پاکستان
سیلاب متاثرین کی امداد : مزید 2 اماراتی پروازیں کراچی پہنچ گئیں
کراچی : متاثرینِ سیلاب کے لیے امدادی سامان لے کر متحدہ عرب امارات سے مزید 2 پروازیں کراچی پہنچ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق یو اے ای ایئر فورس کے طیاروں میں اقوامِ متحدہ کی ایجنسیوں کا سامان پاکستان پہنچایا گیا ہے ۔
متحدہ عرب امارات کے 2 سی ون تھرٹی طیاروں نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر لینڈ کیا ۔ امدادی سامان وصول کرنے والوں میں پاکستان آرمی کے فائیو کور کے افسران بھی شامل تھے۔
یو اے ای کے سفارتی عملے اور سول و عسکری حکام نے طیارے کا استقبال کیا۔
یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات سے اب تک 21 پروازوں کے ذریعے امدادی کھیپ بھجوا چکا ہے۔
جرم
افغانستان میں پابندی کے باوجود افیون کی کاشت میں % 19 فیصد اضافہ، عالمی ادارہ صحت
طالبان انتظامیہ کی ناکام حکمرانی دراصل افیون کی کاشت کو روکنے میں بالکل ناکام نظر آ رہی ہے
افغانستان میں پابندی کے باوجود افیون کی کاشت میں % 19 فیصد اضافہ ہو گیا ۔
تفصیلات کے مطابق عبوری افغان حکومت کی گرفت کی کمزوری نمایاں سامنے آنے لگی جس کے بعد افغانستان میں افیون کی کاشت میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے ۔
طالبان انتظامیہ کی ناکام حکمرانی دراصل افیون کی کاشت کو روکنے میں بالکل ناکام نظر آ رہی ہے ۔
منظم حکمت عملی نہ ہونے کے باعث شمال مشرقی افغانستان میں افیون کی کاشت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ، کسانوں کے لیے متبادل روزگار کی عدم دستیابی بھی افیون کی کاشت اضافہ کا سبب بن رہا ہے ۔
بدخشاں صوبہ میں کسانوں پر ظلم بھی پائیدار حل کی کمی کو ظاہر کرتا ہے ، منافع بخش افیون منڈی میں قیمتیں $730 فی کلو تک پہنچ گئیں ۔
غیر قانونی منشیات کی تجارت، افغان حکام کی ناکامی کے باعث عالمی سطح پر منشیات سے وابستہ مسائل کو بڑھا رہی ہے۔
پاکستان
جی ایچ کیو حملہ کیس:عمران خان سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم کی کارروائی ایک بار پھر موخر
جن کے بیان پر بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور قائدین کو ملوث کیا وہ منحرف ہوچکے، بابر اعوان
جی ایچ کیو حملہ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر ملزمان کے خلاف ایک بار پھر فرد جرم کی کارروائی موخر ہو گئی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کچہری عدالت میں سماعت کی جبکہ پولیس کی طرف سے سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے۔
وکیل بابر اعوان نے کہا کہ جن کے بیان پر بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور قائدین کو ملوث کیا وہ منحرف ہوچکے۔ وکلا صفائی نے کہا کہ مقدمہ چالان کا پولیس نے جو نقشہ پیش کیا اس میں کسی ملزم کے پاس اسلحہ نہیں۔
وکلاء نے فرد جرم چالان پر اعتراضات کر دیئے جبکہ جی ایچ کیو چالان میں 94 گواہ ہیں اور کسی گواہ نے بانی چییرمین پی ٹی آئی سمیت کسی لیڈر کا نام نہیں لیا۔
فرد جرم سے بچنے کے لیے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بری کرنے کی درخواست دائر کی تھی، وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور بھی پیش نہیں ہوئے اور ان کی حاضری معافی کی درخواست جمع کروائی گئی۔ فرد جرم کے لیے 25 ملزمان میں چالان نقول بھی تقسیم نا ہوسکیں۔
انسداد دہشت گردی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ جو مری روڈ پر لوگ دیکھائے گئے ان کی تصاویر میں نے جج صاحب کو دیکھائی، ہمارے کارکنان کے پاس جھنڈے تھے لیکن ہمارے کارکنان کو دہشت گرد کہا گیا، سب سے بڑا دہشت گرد کلبھوشن ہے اس کا ٹرائل کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے آرڈر کے مطابق دہشت گردی کے مقدمات کا فوری فیصلہ کیا جائے، ہم ان ٹرائلز کو مسترد کرتے ہیں، ہم کوئی ڈیل نہیں مانگ رہے ہیں۔ ہم نے عدالت کو کہا کہ تفتیشی کا بیان لیں، تفتیشی کو پچھلی تاریخ کا نہیں پتہ، پولیس نے 4 چالان پیش کیے جس میں بانی پی ٹی آئی اور کارکنان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں۔
پاکستان
تحریک انصاف کی کوئٹہ میں جلسے کی درخواست مسترد
پی ٹی آئی نے آج ہاکی گراؤنڈ میں جلسے کا اعلان کیا تھا تاہم ضلعی انتظامیہ نے جلسے کی درخواست مسترد کردی
کوئٹہ انتظامیہ نے پی ٹی آئی کی آج جلسے کی درخواست مسترد کردی۔
پی ٹی آئی نے آج ہاکی گراؤنڈ میں جلسے کا اعلان کیا تاہم انتظامیہ نے جلسے کی درخواست مسترد کردی۔
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے مطابق ایوب اسٹیڈیم میں پبلک سروس کمیشن کے امتحانات اور ہاکی گراؤنڈز پر محکمہ کھیل کے مقابلے ہورہے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے پی ٹی آئی بلوچستان کے صدر کو مراسلہ ارسال کردیا۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ میں عوامی اجتماعات کو دہشت گردی کا خطرہ لاحق ہے۔
مراسلے میں کہا گیا کہ دہشت گرد اپنی کارروائی کرسکتے ہیں، بلوچستان میں عوامی اجتماعات پر پابندی عائد ہے، خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
-
علاقائی 3 گھنٹے پہلے
دھند اور سموگ کے باعث موٹر وے ایم 2 لاہور سے شیخوپورہ اور ایم 3 جڑانوالہ تک بند
-
تجارت ایک دن پہلے
نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں کمی کر دی گئی
-
دنیا 2 گھنٹے پہلے
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوزی وائلز کو وائٹ ہاؤس کا چیف آف اسٹاف مقرر کردیا
-
پاکستان 23 گھنٹے پہلے
وفاقی حکومت کا 9 نومبر کو ملک بھر عام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان 2 دن پہلے
پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
-
پاکستان 2 دن پہلے
وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی
-
پاکستان 2 دن پہلے
جوڈیشل کمیشن اجلاس: جسٹس امین الدین خان آئینی بینچز کے سربراہ مقرر
-
تجارت 2 دن پہلے
پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں براہ راست 48 فیصداضافہ