Advertisement
پاکستان

سیلاب  کی تباہ کاریاں جاری ، اموات کی مجموعی تعداد 1355 تک جا پہنچی

لاہور : ملک میں سیلاب سے مزید 12 افراد جاں بحق ہوگئے ، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد ایک ہزار 355 ہوگئی ہے ۔ 

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Sep 8th 2022, 5:37 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سیلاب  کی تباہ کاریاں جاری ، اموات کی مجموعی تعداد 1355 تک جا پہنچی

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے ) کی تازہ رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے مزید 12 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ 

 سندھ میں مزید 6 افراد جاں بحق ہوئے، خيبرپختونخوا میں مزید 2 افراد مارے گئے، بلوچستان میں سیلاب کے باعث 3 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

این ڈی ایم اے رپورٹ میں  کہا گیا ہے  کہ ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد ایک ہزار 355 ہو گئی ہے، بلوچستان میں اب تک کل 263 اور پنجاب میں 191 افراد سیلاب سے جاں بحق ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان 22 اور آزاد کشمیر میں 44 افراد جان کی بازی ہار گئے، ملک بھر میں اب تک زخمى افراد کی تعداد 12 ہزار 722 ہوگئى۔

ملک بهر میں 80 اضلاع بارشوں اور سيلاب سے تاحال متاثر ہيں، 3 کروڑ 30 لاکھ 46 ہزار 329 افراد بارشوں سے متاثر ہوئے ہیں، 6579 کلو ميٹر سڑکیں بارشوں اور سيلاب میں بہہ گئیں جبکہ 7 لاکھ 53 ہزار 187 مويشيوں کو نقصان پہنچا ہے ۔ 

سیلاب سے  اب تک 5 لاکھ 64 ہزار 831 مکان تباہ ہوئے جبکہ  7 لاکھ 53 ہزار 187 مویشی ہلاک ہو چکے ہیں۔ 

Advertisement
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • an hour ago
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 2 days ago
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 2 days ago
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 3 hours ago
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 2 days ago
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • 3 days ago
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • 3 days ago
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • 2 hours ago
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 2 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • 2 hours ago
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 2 days ago
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 2 days ago
Advertisement