Advertisement
پاکستان

جی این این کے ایسوسی ایٹ پروڈیو سرشہروزاسلم ٹریفک حادثے میں جاں بحق

لاہور: شیر پاو پل پر حادثے میں جی این این کے ایسوسی ایٹ پروڈیوسر یاسر شہروز جاں بحق ہوگئے ہیں ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر اگست 30 2022، 4:46 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
جی این این کے ایسوسی ایٹ پروڈیو سرشہروزاسلم   ٹریفک حادثے میں جاں بحق
 
تفصیلات کے مطابق حادثہ شیر پاؤ پل پر تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے ، کار سوار نے موٹرسائیکل سوار شہروز اسلم کو ٹکر ماری ، گاڑی کی ٹکر سے شہروز اسلم موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ، 
ابتدائی تحقیقات کے مطابق کار پر جعلی نمبر پلیٹ لگی ہوئی تھی ، کار کا ڈرائیور کار لاک کر کے موقع سے فرار ہوگیا ، پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر باقاعدہ کارروائی کا آغاز کردیا ہے ، 
جی این این کے نمائندے سرفراز احمد نے بتایا کہ یہ  جو حادثہ پیش آیا ہے وہ کار سوار کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے ، متوفی اپنی ڈیوٹی ختم کرکے گھر واپس جارہا تھا ، پولیس حکام  نے گاڑی کوتحویل میں لے لیا  ہے اور ڈرائیو کی تلاش شروع کردی گئی ہے ۔
اس کی گرفتاری کے لیے کوششیں شروع کردی گئی ہیں ۔ حادثہ علی الصبح پیش آیا ہے ، عینی شاہدین کے بیانات کے مطابق کار سوار انتہائی تیز رفتاری سے کار چلارہا تھا ، اور یہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے ، 
حادثے کے بعد شہروز کو ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے ، کار چلانے والے کی شناخت کا عمل شروع کردیا گیا ہے ۔ 
 
 
Advertisement
Advertisement