جی این این سوشل

پاکستان

پاکستان میں مہنگائی اپنے عروج کے قریب ہے: وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ایک بار پھر ملک میں مہنگائی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت مہنگائی اپنے عروج کے قریب ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان میں مہنگائی اپنے عروج کے قریب ہے: وزیر خزانہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

امریکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا رواں مالی سال معیشت کی شرح نمو 3.5 فیصد سے زیادہ رہنے کی توقع ہے۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ مہنگائی ملکی تاریخ میں 47 سال کی بلندترین سطح پر چل رہی ہے، مہنگائی اپنے عروج کے قریب ہے اور رواں مالی سال مہنگائی اوسطاً 15 فیصد رہے گی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ملک میں درآمدی ادائیگیوں کو ڈالر کی آمد کے برابر ہونا چاہیے لیکن اگر میرے پاس ڈالر محدود ہیں تو میں اس سے گندم اور کھانے کی چیزیں خریدوں گا۔

انہوں نے کہا کہ اس صورتحال میں ہم لگژری آئٹمز کی خریداری کو مؤخر کر سکتے ہیں، لگژری آئٹمز کی درآمدات پر پابندیاں 3 ماہ سے زیادہ عرصے تک برقرار رہ سکتی ہیں۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا میں چاہتا ہوں کہ پاکستان اپنے وسائل میں رہ کر گزارا کرے، ایک سال میں کچھ نہیں ہو سکتا لیکن ہم اس کی شروعات کر سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ آئی ایم ایف نے رواں برس پاکستان میں مہنگائی کی شرح 20 فیصد تک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

پاکستان

 وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات

 گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبائی حکومت کو وفاق سے متعلق جو مسائل ہیں، ان کے حل کیلئے وفاق سے رابطہ کیا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور  کی  گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات

 وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی ہے، جس میں  صوبے میں امن وامان کی صورتحال اور دیگر مسائل پر بات چیت  کی گئی۔

 تفصیلات کےمطابق   ملاقات میں صوبے کی معاشی ترقی کیلئے قیام امن ناگزیر ہونے، وفاق سے قیام امن اور مسائل، سکیورٹی کیلئے دستیاب وسائل کے حصول کیلئے باہمی کوششوں پر بھی متحد ہونے پر اتفاق کیا گیا ، علاوہ ازیں صوبے میں سیاحت کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

 گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبائی حکومت کو وفاق سے متعلق جو مسائل ہیں، ان کے حل کیلئے وفاق سے رابطہ کیا جائے گا۔

ملاقات میں خیبرپختونخوا اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر احمد کنڈی،آئی جی خیبرپختونخوا اختر حیات خان گنڈاپور بھی موجود تھے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی آج رات بیرون ملک روانگی کا امکان

ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ لیگی قائد میاں نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز جنیوا میں کچھ روز رکنے کے بعد لندن پہنچیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی آج رات بیرون ملک روانگی کا امکان

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی آج رات بیرون ملک روانگی کا امکان ہے ۔ 

ذرائع کے مطابق لندن جانے سے پہلے ان کا جنیوا میں قیام کا امکان ہے جبکہ نواز شریف بھی جینیوا پہنچیں گے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی آج بیرون ملک روانگی کا امکان ہے، مریم نواز آج رات 3 بجے بیرون ملک روانہ ہوں گی، وزیراعلیٰ پنجاب کا پہلے جنیوا جانے کا امکان ہے جبکہ میاں نواز شریف کی بھی جنیوا روانگی متوقع ہے۔

ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ لیگی قائد میاں نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز جنیوا میں کچھ روز رکنے کے بعد لندن پہنچیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پاک آسٹریلیا سیریز: آسٹریلیا نے نئے وائٹ بال کپتان کا اعلان کر دیا

جوش انگلس پاکستان کے خلاف کھیلے جانے والے میچوں کے لیے کپتان مقرر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک آسٹریلیا سریز: آسٹریلیا نے نئے وائٹ بال کپتان کا اعلان کر دیا

میلبورن: پاکستان کے خلاف سیریز میں آسٹریلیا نے جوش انگلس کو وائٹ بال ٹیم کا نیا کپتان مقرر کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا  کے مطابق آسٹریلوی وکٹ کیپر بلے باز  جوش انگلس پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز میں کپتانی کریں گے،جبکہ وہ آخری ایک روزہ میچ اور ٹی 20 میں  ٹیم کی قیادت کریں گے۔

 پاکستان آسٹریلیا سیزیز کے آخری میچ میں کینگروز کے مایہ ناز کھلاڑی جن میں مارنس لبوشین، اسٹیو اسمتھ، مچل اسٹارک اور جوش ہیزل ووڈ شامل ہے، ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے، بلکہ انہیں بھارت کے خلاف کھیلی جانے والی  بارڈر گواسکر ٹرافی میں حصہ لینا ہے۔

 کینگروز نائب کپتان مچل مارش کی عدم دستیابی اور پیٹ کمنز کے بارڈر گواسکر ٹرافی میں شریک ہونے کی وجہ سے جوش انگلس کو وائٹ بال ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے، جنہیں ڈومیسٹک کرکٹ میں قیادت کی ذمہ داریاں ادا کرنے کا تجربہ ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll