جی این این سوشل

تجارت

سیلاب متاثرین : امدادی اشیاء پر ٹیکس استثنیٰ دیدیا گیا 

اسلام آباد: کابینہ نے30 اگست کو سیلاب متاثرین کے امدادی سامان پر ٹیکس استثنیٰ کی منظوری دی۔ 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سیلاب متاثرین :  امدادی اشیاء پر ٹیکس استثنیٰ دیدیا گیا 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے متاثرین سیلاب کی امدادی اشیا ءپر ٹیکس استثنا دینے سے متعلق کابینہ کے فیصلے کی تفصیل جاری کر دی۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر کابینہ نے 30 اگست 2022ء کو ٹیکس استثنا کی منظوری دی تھی،   متاثرین سیلاب کی مدد کے لئے مچھردانیوں، کشتیوں سمیت تمام امدادی اشیا ءکو ٹیکس سے استثناحاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ کابینہ کی 30 اگست 2022 ء کو ٹیکسوں سے استثنا کی منظوری پر فوری عمل ہوا تھا ، وزارت خزانہ اور ایف بی آر نے عمل درآمد کا ”ایس آر او” بھی جاری کردیا تھا۔ 

ضابطے کے تحت فلاحی و مخیر کام کرنے والوں کو ”این ڈی ایم اے” کا سرٹیفیکیٹ حاصل کرنا ہوگا۔

پاکستان

جی ایچ کیو حملہ کیس:عمران خان سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم کی کارروائی ایک بار پھر موخر

جن کے بیان پر بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور قائدین کو ملوث کیا وہ منحرف ہوچکے، بابر اعوان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جی ایچ کیو حملہ کیس:عمران خان سمیت دیگر ملزمان پر  فرد جرم کی کارروائی ایک بار پھر موخر

جی ایچ کیو حملہ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر ملزمان کے خلاف ایک بار پھر فرد جرم کی کارروائی موخر ہو گئی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کچہری عدالت میں سماعت کی جبکہ پولیس کی طرف سے سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے۔ 

وکیل بابر اعوان نے کہا کہ جن کے بیان پر بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور قائدین کو ملوث کیا وہ منحرف ہوچکے۔ وکلا صفائی نے کہا کہ مقدمہ چالان کا پولیس نے جو نقشہ پیش کیا اس میں کسی ملزم کے پاس اسلحہ نہیں۔

وکلاء نے فرد جرم چالان پر اعتراضات کر دیئے جبکہ جی ایچ کیو چالان میں 94 گواہ ہیں اور کسی گواہ نے بانی چییرمین پی ٹی آئی سمیت کسی لیڈر کا نام نہیں لیا۔

فرد جرم سے بچنے کے لیے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بری کرنے کی درخواست دائر کی تھی، وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور بھی پیش نہیں ہوئے اور ان کی حاضری معافی کی درخواست جمع کروائی گئی۔ فرد جرم کے لیے 25 ملزمان میں چالان نقول بھی تقسیم نا ہوسکیں۔

انسداد دہشت گردی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ جو مری روڈ پر لوگ دیکھائے گئے ان کی تصاویر میں نے جج صاحب کو دیکھائی، ہمارے کارکنان کے پاس جھنڈے تھے لیکن ہمارے کارکنان کو دہشت گرد کہا گیا، سب سے بڑا دہشت گرد کلبھوشن ہے اس کا ٹرائل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے آرڈر کے مطابق دہشت گردی کے مقدمات کا فوری فیصلہ کیا جائے، ہم ان ٹرائلز کو مسترد کرتے ہیں، ہم کوئی ڈیل نہیں مانگ رہے ہیں۔ ہم نے عدالت کو کہا کہ تفتیشی کا بیان لیں، تفتیشی کو پچھلی تاریخ کا نہیں پتہ، پولیس نے 4 چالان پیش کیے جس میں بانی پی ٹی آئی اور کارکنان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

دوسرا ون ڈے: پاکستان نے آسٹریلیا کو9 وکٹوں سے شکست دے دی

پاکستان نے دوسرے ون ڈے میں آسٹریلیا کو ہرا کر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دوسرا ون ڈے: پاکستان نے آسٹریلیا کو9 وکٹوں سے شکست دے دی

پاکستان  نے ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا کو با آسانی 9 وکٹوں سے  شکست دے دی۔

پاکستان نے دوسرے ون ڈے میں آسٹریلیا کو ہرا کر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی،جبکہ قومی ٹیم ایڈیلیڈ کے تاریخی گراؤنڈ میں 28 سال بعد ون ڈے میچ بھی جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

