جی این این سوشل

پاکستان

وزارت داخلہ نےسیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فوج تعیناتی کی منظوری دے دی

اسلام آباد:وزارت داخلہ نے ملک بھر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فوج کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزارت داخلہ نےسیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فوج تعیناتی کی منظوری دے دی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

وزارت داخلہ کے مطابق سول انتظامیہ کی مدد کے لیے چاروں صوبوں میں پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ہے جبکہ اس ضمن میں آرٹیکل 245 کے تحت فوج تعیناتی کی سمری وفاقی کابینہ کو حتمی منظوری کے لیے بھجوا دی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ چاروں صوبائی حکومتوں نےسیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فوج کی تعیناتی کی ریکوزیشن بھجوائی جس کے تحت ریلیف اینڈ ریسکیو آپریشنز میں مدد کے لیے پاک افواج کی تعیناتی کی جا رہی ہے۔

اس حوالے سے وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت پنجاب نے ڈی جی خان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں اور خیبرپختونخوا حکومت نے ڈی آئی خان میں فوج تعیناتی کی ریکوزیشن کی ہے جبکہ بلوچستان کی صوبائی حکومت نے نصیرآباد، جھل مگسی، صحبت پور، جعفرآباد اورلسبیلہ میں فوج کی تعیناتی کیلئے ریکوزیشن کی ہے۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں مون سون بارشوں کے بعد سیلابی ریلوں کی وجہ سے چاروں صوبے اس وقت بدترین حالات کا شکار ہے جبکہ مختلف واقعات میں 900 سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

علاقائی

ایم بی بی ایس کے بعد بی ڈی ایس کا بھی نیا نصاب لانے کی تیاری

پی ایم ڈی سی اس نصاب کو ملکی سطح پر نافذ کرنے کیلئے حمایت فراہم کرے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایم بی بی ایس کے بعد بی ڈی ایس کا بھی نیا نصاب لانے کی تیاری

 پنجاب میں ایم بی بی ایس کے بعد بی ڈی ایس کا بھی نیا نصاب لانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے بی ڈی ایس کے انٹیگریٹڈ کریکلم 2K25 کا ڈھانچہ تیار کرلیا، سیشن 24,25سے پنجاب کے تمام ڈینٹل کالجوں میں نافذ العمل ہوگا، بی ڈی ایس کا دورانیہ 4سال سے بڑھا کر پانچ سال کردیا گیا ۔
چار سالہ ایجوکیشن کے بعد ایک اضافی سال پر طبی مہارتوں کیلئے مخصوص ہوگا، بی ڈی ایس کے نصاب میں بین الاقوامی تقاضوں کو سامنے رکھتے ہوئے تبدیلی لائی گئی ہے ،نیا نصاب پاکستان گریجویٹس کو دنیا بھر میں ملازمت اور پوسٹ گریجویشن میں فائدہ دے گا ۔
یو ایچ ایس نے نئے نصاب کے نفاذ کے حوالے سے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کو آگاہ کردیا، بی ڈی ایس کے نئے نصاب کی تیاری میں یوکے، یو ایس اے، آسٹریلیا کے ڈینٹسٹری پروگرامز کو مدنظر رکھا گیا ہے۔
 پروگرام کا کریکلر مواد پی ایم ڈی سی کے مطابق 4900 گھنٹے کا ہے، کلینکل ٹریننگ کیلئے اضافی 1100گھنٹے ہونگے، نصاب کی تیاری میں صوبے کے الحاق شدہ ڈینٹل کالجوں کی فیکلٹی اور طلبہ کی مدد لی گئی، چاہتے ہیں کہ پی ایم ڈی سی اس نصاب کو ملکی سطح پر نافذ کرنے کیلئے حمایت فراہم کرے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی آئی اے کی نجکاری کےلئے 10 ارب روپے کی بولی منسوخ کر دی گئی

پی آئی اے کی نجکاری کیلئے حکومت نے نئے پلان پرکام شروع کردیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی آئی اے کی نجکاری کےلئے 10 ارب روپے کی بولی منسوخ کر دی گئی

پی آئی اے کی نجکاری کےلئے 10 ارب روپے کی بولی منسوخ کر دی گئی، پی آئی اے کی نجکاری کیلئے حکومت نے نئے پلان پرکام شروع کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی آئی اے کوقطر یا ابوظہبی گورنمنٹ ٹوگورنمنٹ معاہدے کےتحت فروخت کیا جارہا ہے۔پی آئی اے کوجی ٹوجی معاہدے کے تحت فروخت کرنے کی تجویز کردی۔ ذرائع کے مطابق بلیوورلڈ کنسورشیم کی بولی کینسل ہونےکےبعد نیا پلان بنا لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق قطریا ابوظہبی سے30نومبرتک اظہاردلچسپی کی درخواستیں طلب، قطریا ابوظہبی کو پی آئی اے میں بیشترشرائط پہلےسے طے شدہ شامل ہوسکتی ہیں۔

بلیوورلڈ کنسورشیم نےپی آئی اے کے حصص خریدنے کیلئے 10 ارب روپے کی بولی دی تھی۔ پی آئی اے کی نجکاری کیلئے10ارب روپے کی بولی منسوخ کردی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

 پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات میں بڑی پیشرفت

 ذرائع کے مطابق تین ماہ میں ری ٹیلرز سے 12 ارب روپے ٹیکس جمع کیا گیا، چار لاکھ نئے تاجروں نے ٹیکس گوشوارے جمع کرا دیئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات میں بڑی پیشرفت

 پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے.

کوئی منی بجٹ نہیں آئے گا،12ہزار970ارب کا ہدف برقرار رہے گا۔
ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر جنرل سیلز ٹیکس بھی نہیں لگایا جائے گا، آئی ایم ایف نے ٹیکس محصولات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے، ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح 8.8 فیصد سے بڑھ کر 10.3 فیصد ہوگئی، آئی ایم ایف ٹیکس ٹو جی ڈی پی میں 1.5 فیصد بہتری پر مطمئن ہے، زرعی آمدن پر ٹیکس وصولی اگلے سال سے شروع ہو جائے گی۔


آئی ایم ایف کے ساتھ ابھی مزید مذاکرات بھی ہونگے، آئی ایم ایف کے ساتھ تاجر دوست سکیم میں کچھ تبدیلیوں پر بات چیت متوقع ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ تاجر دوست سکیم میں کچھ تبدیلیوں پر بات چیت متوقع ہے۔


 ذرائع کے مطابق تین ماہ میں ری ٹیلرز سے 12 ارب روپے ٹیکس جمع کیا گیا، چار لاکھ نئے تاجروں نے ٹیکس گوشوارے جمع کرا دیئے،رجسٹرڈ تاجروں کی تعداد دو لاکھ سے بڑھ کر 6 لاکھ تک پہنچ گئی ہے ۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll