پاکستان

میانوالی: جناح بیراج سے7 لاکھ کیوسک پانی کا ریلا گزرنےکا امکان، ہائی الرٹ جاری

میانوالی: جناح بیراج کے مقام پر ہر گزرتے 10 منٹ کے ساتھ پانی کی آمد میں اضافہ ریکارڈ ہو رہا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Aug 27th 2022, 10:59 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
میانوالی: جناح بیراج سے7 لاکھ کیوسک پانی کا ریلا گزرنےکا امکان، ہائی الرٹ جاری

ریسکیو ذرائع کے مطابق  اس وقت جناح بیراج پر  پانی کی آمد 4 لاکھ75000 کیوسک ہے اور  آج رات تقریباً 1 سے 2 بجے کے درمیان جناح بیراج سے7 لاکھ کیوسک پانی کا ریلا گزرنےکا امکان ہے۔

میانوالی ضلعی انتظامیہ کی طرف سے سیلاب کے خطرے کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

 ریسکیو ذرائع کا کہنا ہےکہ  جناح بیراج سے تقریباً سات لاکھ کیوسک پانی کے گزرنے کے امکان کے پیش نظر 47 موضع جات کے متاثر ہونےکا خدشہ ہے،  انتظامیہ کی طرف سے کچےکے تمام موضع جات کے مکینوں کو خطرے کے پیش نظر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کے لیے اعلانات کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔

میانوالی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ریلیف کیمپ قائم کرنےکے علاوہ ریسکیو 1122کی ٹیمیں بھی کشتیوں سمیت کچے کے علاقے میں پہنچ گئی ہیں۔