ ایک درخواست وکیل کی جانب سے دی گئی۔ درخواست میں ترمیم کیخلاف فل کورٹ بنانے کی استدعا کی گئی۔
درخواست میں 26ویں آئینی ترمیم کو پاس کروانے کے طریقہ کار، ترمیم میں عدالیہ کی آزادی کو سلب کرنے پرسوال اٹھائے ہوئے کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ ماضی میں عدلیہ کے زریعے ایکزیکٹیو اور لیجسلیٹو اختیارات میں مداخلت ہوئی تھی، 26ویں آئینی ترمیم کے زریعے پارلمینٹ نے عدلیہ کے اختیارات میں مداخلت کی گئی اس ترمیم کو فل کورٹ کے سامنے رکھا جائے۔
درخواست میں وفاق، جوڈیشل کمیشن، خصوصی پارلیمنٹری کمیٹی کوفریق بنایا گیا ہے۔ چیرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور الیکشن کمیشن کے افسران کو بھی درخواست میں فریق بنایاگیا ہے۔
دوسری جانب 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف دوسری درخواست ایڈووکیٹ صلاح الدین احمد نے کی ، جس میں درخواست کو کالعد قرار دینے کے ساتھ فل کورٹ میں سماعت کی استدا کی گئی ہے ، 26 آئینی ترمیم کے خلاف ابتک مجموعی طورپراٹھ درخواست دائر کی جاچکی ہیں۔
تجارت
حکومت کا بجلی کی کھپت بڑھانے کے لیے ونٹر پیکج لانے کا فیصلہ
ونٹر پیکج کا اطلاق آئی ایم ایف اور کابینہ کی منظوری کے بعد ہو گا
حکومت نے سردیوں میں بجلی کی کھپت بڑھانے کے لیے ونٹر پیکج پر غور شروع کر دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے موسم سرما میں اضافی بجلی استعمال کرنے والوں کے لیے ونٹر پیکج کی تجویز دی ہے، رپورٹس کے مطابق حکومت ونٹر پیکج جنوری سے اپریل تک شروع کرنےپر غور کر رہی ہے۔
رپورٹس کے مطابق بجلی کی طلب 8 ہزار سے 15 ہزار میگاواٹ بڑھانےکا پلان بنایا گیا ہے جب کہ اضافی بجلی استعمال کرنے پرصارفین کو ایک یونٹ پر 12 روپے تک ریلیف دینےکی تجویز ہے۔
حکام کا بتانا ہے کہ اس اقدام سے کیپیسٹی پیمنٹ چارجز کا بوجھ کم ہو سکے گا اور ہرطرح کے صارفین کے اضافی بجلی استعمال سے ہزاروں بند فیکٹریاں چل سکیں گی۔
میڈیا ذرائع نے بتایا کہ اس حوالے سے قانونی معاملات فائنل کرلیے گئے ہیں،تاہم پیکج کا اطلاق انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف ) کی منظوری سے مشروط ہے اور آئندہ ہفتے آئی ایم ایف کو بریف کیا جائے گا۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی منظوری کے بعد کابینہ سے حتمی منظوری لی جائے گی۔
کھیل
چیمپئنز ٹرافی :ہائبرڈ ماڈل پر کوئی بات نہیں ہو گی ، محسن نقوی
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کرکٹ سیاست سے پاک ہو، چیمپئنز ٹرافی کیلئے تیاریاں اسی طرح جاری رکھیں گے
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین محسن نقوی بھارتی کرکٹ ٹیم کے پاکستان نہ آنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اپنی تیاریاں جاری رکھے ہوئے ہیں چیمپئنز ٹرافی میں ہائبرڈ ماڈل کے حوالے سے ہماری کسی سے کوئی بات نہیں ہو ئی اور نہ ہی ہوگی۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کرتےہوئےچیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ گزشتہ 2 ماہ سے انڈین میڈیا سے خبریں آرہی تھیں کہ ٹیم نہیں آرہی، کسی کو کوئی اعتراض ہے تو تحریری طور پر بتائے، ہم سے ابھی تک ہائبرڈ ماڈل پر کوئی بات نہیں ہوئی اور نہ ہم تیار ہیں،
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کرکٹ سیاست سے پاک ہو، چیمپئنز ٹرافی کیلئے تیاریاں اسی طرح جاری رکھیں گے۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کرکٹ میں کسی قسم کی سیاست نہ ہو، چیمپئنز ٹرافی بارے جو بھی فیصلہ ہوگا حکومت پاکستان کرے گی،اگر بھارتی کرکٹ بورڈ کو اعتراض ہے تو تحریری طور پر بتائے، ہر ملک کی خواہش ہے کہ پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی ہو، میری ہر ملک سے بات چیت رہتی ہے، ہر ملک کی خواہش رہتی ہے ہم یہاں کرکٹ کھیلیں ۔
آسٹریلیا کیخلاف قومی ٹیم کی شاندار فتح پر بات کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ پوری قوم کو مبارک ہو، پاکستانی ٹیم نے 2017 کے بعد آسٹریلیا کو شکست دی، ٹیم آئندہ بھی خوشخبریاں دے گی، یہ جو ٹیم سالہا سال سے جیت نہیں رہی تھی ہم آپ کو جیت کردکھائیں گے۔
واضح رہے کہ بھارتی بورڈ کے ذرائع کے مطابق بھارتی ٹیم کے میچز دبئی میں رکھنے کا مطالبہ کیا گیا ہے جب کہ بی سی سی آئی نے اپنے تحفظات کے حوالے سےحکام کو آگاہ کردیا ۔
-
کھیل 6 گھنٹے پہلے
دوسرا ون ڈے: پاکستان نے آسٹریلیا کو9 وکٹوں سے شکست دے دی
-
پاکستان ایک دن پہلے
مولانا فضل الرحمان لندن پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع
-
دنیا 11 گھنٹے پہلے
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوزی وائلز کو وائٹ ہاؤس کا چیف آف اسٹاف مقرر کردیا
-
تجارت 7 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمتوں میں آج پھر نمایاں اضافہ
-
تجارت ایک دن پہلے
سونا ہزاروں روپے سستا ہو گیا
-
تجارت 2 دن پہلے
نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں کمی کر دی گئی
-
تجارت 2 دن پہلے
پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں براہ راست 48 فیصداضافہ
-
دنیا 2 دن پہلے
مصر کی فوج کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا، جس کے باعث 2 پائلٹ جاں بحق