پاکستان
ملک کی پائیدار ترقی کیلئے بہترین حکمت عملی شرحِ خواندگی میں اضافہ ہے : وزیرخارجہ
اسلام آ باد: وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک کی پائیدار ترقی کیلئے بہترین حکمت عملی شرحِ خواندگی میں اضافہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عالمی یومِ خواندگی پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ شرح خواندگی بڑھانے کی مہم کو قومی تحریک میں تبدیل کرنا ناگزیر بن چکا ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ آزادی کے بعد پاکستان کی کئی شعبوں میں کارکردگی نمایاں رہی ہے لیکن ناخواندہ افراد کی تعداد پریشان کن حد تک زیادہ ہے، غربت، بیروزگاری، عدم برداشت اور بدامنی جیسے مسائل کے پیچھے ناخواندگی بھی ایک سبب ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ہر دورِ حکومت میں تعلیم کو ہمیشہ اولین ترجیحات میں رکھا گیا، قائد عوام شہید بھٹو کے دورِ حکومت میں سب سے زیادہ اسکول اور کالجز کا قیام عمل میں آیا۔
پی پی پی چیئرمین کا کہنا ہے کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے تعلیم کی بجٹ میں اضافہ کیا گیا اور اعلیٰ تعلیمی ادارے قائم کیے گئے، صوبہ سندھ کی عوامی حکومت نے پرائمری سے اعلیٰ ثانوی تک تعلیم مفت ہے۔
وزیرِ خارجہ نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی پورے ملک میں عوام کو پرائمری سے اعلیٰ تعلیم تک مفت تعلیم کی فراہمی کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی، شرحِ خواندگی کو 100 فیصد کیے بغیر ہم قوم کے بانی اجداد کے خوابوں کو حقیقت میں تبدیل اور ان کے مشن کو مکمل نہیں کرسکتے۔
واضح رہے کہ عالمی یوم خواندگی ہر سال 8 ستمبر کو منایا جاتا ہے، عالمی یوم خواندگی کے موقع پر دنیا بھر کے ناخواندہ افراد سے متعلق چیلنجز پر غور کیا جاتا ہے۔
جرم
افغانستان میں پابندی کے باوجود افیون کی کاشت میں % 19 فیصد اضافہ، عالمی ادارہ صحت
طالبان انتظامیہ کی ناکام حکمرانی دراصل افیون کی کاشت کو روکنے میں بالکل ناکام نظر آ رہی ہے
افغانستان میں پابندی کے باوجود افیون کی کاشت میں % 19 فیصد اضافہ ہو گیا ۔
تفصیلات کے مطابق عبوری افغان حکومت کی گرفت کی کمزوری نمایاں سامنے آنے لگی جس کے بعد افغانستان میں افیون کی کاشت میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے ۔
طالبان انتظامیہ کی ناکام حکمرانی دراصل افیون کی کاشت کو روکنے میں بالکل ناکام نظر آ رہی ہے ۔
منظم حکمت عملی نہ ہونے کے باعث شمال مشرقی افغانستان میں افیون کی کاشت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ، کسانوں کے لیے متبادل روزگار کی عدم دستیابی بھی افیون کی کاشت اضافہ کا سبب بن رہا ہے ۔
بدخشاں صوبہ میں کسانوں پر ظلم بھی پائیدار حل کی کمی کو ظاہر کرتا ہے ، منافع بخش افیون منڈی میں قیمتیں $730 فی کلو تک پہنچ گئیں ۔
غیر قانونی منشیات کی تجارت، افغان حکام کی ناکامی کے باعث عالمی سطح پر منشیات سے وابستہ مسائل کو بڑھا رہی ہے۔
علاقائی
پاکستان نے دنیا کا سب سے بڑا انسانی پرچم بنانے کا اعزاز حاصل کر لیا
پاکستان کا انسانی جھنڈا بنانے میں10 ہزار سے زائد طلبہ نے حصہ لیا
پاکستان نے دنیا کے سب سے بڑے انسانی پرچم کا ریکارڈ پاکستان نے اپنے نام کر لیا۔
لاہور گیریژن ایجوکیشن سسٹم کے طلبہ نے سب سے بڑا انسانی پرچم بنا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا، انسانی پرچم بنانے میں 10 ہزار سے زائد طلبہ نے حصہ لیا۔
نیا عالمی ریکارڈ حکومت پنجاب کی جانب سے منعقد کئے گئے لاہور یوتھ فیسٹیول میں بنایا گیا، منفرد ریکارڈ قائم کرنے کے بعد طلبہ نے خوب جشن منایا اور ملی نغموں کی دھنوں پر جھومتے رہے۔
لاہور یوتھ فیسٹیول کے باقی فائنل مقابلے 8 سے 10 نومبر تک فورٹریس اسٹیڈیم لاہور کینٹ میں منعقد کیے جائیں گے، 8 اور 10 نومبر کو بالترتیب رنگا رنگ افتتاحی اور اختتامی تقریبات کا شاندار انعقاد بھی کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل انسانی پرچم بنانے کا ریکارڈ بھارت کے پاس تھا، بھارت کے 7 ہزار 368 طلبہ نے رواں سال انسانی پرچم بنا کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں نام لکھوایا تھا۔
دنیا
اسرائیلی فوج کے لبنان پر حملوں اور بمباری سے مزید 40 افراد شہید
قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کی رپورٹ کے مطابق لبنان کی وزارت صحت نے بتایا کہ ’وادی بیکا اور بعلبیک پر اسرائیلی حملوں میں 40 افراد شہید ہو گئے
اسرائیلی فوج کے لبنان پر حملے جاری ہیں، ملک کے مشرقی حصے وادی بیکا اور بعلبیک پر بمباری سے 40 افراد شہید جبکہ 53 زخمی ہو گئے۔
قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کی رپورٹ کے مطابق لبنان کی وزارت صحت نے بتایا کہ ’وادی بیکا اور بعلبیک پر اسرائیلی حملوں میں 40 افراد شہید ہو گئے۔
مزید کہنا تھا کہ 11 افراد بعلبیک میں شہید ہوئے، جبکہ 9 افراد ضلع شکان میں شہید ہوئے، اس کے علاوہ صہیونی فوج کے نصریہ گاؤں میں حملے میں 16 افراد نے جام شہادت نوش کیا۔
وزارت صحت نے بتایا کہ لاپتا افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
یہ حملے حزب اللہ کے نئے سربراہ نعیم قاسم کے اس بیان کے فوری بعد کیے گئے کہ انہیں یقین نہیں ہے کہ سیاسی اقدام سے اسرائیل کی جارحیت ختم ہو سکتی ہے، انہوں نے کہا کہ بالواسطہ بات چیت کا راستہ ہو سکتا ہے تاہم اسرائیل کو لبنان پر بمباری بند کرنی ہوگی۔
وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق اسرائیلی حملوں میں لبنان میں اب تک کم از کم 3 ہزار 50 افراد شہید اور 13 ہزار 658 زخمی ہو چکے ہیں۔
-
تجارت 13 گھنٹے پہلے
سونا ہزاروں روپے سستا ہو گیا
-
پاکستان 16 گھنٹے پہلے
وفاقی حکومت کا 9 نومبر کو ملک بھر عام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان 18 گھنٹے پہلے
مولانا فضل الرحمان لندن پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع
-
پاکستان 2 دن پہلے
وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں سینکڑوں روپے کمی
-
پاکستان 2 دن پہلے
جوڈیشل کمیشن اجلاس: جسٹس امین الدین خان آئینی بینچز کے سربراہ مقرر
-
علاقائی ایک دن پہلے
اسموگ: پنجاب حکومت کا پرائمری سے ہائیر سیکنڈری تک اسکولز بندکرنے کا فیصلہ
-
پاکستان 2 دن پہلے
وزیر اعظم کا وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا عندیہ