جی این این سوشل

تجارت

حکومتِ پاکستان کا قرض 50 ہزار 503 ارب روپے ہو گیا : اسٹیٹ بینک

اسلام آباد: مرکزی بینک (اسٹیٹ بینک آف پاکستان) کا کہنا ہے کہ حکومتِ پاکستان پر قرض 50 ہزار 503 ارب روپے ہو گیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

حکومتِ پاکستان کا قرض 50 ہزار 503 ارب روپے ہو گیا : اسٹیٹ بینک
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعلامیے کے مطابق حکومت پر جولائی 2021ء سے جولائی 2022ء کے دوران 27 فیصد قرض بڑھا۔حکومت کا مقامی قرض 31 ہزار ارب روپے ہے، جبکہ گزشتہ 1 سال میں حکومت کا مقامی قرض 16 فیصد بڑھا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعلامیے کے مطابق حکومت کا بیرونی قرض 19 ہزار ارب روپے ہے ، جبکہ گزشتہ 1 سال میں بیرونی قرض 49 فیصد بڑھا ہے۔

دوسری جانب پاکستان کی جانب سے گزشتہ دنوں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے 1 ارب 17 کروڑ ڈالرز کا معاہدہ کیا گیا ہے جس کی پہلی قسط موصول ہو چکی ہے ۔

علاقائی

اسموگ :  پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیوں کا اعلان کر دیا

سرکاری محکموں میں ملازمین کی حاظری کو 50 فیصد کر دیاگیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسموگ :  پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیوں کا اعلان کر دیا

اسموگ کی شدت میں اضافے کے پیش نظر پنجاب حکومت نے مزید پابندیاں عائد کر دی۔

ڈی جی ماحولیات عمران حامد شیخ نے نوٹیفیکشن جاری کردیا ، لاہوراور ملتان میں یونیورسٹیز اور کالجز بند رہیں گے،یونیورسٹیز اور کالجز کو آن لائن کلاسز پر منتقل کردیا گیا، مری کے علاوہ تمام اضلاع کے سکولز 24 نومبر تک بند رہیں گے۔

دوسری جانب محکمہ ماحولیات نے سموگ کے باعث لاہور اور ملتان میں مزید پابندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق طبی عملے اور پیرامیڈیکل سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں، تمام سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز رات 8 بجے تک کھلی رہیں گی جبکہ تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے،پابندیوں کا اطلاق 16 سے 24 نومبرتک ہوگا۔

8بجے کے بعد ریسٹورنٹس مکمل بند رہیں گے، تمام فیصلوں کا اطلاق 16 نومبر سے شروع ہوگا تمام فیصلوں کا اطلاق 24 نومبر تک ہوگا،فارمیسز، ڈیپارٹمنٹل سٹورز، ڈیری شاپس، آٹا چکی،تندوروں کو استثنی ہوگا۔    

جبکہ صوبائی حکومت نے  لاہور اور ملتان میں تمام تعمیراتی کاموں پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے، قومی سطح کے تعمیراتی کاموں کی اجازت ہوگی،ہیوی ٹریفک کی لاہور اور ملتان میں داخلے پرمکمل پابندی ہوگی،اینٹوں کے بھٹے، فرنس انڈسٹری کے کام بھی پر بندش ہو گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور اور ملتان میں ریسٹورنٹس میں صرف 4بجے تک کام کریں گے،ریسٹورنٹس کو 4سے 8بجے تک ٹیک اوے کی اجازت ہوگی۔

اس سے قبل اسموگ کی بگڑتی ہوئی صورتحل کے پیش نظر پنجاب حکومت نے سرکاری محکموں میں ملازمین کی حاظری کو 50 فیصد کر دیا ہے،جبکہ انٹر ڈیپارٹمنٹل میٹنگز کو بھی آن لائن منتقل کیا جائے گا۔ تمام سرکاری محکموں کو عملدرآمد یقینی بنانےکی ہدایت کردی گئی ہے۔ پنجاب حکومت نے تمام اداروں کو باضابطہ نوٹیفکیشن بھیج دیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں یکم دسمبر تک برقرار رکھنے کا فیصلہ

وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق نوٹفکیشن جاری کر دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں یکم دسمبر تک برقرار رکھنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں یکم دسمبر تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق نوٹفکیشن جاری کر دیا،یاد رہے اس وقت پٹرول کی فی لٹر قیمت 248 روپے 38 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 255 روپے 14 پیسے فی لٹر ہے ، لائٹ ڈیزل آئل 147 روپے 51 پیسے ،مٹی کا تیل 161 روپے 54 پیسے  فی لٹر میں دستیاب ہے،دوسری جانب ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 4ماہ میں سالانہ بنیاد پردوفیصد نموریکارڈکی گئی ۔

اوسی اے سی اورانڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے اکتوبرتک کی مدت میں ملک میں 5.18ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 2فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 5.08ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا اعلان کر دیا

ڈونلڈ ٹرمپ  کی نامزدہ کردہ 27 سالہ کیرولین لیویٹ  وائٹ ہاؤس کی کم عمر ترین ترجمان ہوں گی،امریکی میڈیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا اعلان کر دیا

واشنگٹن :نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کی جانب سے  کابینہ ارکان کی تقرری کا  سلسلہ جاری ہے، ڈونلڈ ٹرمپ نے کیرولین لیویٹ کو وائٹ ہاؤس کی ترجمان نامزد کردیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ  کی نامزدہ کردہ 27 سالہ کیرولین لیویٹ  وائٹ ہاؤس کی کم عمر ترین ترجمان ہوں گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کیرولین لیویٹ ڈونلڈ ٹرمپ کے روز مرہ امور سے متعلق میڈیا کو آگاہ کریں گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کیرولین لیویٹ 2019 میں گریجویشن کے فورا بعد ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے دور میں وائٹ ہاؤس میں بطور اسسٹنٹ پریس سیکریٹری کام کرچکی ہیں۔

جبکہ دوسری جانب امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ذاتی وکلا کو محکمہ انصاف میں اعلیٰ عہدوں پر تعینات کرنے کا ارادہ کر رکھاہے، ٹرمپ کے یہ وکلا ان کی کرمنل ڈیفنس ٹیم کا حصہ رہے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق اگر ٹرمپ  نے یہ اقدام کیا تو اس سے محکمہ انصاف سیاست کی نذر ہونے کا خدشہ ہے، اس سے قبل ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا کی گورنر کرسٹی نوم کو بطور سیکرٹری ہوم لینڈ سکیورٹی منتخب کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ اس قبل نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ وزیرصحت کیلئے رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر ، ری پبلکن سینیٹر مارکو روبیو کو سیکرٹری خارجہ ، سابق ڈائریکٹر نیشنل انٹیلیجنس جان ریٹکلیف کو امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کا ڈائریکٹر نامزد کرچکے ہیں ۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll