پاکستان
مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست،بینچ نے سماعت سے معذرت کر لی
دو رکنی بینچ کے جسٹس انوار الحق پنوں نے مریم نواز کا کیس سننے سے معذرت کرتے ہوئے درخواست چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دی
نائب صدر ن لیگ مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست، جسٹس انوار الحق پنوں نے درخواست کی سماعت سے انکار کر دیا ، کیس واپس چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے بینچ نے ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر سماعت سے معذرت کر لی۔جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں جسٹس انوار الحق پنوں پر مشتمل دو رکنی بینچ نے درخوست پر سماعت کی۔
دو رکنی بینچ کے جسٹس انوار الحق پنوں نے مریم نواز کا کیس سننے سے معذرت کرتے ہوئے درخواست چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دی۔گذشتہ روز مریم نواز نے پاسپورٹ واپسی کیلئے دوبارہ لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی،
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ چار سال سے پاسپورٹ عدالتی تحویل میں ہے،ابھی تک نیب چوہدری شوگر مل کا چالان پیش نہیں کر سکا۔
عدالت نے میرٹ پر ضمانت منظور کی،لمبے عرصے کیلئے کسی شخص کو اس کے بنیادی حق سے محروم نہیں رکھا جا سکتا۔ درخواست میں کہا گیا کہ پرویز مشرف اور ایان علی کے کیسز کے فیصلے اس کی نظیر ہیں۔
درخواست میں کہا گیا کہ کسی کو بنیادی آئینی حقوق سے غیر معینہ مدت تک محروم نہیں کیا جا سکتا۔کہیں فرار نہیں ہوں گی، ماں کو بستر مرگ پر چھوڑ کر پاکستان واپس آئی تھی۔
نیب قانون میں ملزم کے بیرون ملک جانے پر کوئی قدغن نہیں لگائی گئی۔مریم نواز نے درخواست میں مزید کہا کہ 7 کروڑ روپے بھی سیکیورٹی کے لیے جمع کرا رکھے ہیں۔
چوہدری شوگر ملز کیس میں میرٹ پر ضمانت ملی تھی۔ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کو پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دیا جائے۔ لاہور ہائیکورٹ نے نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر سماعت کیلئے 2 رکنی بنچ تشکیل دیا تھا۔
علاقائی
سموگ کے تدارک کیلئے لاہور سمیت پنجاب بھر میں مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرنے کا حکم
لاہور ہائی کورٹ نے اتوار کے روز تمام مارکیٹس بند رکھنے کا حکم جاری کر دیا
لاہور ہائی کورٹ نے سموگ کے تدارک کیلئے لاہور سمیت پنجاب بھر میں رات 8 بجے مارکیٹیں بند کرنے کا حکم دے دیا،اسموگ کے پیش نظر تمام مارکیٹس رات آٹھ بجے بند کرنے اور اتوار کے روز تمام مارکیٹس بند رکھنے کا حکم جاری کر دیا۔
جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے کہ ہر سماعت پر اسموگ کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کا کہتے رہے ہیں، ایسا حکم نہیں دینا چاہتے جس پر عملدرآمد ممکن نہ ہو، جسٹس شاہد کریم کے روبرو سموگ کے تدراک کے حوالے سے مختلف محکموں نے کارکردگی رپورٹس پیش کیں۔
عدالت نے کہا کہ گاڑیوں کے موٹروے اور رنگ روڈ پرداخلے پرپابندی عائد کی جائے، ٹرک اور ٹریلرکی شہر میں داخلے پر پابندی عائد کی جائے۔
عدالت نے کہا کہ ٹرک اورٹریلرسموگ اور ماحولیاتی آلودگی کا بڑا سبب ہیں، پولیس اہلکار ہیوی ٹریفک کنٹرول کرنے کیلئے تعینات کئے جائیں، ہر سماعت پر حکومت کو سموگ کنٹرول کیلئے اقدامات کا کہتے رہے۔
عدالت نے کہا کہ اصل آلودگی کا باعث ہیوی ٹریفک کا دھوآں چھوڑنا ہے ،بسوں کو50،50ہزارجرمانہ کریں تو کیسےٹھیک نہیں ہونگے، فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر گاڑی سڑک پر گاڑی کیسے جاسکتی ہیں۔
عدالت نے ریمارکس میں کہا ہے کہ ہم حکومت کی مدد کیلئے یہ اقدامات کر رہے ہیں، حکومت شاید عدالتی احکامات کو اچھی نظر سے نہیں دیکھ رہی، ڈی سی وغیرہ پر حکومت کا دباؤ ہو تو کام کریں گے، سموگ کی صورتحال کا انتظامیہ کو رات کو جائزہ لینا چاہیے، ڈی سی لاہور اور کمشنر کو رات کو نکل کر دیکھنا چاہیے کیا ہو رہا ہے۔
تجارت
سونے کی قیمتوں میں آج پھر نمایاں اضافہ
فی تولہ سونے کی قیمت میں 2000 روپے اضافہکے بعد 2 لاکھ 78 ہزار 800 روپے کی سطح پر پہنچ گئی
سونے کی قیمتوں میں گزشتہ روز ہونے والی بڑی کمی کے بعد آج ایک نمایاں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔
مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 2000 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 2 لاکھ 78 ہزار 800 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔ اسی طرح، فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1715 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 39 ہزار 26 روپے تک بڑھ گئی۔
سونے کی قیمتوں میں اضافے کے برعکس، ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3300 روپے پر مستحکم رہی۔ اسی طرح، 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2829.21 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 21 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 2683 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔
تفریح
زندگی کی تلخیوں سے لبریز اشعار کے خالق جون ایلیا کو دنیا سے رخصت ہوئے 22 برس بیت گئے
منفرد لب و لہجے اور صاحب اسلوب شاعر اپنے مداحوں کے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں
ہم جو زندہ ہیں تو پھر جون کی برسی کیسی؟۔۔۔ لفظی جمالیات اور زندگی کی تلخیوں سے لبریز اشعار کے خالق جون ایلیا کی آج 22ویں برسی منائی جا رہی ہے، منفرد لب و لہجے اور صاحب اسلوب شاعر اپنے مداحوں کے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں۔
جون ایلیا سادات کے ادبی گھرانےکے چشم و چراغ تھے،14 دسمبر 1931 کو امروہہ میں پیدا ہونے والے جون ایلیا نامور فلسفی اور دانشور سید محمد تقی اور معروف شاعر رئیس امروہوی کے بھائی تھے، تین بار اپنے ظہور کی داستاں کو خود خوب بیان کرتے ہیں۔
لکھنے والوں نے جون کو نظرئیے کے اعتبارسے کمیونسٹ لکھا مگر جون ایلیا اپنا جہان آپ بنانا چاہتے تھے، جون مختلف ترین تھے، اسلوب میں شدت ،موضوع میں جدت اور کلام میں حدت۔ ان کی زندگی میں ان کا ایک مجموعہ کلام ’’ شاید ‘‘ کے نام سے شائع ہوا اور ، یعنی، لیکن ،گمان اور گویا ان کی وفات کے بعد ان کے پڑھنے والوں تک پہنچے۔
جون ایلیا 8 نومبر 2002 کو طویل علالت کے بعد اس دنیا سے رخصت ہوئے وہ کراچی کے سخی حسن قبرستان میں آسودہ خاک ہیں۔
-
تجارت ایک دن پہلے
نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں کمی کر دی گئی
-
پاکستان 2 دن پہلے
وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی
-
تجارت 2 دن پہلے
مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
-
تجارت 23 گھنٹے پہلے
سونا ہزاروں روپے سستا ہو گیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
وفاقی حکومت کا 9 نومبر کو ملک بھر عام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان 2 دن پہلے
وزیر اعظم کا وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا عندیہ
-
تجارت 2 دن پہلے
پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں براہ راست 48 فیصداضافہ
-
پاکستان 2 دن پہلے
جوڈیشل کمیشن اجلاس: جسٹس امین الدین خان آئینی بینچز کے سربراہ مقرر