Advertisement
پاکستان

سیلاب اور بارشوں کے باعث 3 کروڑ سے زائد افراد براہ راست متاثر ہوئے

ملک بھر میں اب تک سیلاب سے 10 لاکھ سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا،این ڈی ایم اے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر اگست 30 2022، 3:56 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
سیلاب اور بارشوں کے باعث 3 کروڑ سے زائد افراد براہ راست متاثر ہوئے

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں اب تک بارشوں اور سیلاب کے باعث 3 کروڑ 30 لاکھ سے زائد افراد براہ راست متاثر ہوئے۔  ملک بھر میں 10 لاکھ 51 ہزار 570 گھروں کو نقصان پہنچا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 75 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد سیلاب اوربارشوں سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 1136 تک پہنچ گئی۔ 

این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق بارشوں اور سیلاب کے دوران اب تک 162 پلوں کو نقصان پہنچا،72 اضلاع بری طرح متاثر ہوئے۔ مجبوعی طور پر 3 کروڑ 30 لاکھ سے زائد افراد براہ راست سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔ ادھر سیہون میں سیلاب متاثرین کو منتقل کرنے والی کشتی الٹ گئی،13 افراد جاں بحق ہو گئے،ڈپٹی کمشنر جامشورو کے مطابق سیلاب سے متاثرہ گاؤں بلال پور میں ریسکیو کارروائیوں کے دوران کشتی الٹنے کا واقعہ پیش آیا۔ 

سیہون میں سیلاب متاثرین کو محفوظ مقام پرمنتقل کرنے والی کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں 13 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ ڈپٹی کمشنر جامشورو کے مطابق سیلاب سے متاثرہ گاؤں بلال پور میں ریسکیو کارروائیوں کے دوران کشتی الٹنے کا واقعہ پیش آیا۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ کشتی میں سوارسیلاب متاثرین محفوظ مقام پرمنتقل ہورہےتھے کہ کشتی الٹ گئی اور 13 افرا کی زندگی کے چراغ گل ہو گئے۔ 

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ کشتی میں سوار8 افراد کوبچا لیا گیا اور 4 کی تلاش جاری ہے۔ دوسری جانب پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کشتی الٹنے کے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے

Advertisement
چیف جسٹس  یحییٰ آفریدی نے آج فل کورٹ اجلاس طلب کر لیا

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے آج فل کورٹ اجلاس طلب کر لیا

  • 2 گھنٹے قبل
محکمہ موسمیات کی آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی

  • 13 گھنٹے قبل
کترینہ کیف سے ملاقات کیسے ہوئی تھی؟ وکی کوشل نے پہلی ملاقات کا احوال بتا دیا

کترینہ کیف سے ملاقات کیسے ہوئی تھی؟ وکی کوشل نے پہلی ملاقات کا احوال بتا دیا

  • 11 گھنٹے قبل
صدر مملکت نے جسٹس امین الدین خان کی بطور چیف جسٹس آئینی عدالت تقرری کی منظوری دے دی

صدر مملکت نے جسٹس امین الدین خان کی بطور چیف جسٹس آئینی عدالت تقرری کی منظوری دے دی

  • 13 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے تاجکستان کے وزیر دفاع کی ملاقات،دو طرفہ دفاعی تعاون پر تفصیلی گفتگو

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے تاجکستان کے وزیر دفاع کی ملاقات،دو طرفہ دفاعی تعاون پر تفصیلی گفتگو

  • 35 منٹ قبل
جسٹس امین الدین خان نے وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھا لیا

جسٹس امین الدین خان نے وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھا لیا

  • چند سیکنڈ قبل
 آرمی ایکٹ ترمیمی بل منظوری کے لئے آج سینیٹ میں پیش کیا جائے گا

 آرمی ایکٹ ترمیمی بل منظوری کے لئے آج سینیٹ میں پیش کیا جائے گا

  • 2 گھنٹے قبل
کیڈٹ کالج وانا پر حملے میں ملوث تمام دہشت گرد افغان شہری نکلے،سیکیورٹی ذرائع

کیڈٹ کالج وانا پر حملے میں ملوث تمام دہشت گرد افغان شہری نکلے،سیکیورٹی ذرائع

  • 13 گھنٹے قبل
 شاہ چارلس نے دولت مشترکہ ممالک کو متحد کرنے میں کردار ادا کیا،شہباز شریف

 شاہ چارلس نے دولت مشترکہ ممالک کو متحد کرنے میں کردار ادا کیا،شہباز شریف

  • 12 گھنٹے قبل
برطانوی نشریاتی ادارے نے ٹرمپ کی تقریر کی غلط ایڈیٹنگ پر معافی مانگ لی

برطانوی نشریاتی ادارے نے ٹرمپ کی تقریر کی غلط ایڈیٹنگ پر معافی مانگ لی

  • 2 گھنٹے قبل
سندھ:  ڈینگی بخار کا شکار مزید 2افراد انتقال کرگئے،کل مرنیوالوں کی تعداد 31 ہوگئی

سندھ:  ڈینگی بخار کا شکار مزید 2افراد انتقال کرگئے،کل مرنیوالوں کی تعداد 31 ہوگئی

  • 13 گھنٹے قبل
سربراہ پاک بحریہ کادورہ بنگلادیش ، اعلیٰ عسکری و دفاعی حکام سے ملاقاتیں

سربراہ پاک بحریہ کادورہ بنگلادیش ، اعلیٰ عسکری و دفاعی حکام سے ملاقاتیں

  • 13 گھنٹے قبل
Advertisement