جی این این سوشل

پاکستان

مفتاح اسماعیل گوری چمڑی سے اتنا خوفزدہ نہ ہوں، آئی ایم ایف سے بات کرکے ریلیف لیں : عمران خان

جہلم: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک میں سیلاب آیا ہوا ہے مفتاح اسماعیل جگرا پیدا کریں اور آئی ایم ایف سے بات کرکے ریلیف لیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

مفتاح اسماعیل  گوری چمڑی سے اتنا خوفزدہ نہ ہوں، آئی ایم ایف سے بات کرکے ریلیف لیں : عمران خان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

جہلم میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے خیبر پختون خواہ حکومت کے آئی ایم ایف معاہدے کی شرط پر عملدرآمد سے انکار پر تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مفتاح اسماعیل کہتے ہیں صوبے سرپلس دینگے، ملک میں سیلاب سے تباہی آئی ہے صوبے کہاں سے سرپلس دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خواہ کا وزیرخزانہ 2 ماہ سے مفتاح اسماعیل سے وقت مانگ رہا ہے، لیکن وہ ملاقات نہیں کررہے، آج مفتاح اسماعیل کہتے ہیں پی ٹی آئی آئی ایم ایف کا پروگرام منسوخ کرانا چاہتی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ جب کورونا آیا تھا تو آئی ایم ایف سربراہ سے بات کرکے ریلیف لیا تھا، اس وقت بھی ملک میں سیلاب آیا ہوا ہے، مفتاح اسماعیل تھوڑا جگرا پیدا کریں اور گوری چمڑی سے اتنا خوفزدہ نہ ہوں، آئی ایم ایف سے بات کرکے ریلیف لیں۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ان لوگوں کو ہارٹ ٹرانسپلانٹ کرانا چاہیے ہوسکتا ہے تھوڑی دلیری آجائے، ہمارے ملک کا وزیراعظم غلامی کی باتیں کرتا ہے ایسے میں کون ہم پر یقین کرے گا، ان لوگوں کا چوری کا پیسہ ملک سے باہر پڑا ہے یہ ان ممالک کے غلام ہیں۔

دنیا

غزہ میں ہلاکتوں کی تعداد 34 ہزار سے متجاوز

گزشتہ سات ماہ سے جاری غزہ جنگ میں زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 77908 ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غزہ میں ہلاکتوں کی تعداد 34 ہزار سے متجاوز

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق غزہ پٹی میں ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔ ادھر حماس کے مذاکرات کار جنگ بندی کے حوالے سے بات چیت کے لیے مصری دالحکومت قاہرہ پہنچ گئے ہیں۔

گزشتہ برس سات اکتوبر کو فلسطینی عسکریت پسند گروپ حماس کی طرف سے اسرائیل کے اندر کیے جانے والے دہشت گردانہ حملے کے بعد غزہ میں شروع ہونے والی اسرائیلی زمینی اور فضائی کارروائیوں میں اب تک 34654فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔

حماس کے زیر انتظام غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اس تعداد میں وہ 32 ہلاکتیں بھی شامل ہیں جو گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہوئیں۔ اس حوالے سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ سات ماہ سے جاری اس جنگ میں زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 77908 ہے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس کے مذاکرات کار غزہ میں ممکنہ جنگ بندی کے بارے میں بات چیت کے لیے آج ہفتے کے روز قاہرہ پہنچ چکے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے ساتھ جاری جنگ بندی مذاکرات میںقابل ذکر پیشرفت ہوئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی آذربائیجان اور ترکیہ کے ہم منصب سے ملاقاتیں

اقتصادی، تجارتی اور دفاعی شعبوں پر خصوصی توجہ کے ساتھ دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی آذربائیجان اور ترکیہ کے ہم منصب سے ملاقاتیں

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے گیمبیا کے شہر بنجول میں 15ویں او آئی سی اسلامی سربراہی کانفرنس کے موقع پر ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان اور آذربائیجان کے وزیر خارجہ سےملاقاتیں کیں۔

ترک ہم منصب سے ملاقات میں پاکستان اور ترکیہ نے اقتصادی، تجارتی اور دفاعی شعبوں پر خصوصی توجہ کے ساتھ دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کی صورتحال کا جائزہ لیا اور پاکستان اور ترکی کے درمیان غیر معمولی دوطرفہ تعلقات اور دوستی کے مضبوط بندھن پر زور دیا۔ دوطرفہ تعلقات میں مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے، انہوں نے اقتصادی، تجارتی اور دفاعی شعبوں پر خصوصی توجہ کے ساتھ دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

دوسری جانب وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے جمہوریہ آذربائیجان کے وزیرخارجہ جیہون بیراموف سے ملاقات کی ہے۔

گیمبیا کے شہر بنجول میں 15ویں او آئی سی اسلامی سربراہی کانفرنس کے موقع پر ہونے والی اس دو طرفہ ملاقات میں پاکستان اور آذربائیجان نے تجارت، باہمی رابطوں ، توانائی اور عوام سے عوام کے رابطوں سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات کے دوران فریقین نے باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ اس موقع پر دو طرفہ تجارت، باہمی رابطوں، توانائی اور عوام سے عوام کے رابطوں سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔ فریقین نے خاص طور پر سیاسی سطح پر بات چیت اور تعلقات کو گہرا کرنے کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔

باکو کوپ 29 کی میزبانی کے لئے نامزد ہونے پر وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے جمہوریہ آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف کو مبارکباد بھی دی۔

انہوں نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں تعاون اور تجربے کے تبادلے میں پاکستان کی دلچسپی کا اظہار کیا۔ وزیر خارجہ نے بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے منصفانہ کاز پر آذربائیجان کے مضبوط اور اصولی موقف کی بھی تعریف کی ۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

مریم نواز سےکورین سفیر کی ملاقات،سرمایہ کاری کیلئے معاونت کی یقین دہانی

صنعتی ترقی کیلئے کوریا کی ٹیکنالوجی سے مستفید ہونا چاہتے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مریم نواز سےکورین سفیر کی ملاقات،سرمایہ کاری کیلئے معاونت کی یقین دہانی

  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے جمہویہ کوریا کے سفیر پارک کیجن نے ملاقات کی ہے۔تفصیلات کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ باہمی اشتراک کارک پر اتفاق اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے فروغ کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ صنعتی ترقی کیلئے کوریا کی ٹیکنالوجی سے مستفید ہونا چاہتے ہیں، الیکٹرانکس، آٹوموبائل اور انفارمیشن ٹیکنالوجی میں کوریا کے اشتراک کار کا خیر مقدم کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ویون کاٹن اور کاٹن یارن ٹیکسٹائل سیکٹر میں کوریا کو برآمدات کے مواقع موجود ہیں، جدید زراعت اور پیداواری صلاحیت بڑھانے میں کوریا سے تعاون کے فروغ کی ضرورت ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں زراعت اور مائننگ انڈسٹری میں سرمایہ کاری کا وسیع پوٹینشل موجود ہے، کوریا کے ساتھ دو طرفہ تجارتی حجم میں مزید اضافہ ہونا چاہیے، جنوبی کوریا کو پنجاب میں آٹوموبائل سیکٹر میں سرمایہ کاری کیلئے معاونت کریں گے۔کورین سفیر پارک کیجن نے مریم نواز کو پہلی بار خاتون وزیراعلیٰ پنجاب کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll