ملک میں شفاف انتخابات کراؤ، اپنے آپ کو بھی بچاؤ اور ملک کو بھی بچاؤ : عمران خان
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے حکومت اور اس کے پس پردہ حمایتوں کو وارننگ دیتا ہوں کہ ہمیں دیوار سے نہ لگاؤ ۔
بہاولپور میں جلسہ عام سے خط اب کے دوران عمران خان نے کہا کہ اللہ نے میری قوم کو بیدار کر دیا ہے، یہ ایک عظیم قوم بننے جارہی ہے۔ ضمیر فروشوں کے دن پرانے پاکستان میں رہ گئے، لوٹوں کے دن ختم ہوگئے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ جب حکمران قوم کا پیسہ چوری کرتے ہیں تو ملک تباہ ہوجاتے ہیں، رہی ملک کی بڑی بیماری آصف علی زرداری ہے ،مولانا فضل الرحمان مذہب کو اپنے مفاد کیلئے استعمال کرتے ہیں، شہباز شریف چوری کر کے سارا پیسہ باہر لے کر جارہے ہیں۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ملک پر 3 اسٹوجز (کٹھ پتلی مسخرے)مسلط ہیں، ان سے معیشت نہیں سنبھالی جا رہی، ملک کی معیشت سکڑ رہی اور قرضے بڑھ رہے ہیں، یہ پاکستان کو اندھیرے کی طرف لے کر جا رہے ہیں۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت اور اس کے پس پردہ حمایتوں کو وارننگ دیتا ہوں کہ ہمیں دیوار سے نہ لگاؤ، 4 مہینے برداشت کیا ہے، ہر قسم کا ظلم کیا گیا، 17 جولائی کو ان بری طرح ضمنی انتخابات میں شکست ہوئی تو انہوں نے مزید کیسز بنادیئے۔مجھ پر دہشتگردی کا کیس بنایا گیا کہ میں نے کہا تھا کہ شہباز گل پر ظلم کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کروں گا۔
عمران خان نے کہا کہ میرے خلاف جو حربے استعمال کررہے ہیں اس پر پھر خبردار کرتا ہوں، دیوار سے لگایا تو کالر ٹائیگر (ببر شیر) بن سکتا ہوں۔ ایک کال دوں گا اور اسلام آباد میں تمہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، اس کال کے لیئے قریب ہوتا جارہا ہوں، ملک کی بہتری کا سوچتے ہوئے پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ملک میں صاف اور شفاف انتخابات کراؤ، اپنے آپ کو بھی بچاؤ اور ملک کو بھی بچاؤ۔
اس سے قبل بہاولپور میں وکلا کنونشن سے خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ طاقتور ڈاکوؤں کو قانون کے نیچے لانے تک کوئی بھی ملک کو اوپر نہیں اٹھاسکتا۔ قانون کی حکمرانی کا مطلب انصاف ہے، ملک میں انصاف کا نظام قائم ہونا چاہیے۔
عمران خان نے کہا کہ انصاف آئے گا تو کرپشن ختم ہوگی، ہر سال 1700 ارب ڈالر غریب ملکوں سے چوری ہو کر امیر ملکوں میں جاتا ہے، جب تک بڑے ڈاکووں کو قانون کے نیچے نہیں لے آتے ملک تباہی سے نہیں بچ سکتا، بڑے ڈاکوؤں کو قانون کے نیچے لانا ہو گا۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ میرا آئین مجھے پرامن احتجاج کرنے کا حق دیتا تھا، کیا ہمیں اتنا بھی حق نہیں تھا کہ ہم پر امن احتجاج کر سکے، ہمارے دور میں فضل الرحمان، بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز نے بھی لانگ مارچ کیا تھا، ہم نے تو کبھی کسی کو لانگ مارچ سے نہیں روکا، مریم نواز کا لانگ مارچ کہیں راستے میں ہی لاپتہ ہو گیا تھا۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ 26 سال سے کرپشن کے خلاف جنگ لڑ رہا ہوں، آصف زرداری اور شریف خاندان مافیا ہیں ، یہ جمہوری نہیں، اس وقت انصاف کی جنگ ہے۔ ہمیں خود کو حقیقی طور پر آزاد کرنا ہے، جب تک انصاف نہ ہو ہم حقیقی آزادی حاصل نہیں کرسکتے۔
امریکا صرف جمہوریت کا ہی نہیں بلکہ انسانیت کا بھی دشمن ہے، حافط نعیم الرحمن
- 9 hours ago
چیمپئینز ٹرافی :پاکستان نے ابتدائی اسکواڈ کےلیے نام جمع کروادیے،فخر زمان کی واپسی
- 14 hours ago
شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوںمیں 9 خوارج ہلاک، 4 گرفتار
- 12 hours ago
190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی کو ضرورسزا ہوگی، سینیٹرفیصل واوڈا کا دعویٰ
- 13 hours ago
190 ملین پاؤنڈ کیس میں اگربانی پی ٹی آئی کو سزا ہوئی تو ہمارے رویئے میں تلخی آئے گی، حامد رضا
- 12 hours ago
لاس اینجلس میں تا حال آگ پرقابونہ پایا جا سکا،ہلاکتوں کی تعداد16ہوگئی
- 9 hours ago
منگیتر کی خوشی کیلئےپنجرےمیں جانےوالےشخص کوشیرکھا گئے
- 9 hours ago
190ملین پاؤنڈکیس میں عمران خان کو یقینن سزا ملے گی ،فیصل واوڈا
- 9 hours ago
کراچی:سولجر بازار میں آگ بھڑک اٹھی، 50 سے زائد موٹرسائیکل جل کر راکھ
- 14 hours ago
190ملین پاؤنڈ حکومت اورعوام کا پیسہ تھا،فیصلہ حقائق کی بنیاد پر ہونا چاہیے،خواجہ آصف
- 11 hours ago
سینئر صحافی جاوید شہزاد انتقال کر گئے
- 8 hours ago
کسی کو این آر او نہیں ملے گا اور 190 ملین پاؤنڈ کیس کا انجام بہت قریب ہے، لیگی رہنما
- 9 hours ago