جی این این سوشل

کھیل

پاکستان کا بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان کا بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔

ایشیا کپ 2022 میں اس سے قبل بھارت نے پاکستان کو گروپ میچ میں پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ میں 6 بہترین ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا، پاکستان گروپ اے میں بھارت اور ہانگ کانگ کے ساتھ جبکہ گروپ بی میں سری لنکا ،افغانستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں شامل تھیں۔

تاہم پہلے مرحلے کے اختتام پر بھارت اور پاکستان گروپ اے سے جبکہ افغانستان اور سری لنکا گروپ بی سے سپر فور مرحلے میں پہنچیں۔

سپر فور کی ٹاپ ٹو ٹیموں کے درمیان فائنل 11 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

علاقائی

کرم : جھڑپوں سے مزید 5 افراد جاں بحق، مجموعی تعداد 100 سے تجاوز کر گئی

پولیس  حکام کے مطابق  21 نومبر کو مسافر گاڑیوں پر  ہونے والے حملے کے نتیجے  میں 52 افراد جاں بحق ہوئے تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کرم : جھڑپوں سے مزید 5 افراد جاں بحق، مجموعی تعداد 100 سے تجاوز کر  گئی

خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں فریقین کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے باوجود جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے  میں مزید 5 افراد جاں بحق  جبکہ 9 زخمی ہو گئے ہیں۔
واضح رہے کہ چند روز قبل کرم میں فریقین کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا تھا تاہم اس کے باوجود 8 روز سے جھڑپوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، پولیس حکام  کے مطابق تازہ جھڑپوں میں مزید 5 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہو گئے ہیں،  جبکہ جھڑپوں میں اب تک 55 افراد جاں بحق اور 149 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
پولیس  حکام کے مطابق  21 نومبر کو مسافر گاڑیوں پر  ہونے والے حملے کے نتیجے  میں 52 افراد جاں بحق ہوئے تھے،ضلعی انتظامیہ کے مطابق پشاور پاراچنار مرکزی شاہراہ 8 روز سے بند ہے جبکہ ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ کا کہنا ہے کہ مرکزی شاہراہ بند ہونے سے افغانستان کے ساتھ خرلاچی بارڈر پر تجارت بھی بند ہے۔
علاقے میں  حالات کشیدہ ہونے کے باعث انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی معطل ہے جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ڈپٹی کمشنر کرم  کا کہنا ہے کہ فریقن کے درمیان  فائر بندی اور جھڑپیں رکوانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، جبکہ ہنگو، اورکزئی اور کوہاٹ سے مشران کا جرگہ مذاکرات کے لیے پاراچنار پہنچ رہا ہے، فریقین فائر بندی پر راضی ہیں، فائر بندی پر مکمل عملدرآمد کی کوششیں جاری ہیں۔
دوسری جانب گزشتہ روز وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت  ہونے والے اجلاس میں کرم میں کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور انہیں فریقین کے درمیان جنگ بندی کی کوشش کے حوالے سے بریف کیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

پی ٹی آئی احتجاج کے دوران 170پولیس اہلکار زخمی ، 11 گاڑیاں جلائی گئیں،راولپنڈی پولیس

 احتجاجی مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیااور آنسو گیس کے شیل پھینکے، پولیس نے تحمل کا مظاہرہ کیا، آر پی او

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی احتجاج کے دوران 170پولیس اہلکار زخمی ، 11 گاڑیاں جلائی گئیں،راولپنڈی پولیس

راولپنڈی پولیس کے سینئر افسران نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے  احتجاج کی کال پرتشدد ثابت ہوئی، احتجاج کے دوران  پولیس کی جانب سے بہت صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا۔

 ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی بابر سرفراز نے سی پی او راولپنڈی اور ڈی پی او اٹک کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 24 نومبر کو پی ٹی آئی کے ہزاروں احتجاجی  مظاہرین راولپنڈی میں داخل ہوئے، پولیس نے روکا تو مظاہرین نے پرتشدد رویہ اپنایا، پی ٹی آئی کی جانب سے  بتایا گیا تھا کہ 24 نومبر کی کال پرامن ہوگی لیکن یہ کال پرتشدد بن کر سامنے آئی۔

انہوں نے کہا کہ مظاہرین کی جانب سے  پولیس پر پتھراؤ کیا گیا اور آنسو گیس کے شیل پھینکے گئے،  جس پر پولیس نے تحمل کا مظاہرہ کیا اور مظاہرین کو روکنے کی  بھر پورکوشش کی، مظاہرین اڈیالہ جیل کی جانب مارچ کا مسلسل اعلان کرتے رہے۔ 24 نومبر کی کال سے پہلے بھی اس سیاسی جماعت نے احتجاج کی کال دی تھی۔

آر پی او راولپنڈی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے  بتایا کہ احتجاج کے دوران  راولپنڈی ڈویژن کے 170 پولیس اہلکار زخمی ہوئے جن میں سے 2 کو گولی لگی، 24 نومبر کو احتجاج کے دوران مجموعی طور پر 262 پولیس اہلکار زخمی ہوئے،  زخمیوں میں پولیس کے ایس ایس پیز اور ڈی ایس پیز بھی شامل ہیں، ان کا کہنا تھا احتجاج کے دوران  پورے راولپنڈی میں مظاہرین میں سے کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

بابر سرفراز نے مزید  کہا کہ احتجاج کے دوران 1151 مظاہرین کو گرفتار کیا گیا جن میں 64 افغان شہری تھے، صرف 4 افغان باشندوں کے پاس شناختی کارڈ تھے باقی تمام  کے تمام غیرقانونی تھے، گرفتار افغان ہاشندوں سے اسلحہ، بال بیرنگ، کیل لگے ڈنڈے بھی  برآمد ہوئے۔

آر پی او نے  کہا کہ احتجاج کے دوران مظاہرین کی جانب سے موٹروے پر آگ لگائی گئی اور توڑ پھوڑ کی، راولپنڈی گزشتہ چند ماہ سے امن و امان کی صورتحال سے گزر رہا ہے،جبکہ اٹک کے مقام پر مظاہرین نے پولیس پر براہ راست فائرنگ بھی کی، انہوں نے مزید کہا پولیس کے 25 اہلکار تشویشناک حالت میں ہیں،جبکہ  پولیس کی 11 گاڑیوں کو آگ لگائی گئی، راولپنڈی ریجن میں 32 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی کی قومی معیشت کو مستحکم کرنے کی تجویز

فیصل کریم کنڈی نے وفد سے کہا کہ وہ برطانیہ اور دیگر یورپی ملکوں کو خیبرپختونخوا کی مصنوعات بڑھانے میں اپنا کردار ادا کریں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی کی  قومی معیشت کو مستحکم کرنے کی تجویز

خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے قومی معیشت کو مستحکم کرنے کے لئے برطانیہ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

انہوں نے آج(جمعرات) راولپنڈی میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے بزنس فورم کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے دہشت گردی کی جاری لہر نے خیبرپختونخوا میں اقتصادی سرگرمیوں کو بری طرح متاثر کیا۔ 

وفد نے گورنر کو بیرون ملک پاکستان میں تیار کی گئی اشیاء کی نمائش میں اپنا کردار ادا کرنے کا یقین دلایا۔

فیصل کریم کنڈی نے وفد سے کہا کہ وہ برطانیہ اور دیگر یورپی ملکوں کو خیبرپختونخوا کی مصنوعات بڑھانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll