پاکستان
سیلاب اور بارشوں کے باعث 3 کروڑ سے زائد افراد براہ راست متاثر ہوئے
ملک بھر میں اب تک سیلاب سے 10 لاکھ سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا،این ڈی ایم اے
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں اب تک بارشوں اور سیلاب کے باعث 3 کروڑ 30 لاکھ سے زائد افراد براہ راست متاثر ہوئے۔ ملک بھر میں 10 لاکھ 51 ہزار 570 گھروں کو نقصان پہنچا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 75 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد سیلاب اوربارشوں سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 1136 تک پہنچ گئی۔
این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق بارشوں اور سیلاب کے دوران اب تک 162 پلوں کو نقصان پہنچا،72 اضلاع بری طرح متاثر ہوئے۔ مجبوعی طور پر 3 کروڑ 30 لاکھ سے زائد افراد براہ راست سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔ ادھر سیہون میں سیلاب متاثرین کو منتقل کرنے والی کشتی الٹ گئی،13 افراد جاں بحق ہو گئے،ڈپٹی کمشنر جامشورو کے مطابق سیلاب سے متاثرہ گاؤں بلال پور میں ریسکیو کارروائیوں کے دوران کشتی الٹنے کا واقعہ پیش آیا۔
سیہون میں سیلاب متاثرین کو محفوظ مقام پرمنتقل کرنے والی کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں 13 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ ڈپٹی کمشنر جامشورو کے مطابق سیلاب سے متاثرہ گاؤں بلال پور میں ریسکیو کارروائیوں کے دوران کشتی الٹنے کا واقعہ پیش آیا۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ کشتی میں سوارسیلاب متاثرین محفوظ مقام پرمنتقل ہورہےتھے کہ کشتی الٹ گئی اور 13 افرا کی زندگی کے چراغ گل ہو گئے۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ کشتی میں سوار8 افراد کوبچا لیا گیا اور 4 کی تلاش جاری ہے۔ دوسری جانب پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کشتی الٹنے کے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے
کھیل
تیسر ا ون ڈے: پاکستان نے زمبابوے کو 99 رنز سے شکست دے کر سیریز جیت لی
پاکستان کی جانب سے کامران غلام نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری اسکور کی
پاکستان نے بلاوائیو میں کھیلے جانے والے تیسرے اور فیصلہ کن ایک روزہ میچ میں زمبابوے کو 99 رنز سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز 2-1 سے اپنے نام کر لی۔
پاکستان کی جانب سے دیے گئے 304 رنز کے ہدف کے تعاقب میں زمبابوے ٹیم کی پوری ٹیم 204 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی، زمبابوے کی جانب سے کپتان کریگ ایروائن 51 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے جبکہ برائن بینیٹ 37 ، شان ولیمز 24، تادیوانشے 24اور سکندر رضا نے 16رنز بنا کر نمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سے صائم ایوب، ابرار احمد، حارث رؤف اور عامر جمال نے 2، 2 جبکہ فیصل اکرم اور کامران غلام نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز کےتیسرے اور آخری ون ڈےمیچ میں پاکستان نے زمبابوے کو جیت کے لیے 304 رنز کا ہدف دے دیا۔
بلاوائیو میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 303 رنز اسکور کیے۔
پاکستان کی جانب سے کامران غلام نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری اسکور کی انہوں نے 99 گیندوں پر سنچری اسکور کی، وہ 103 رنز بناکر نمایاں رہے۔
جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں صائم ایوب 31، عبداللہ شفیق 50، محمد رضوان 37، سلمان علی آغا 30 اور عرفان خان 3 رنز بناکر پویلین لوٹے۔
طیب طاہر اور عامر جمال بالترتیب 29 اور 5 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
زمبابوے کی جانب سے سکندر رضا اور رچرڈ نگروا نے 2، 2 جبکہ فراز اکرم اور بلیسنگ مزاربانی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان
پی ٹی آئی کو عدالتی حکم کے باوجود احتجاج کرنے پرنوٹس جاری
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر، ڈپٹی کمشنر، آئی جی اسلام آباد کو بھی نوٹسز جاری کرکے آئندہ ہفتے تک جواب طلب کرلیا
اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود احتجاج کرنے پر پی ٹی آئی سمیت سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کو نوٹسز جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں احتجاج کی اجازت نا دینے کے عدالتی حکم کے باوجود وفاقہ دارالحکومت میں احتجاج ہونے پر توہین عدالت کے درخواست کی سماعت چیف جسٹس عامر فاروق نے کی۔
درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود مظاہرین اسلام آباد آئے اور نظام زندگی مفلوج کر دیا۔ حکومت اور انتظامیہ اسلام آباد میں امن و امان برقرارنہیں رکھ سکے، عدالتی حکم عدولی پر فریقین کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی کی جائے۔
بعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر، ڈپٹی کمشنر، آئی جی اسلام آباد کو بھی نوٹسز جاری کرکے آئندہ ہفتے تک جواب طلب کرلیا۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے 21 نومبر کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 24 نومبر کے احتجاج کے خلاف درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے انتظامیہ کو احتجاج کی اجازت نہ دینےکا حکم دیا تھا مگر پی ٹی آئی نے اس کے باوجود احتجاج کیا اور حکومت مظاہرین کو اسلام آباد آنے سے نا روک سکی۔
بعد ازاں تاجروں نے اپنی درخواست پر ہونے والے فیصلے پر عمل نا ہونے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔
پاکستان
خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی کی قومی معیشت کو مستحکم کرنے کی تجویز
فیصل کریم کنڈی نے وفد سے کہا کہ وہ برطانیہ اور دیگر یورپی ملکوں کو خیبرپختونخوا کی مصنوعات بڑھانے میں اپنا کردار ادا کریں
خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے قومی معیشت کو مستحکم کرنے کے لئے برطانیہ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
انہوں نے آج(جمعرات) راولپنڈی میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے بزنس فورم کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے دہشت گردی کی جاری لہر نے خیبرپختونخوا میں اقتصادی سرگرمیوں کو بری طرح متاثر کیا۔
وفد نے گورنر کو بیرون ملک پاکستان میں تیار کی گئی اشیاء کی نمائش میں اپنا کردار ادا کرنے کا یقین دلایا۔
فیصل کریم کنڈی نے وفد سے کہا کہ وہ برطانیہ اور دیگر یورپی ملکوں کو خیبرپختونخوا کی مصنوعات بڑھانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
-
دنیا ایک دن پہلے
ولیم ہیگ آکسفورڈ یونیورسٹی کے نئے چانسلر منتخب
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی
-
دنیا ایک دن پہلے
چینی وزیر دفاع ڈونگ جُن کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کا آغاز
-
کھیل 4 گھنٹے پہلے
پی سی بی کا چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد پر آئی سی سی پر دوٹوک جواب
-
تجارت 2 دن پہلے
بجلی کی قیمت میں معمولی کمی کا امکان
-
علاقائی 6 گھنٹے پہلے
سینئر صحافی مطیع اللہ جان دہشت گردی کے مقدمے میں گرفتار
-
پاکستان 2 گھنٹے پہلے
سلمان اکرم راجہ پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل کے عہدے سے مستعفی
-
کھیل ایک دن پہلے
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا مستقبل کیا ہوگا؟