پاکستان
سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ، اموات کی مجموعی تعداد 1355 تک جا پہنچی
لاہور : ملک میں سیلاب سے مزید 12 افراد جاں بحق ہوگئے ، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد ایک ہزار 355 ہوگئی ہے ۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے ) کی تازہ رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے مزید 12 افراد جاں بحق ہوگئے ۔
سندھ میں مزید 6 افراد جاں بحق ہوئے، خيبرپختونخوا میں مزید 2 افراد مارے گئے، بلوچستان میں سیلاب کے باعث 3 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
این ڈی ایم اے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد ایک ہزار 355 ہو گئی ہے، بلوچستان میں اب تک کل 263 اور پنجاب میں 191 افراد سیلاب سے جاں بحق ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان 22 اور آزاد کشمیر میں 44 افراد جان کی بازی ہار گئے، ملک بھر میں اب تک زخمى افراد کی تعداد 12 ہزار 722 ہوگئى۔
ملک بهر میں 80 اضلاع بارشوں اور سيلاب سے تاحال متاثر ہيں، 3 کروڑ 30 لاکھ 46 ہزار 329 افراد بارشوں سے متاثر ہوئے ہیں، 6579 کلو ميٹر سڑکیں بارشوں اور سيلاب میں بہہ گئیں جبکہ 7 لاکھ 53 ہزار 187 مويشيوں کو نقصان پہنچا ہے ۔
سیلاب سے اب تک 5 لاکھ 64 ہزار 831 مکان تباہ ہوئے جبکہ 7 لاکھ 53 ہزار 187 مویشی ہلاک ہو چکے ہیں۔
پاکستان
جلاؤ گھیراؤ مقدمات: عمران خان کی 4 مقدموں میں ضمانت منظور
لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران خان کی 9 مئی کے 4 مقدمات میں ضمانت منظور کرلی
لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران خان کی 9 مئی کے 4 مقدمات میں ضمانت منظور کرلی۔
لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں 9 مئی 2023 کے جلاؤ گھیراؤ متعلق 4 مقدمات میں عمران خان کی درخواستوں پر سماعت ہوئی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے عمران خان کی چاروں مقدمات میں ضمانتیں منظور کر لیں۔
عدالت نے مسلم لیگ (ن) کا آفس جلانے سمیت 4 مقدمات میں 5،5 لاکھ روپے مچلکوں کے عوض عمران خان کی ضمانتیں منظور کیں۔پراسیکیوشن کی جانب سے سید فرہاد علی شاہ پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے دلائل مکمل کیے تھے۔
کھیل
دوسرا ون ڈے:محمد رضوان عالمی ریکارڈ کی فہرست میں شامل
محمد رضوان نے ایک میچ میں سب سے زیادہ 6 پکڑنے کا عالمی ریکارڈ برابر کر دیا
محمد رضوان اایک میچ میں سب سے زیادہ کیچ پکڑنے والے وکٹ کیپرز کی فہرست میں شامل ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیلیڈ میں جاری آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے ایک میچ میں سب سے زیادہ 6 پکڑنے کا عالمی ریکارڈ برابر کر دیا۔
ایڈیلیڈ میں آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں محمد رضوان نے 6 کیچ پکڑے، مگر ان سے ایڈم زمپا کا کیچ ڈراپ ہو گیا۔
محمد رضوان اگر ایڈم زمپا کا کیچ پکڑ لیتے تو وہ ایک میچ میں سب سے زیادہ کیچ پکڑنے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیتے۔
واضح رہے کہ اس قبل سرفراز احمد، ایڈم گلکرسٹ، مارک باؤچر، ایلک اسٹیورٹ، میٹ پرائیر، کوئنٹن ڈی کاک، جوز بٹلر اور میتھیو کراس بھی ایک میچ میں 6 کیچ پکڑنے کا اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔
پاکستان
عازمین حج کےلئے خوشخبری، سرکاری اسکیم والوں سے رقم قسط میں لینے کا فیصلہ
حج پیکج کے واجبات کو یکمشت کی بجائے 3 اقساط کی ادائیگی میں وصول کیا جائے گا
عازمین حج کےلئے خوشخبری، سرکاری اسکیم والوں سے رقم قسط میں لینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
سرکاری اسکیم کے تحت حج کی خواہش رکھنے والے افراد کیلیے پالیسی میں حج پیکج کے واجبات کو اقساط میں وصول کرنے کی اسکیم بھی متعارف کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزارت مذہبی امور کے ذرائع نے بتایا کہ حج پیکج کے واجبات کو یکمشت کی بجائے 3 اقساط کی ادائیگی میں وصول کیا جائے گا، آغاز میں حج ایپلیکیشن کے ساتھ 2 لاکھ روپے وصول کیے جائیں گے۔
پھر حج قرعہ اندازی میں نام آنے کے بعد مزید 4 لا کھ روپے کی ادائیگی لازمی ہوگی جب کہ مجموعی رقم فروری کے دوسرے ہفتے میں وصول کی جائے گی تاہم مختلف سنگین نوعیت کی بیماریوں میں مبتلا افراد حج پر نہیں جاسکیں گے۔
وزارت مذہبی امور کی جانب سے نئی حج پالیسی کے تحت سرکاری اسکیم کی حج درخواستیں نومبر کے وسط میں وصول کی جائیں گی۔ سرکاری اسکیم کے تحت 89 ہزار 605 عازمین حج کے لیے روانہ ہوں گے ان میں سے 5 ہزار اسپانسر شپ اسکیم کے تحت اور باقی ریگو لر اسکیم کے تحت جائیں گے۔
وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین کی جانب سے حج پالیسی کا آئندہ ہفتے با ضابطہ اعلان کیا جائے گا۔
پاکستانی عازمین حج کیلئے وزارت مذہبی امور سعودی عرب کی شرائط کے مطابق صحت پالیسی بھی تیار کی گئی جس کے مطا بق ڈائیلاسز کرانے والے افراد پر اس سال حج پر جانے کی پابندی ہوگی۔
دوسری جانب دل کے عارضے میں مبتلا اور سانس پھولنے کے مریض بھی حج نہیں کرسکیں گے، پھیپھڑوں کی بیماری یا مصنوعی تنفس پر زندہ افراد بھی حج نہیں کرسکیں گے جب کہ ایسے مریض جن کے جگر فیل ہونے کا خدشہ ہو وہ بھی حج پر نہیں جاسکیں گے۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
وزیر اعظم کا وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا عندیہ
-
علاقائی 2 دن پہلے
اسموگ: پنجاب حکومت کا پرائمری سے ہائیر سیکنڈری تک اسکولز بندکرنے کا فیصلہ
-
کھیل 3 گھنٹے پہلے
دوسرا ون ڈے: پاکستان نے آسٹریلیا کو9 وکٹوں سے شکست دے دی
-
علاقائی 9 گھنٹے پہلے
دھند اور سموگ کے باعث موٹر وے ایم 2 لاہور سے شیخوپورہ اور ایم 3 جڑانوالہ تک بند
-
پاکستان 22 گھنٹے پہلے
190 ملین پاؤنڈ کیس:احتساب عدالت کو عمران خان اور اہلیہ کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ کرنے کی ہدایت
-
پاکستان ایک دن پہلے
مولانا فضل الرحمان لندن پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع
-
تجارت 4 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمتوں میں آج پھر نمایاں اضافہ
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں سینکڑوں روپے کمی