ایڈیلیڈ میں جاری دوسرے ون ڈے میں 164 رنز کا ہدف پاکستانی نے با آسانی 27 ویں اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔پاکستان کی طرف صائم ایوب نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 82 رنز کی اننگ کھیلی انہوں نے ایک روزہ میچوں میں پہلی نصف سنچری اسکور بھی کی۔

جبکہ عبد اللہ شفیق نے نا قابل شکست رہتے ہوئے64 رنز کی شاندار اننگز  کھیلی جبکہ بابر اعظم نے 15 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

اس سے قبل کینگروز ٹیم پاکستانی باؤلنگ لائن کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی، آسٹریلوی ٹیم 35 اوورز میں 163 رنز بنا  تک ہی محدود رہی، پاکستان کی طرف سے حارث رؤف نے شاندار باؤلنگ لائن کا مظاہرہ کرتے ہوئے آدھی ٹیم کو پویلین کی راہ دکھائی، حارث رؤف نے 28 رنز کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کیں، پاکستان کی طرف سے شاہین آفریدی نے 3 جبکہ نسیم شاہ اور محمد حسنین نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرنے پر حارث رؤف کو مین آف دا میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

دوسرے ،میچ میں فتح کے ساتھ ہی پاکستان نے آسٹریلوی سرزمین پر 2017 کے بعد پہلی دفعہ جیت حاصل کی جبکہ ایڈیلیڈ میں پاکستان نے 28 سال بعد کینگروز کو شکست دی۔

اس سے قبل ایڈیلیڈ میں پاکستان نے 28 سال قبل 1996 واحد جیت حاصل کی تھی اس وقت قومی ٹیم کی قیادت کے فرائض وسیم اکرم کے سپرد تھے اور اس میچ میں ثقلین مشتاق نے 5 وکٹیں لے کر جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

دونوں ٹیمیں 8 مرتبہ اس گراؤنڈ میں مدمقابل آئیں تھی جہاں کینگروز نے 7 مرتبہ جیت حاصل کی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

سموگ کے تدارک کیلئے لاہور سمیت پنجاب بھر میں مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرنے کا حکم

لاہور ہائی کورٹ نے اتوار کے روز تمام مارکیٹس بند رکھنے کا حکم جاری کر دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سموگ کے تدارک کیلئے لاہور سمیت پنجاب بھر میں  مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرنے کا حکم

لاہور ہائی کورٹ نے سموگ کے تدارک کیلئے لاہور سمیت پنجاب بھر میں رات 8 بجے مارکیٹیں بند کرنے کا حکم دے دیا،اسموگ کے پیش نظر تمام مارکیٹس رات آٹھ بجے بند کرنے اور اتوار کے روز تمام مارکیٹس بند رکھنے کا حکم جاری کر دیا۔

جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے کہ ہر سماعت پر اسموگ کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کا کہتے رہے ہیں، ایسا حکم نہیں دینا چاہتے جس پر عملدرآمد ممکن نہ ہو، جسٹس شاہد کریم کے روبرو سموگ کے تدراک کے حوالے سے مختلف محکموں نے کارکردگی رپورٹس پیش کیں۔

عدالت نے کہا کہ گاڑیوں کے موٹروے اور رنگ روڈ پرداخلے پرپابندی عائد کی جائے، ٹرک اور ٹریلرکی شہر میں داخلے پر پابندی عائد کی جائے۔

عدالت نے کہا کہ ٹرک اورٹریلرسموگ اور ماحولیاتی آلودگی کا بڑا سبب ہیں، پولیس اہلکار ہیوی ٹریفک کنٹرول کرنے کیلئے تعینات کئے جائیں، ہر سماعت پر حکومت کو سموگ کنٹرول کیلئے اقدامات کا کہتے رہے۔

عدالت نے کہا کہ اصل آلودگی کا باعث ہیوی ٹریفک کا دھوآں چھوڑنا ہے ،بسوں کو50،50ہزارجرمانہ کریں تو کیسےٹھیک نہیں ہونگے، فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر گاڑی سڑک پر گاڑی کیسے جاسکتی ہیں۔

عدالت نے ریمارکس میں کہا ہے کہ ہم حکومت کی مدد کیلئے یہ اقدامات کر رہے ہیں، حکومت شاید عدالتی احکامات کو اچھی نظر سے نہیں دیکھ رہی، ڈی سی وغیرہ پر حکومت کا دباؤ ہو تو کام کریں گے، سموگ کی صورتحال کا انتظامیہ کو رات کو جائزہ لینا چاہیے، ڈی سی لاہور اور کمشنر کو رات کو نکل کر دیکھنا چاہیے کیا ہو رہا ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll