جی این این سوشل

پاکستان

پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے عالمی برادری سے امداد کی اپیل کرتا ہوں : انتونیو گوتریس

اسلام آباد: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے پاکستان کے اقدامات قابل تحسین ہیں، پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے عالمی برادری سے امداد کی اپیل کرتا ہوں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے عالمی برادری سے امداد کی اپیل کرتا ہوں : انتونیو گوتریس
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق سیلاب زدگان کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے  کہا کہ پاکستان کا ایک تہائی حصہ سیلاب سے متاثر ہے اور پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کی تباہ کاریوں سے نمٹ رہا ہے تاہم موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے پاکستان کے اقدامات قابل تحسین ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات کو روکا نہیں جاسکتا اور نہ ہی اس کے ساتھ مزاحمت کی جاسکتی ہے، پاکستان میں پاک فوج اور متعلقہ ادارے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے سرگرم ہیں۔ پاکستان وہ ملک ہے جس نے لاکھوں مہاجرین کو پناہ دی ہوئی ہے۔

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ  نے کہا کہ پاکستان میرے دل کے قریب ہے اور متاثرین کے لیے عالمی برادری سے امداد کی اپیل کرتا ہوں،  ہماری کوشش ہے کہ ہم پاکستان کی اس مشکل گھڑی میں بھرپور مدد کریں۔

انتونیو گوتریس  نے کہا کہ سیلاب متاثرین کو مدد فراہم کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے اور متاثرین کو ریلیف فراہمی کے لیے تمام ادارے مل کر کام کر رہے ہیں جو کہ قابل تحسین ہے۔

نیشنل فلڈ رسپانس کوآرڈی نیشن سینٹر کے دورہ کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب کے بعد متاثرین کو محفوظ مقام پر منتقل کرنا اولین ترجیح ہے، وفاقی حکومت، افواج پاکستان سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کررہی ہے ، سیلاب کے دوران عوام نے مشکلات اور تکالیف کا سامنا کیا ، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے پاکستان آمد پر شکر گزار ہیں۔

اس دوران سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کو سیلاب کی تباہ کاریوں کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔

اس سے قبل اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے وزیر اعظم ہاؤس میں وزیر اعظم شہبازشریف سے ملاقات کی، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس کا ایوان وزیراعظم آمد پر شہباز شریف نے استقبال کیا۔

اس موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگ زیب بھی موجود تھیں، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل جمعرات اورجمعہ کی شب پاکستان پہنچے تھے۔

پاکستان

ٹرمپ  حکومت آنے سے پاک امریکہ تعلقات پر کوئی فرق نہیں پڑے گا،دفتر خارجہ

پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی قیاس آرائیاں غلط ہیں، ممتاز زہرا بلوچ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹرمپ  حکومت آنے سے پاک امریکہ تعلقات پر کوئی فرق نہیں پڑے گا،دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ٹرمپ حکومت  کے آنے سے پاکستان اور امریکا کے تعلقات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، تعلقات مزید بہتر ہوں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے  کہا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات اندرونی معاملات میں عدم مداخلت پر مبنی ہیں،اور پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی قیاس آرائیاں غلط ہیں، 

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف  اور صدر مملکت نے نو منتخب امریکی صدر کو دوسری بار صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے، امریکہ میں نئی حکومت آنے سے دو طرفہ تعلقات پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

ایک سوال کے جواب میں ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ حریت رہنما یاسین ملک کی بھوک ہڑتال پر شدید تشویش ہے، حریت رہنما یاسین ملک کو فوری طور پر صحت کی  سہولتیں فراہم کی جائیں۔

مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر پربھارتی قبضےکے حوالے سےپاکستان کامؤقف جانا پہچانا ہے، ہم مقبوضہ جموں و کشمیر پر اپنے موقف پر قائم ہیں، بھارت کو سمجھنا چاہیے بہیمانہ حربوں سے کشمیریوں کےجذبات نہیں کچل سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین سکیورٹی صورتحال بات چیت کر رہے ہیں ، وزیر اعظم نے چینی سفارت خانے کو چینی باشندوں کی سکیورٹی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

افغانستان میں پابندی کے باوجود افیون کی کاشت میں % 19 فیصد اضافہ، عالمی ادارہ صحت

 طالبان انتظامیہ کی ناکام حکمرانی دراصل افیون کی کاشت کو روکنے میں بالکل ناکام نظر آ رہی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

افغانستان میں پابندی کے باوجود افیون کی کاشت میں % 19 فیصد اضافہ، عالمی ادارہ صحت

افغانستان میں پابندی کے باوجود افیون کی کاشت میں % 19 فیصد اضافہ ہو گیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق  عبوری افغان حکومت کی گرفت کی کمزوری نمایاں سامنے آنے لگی جس کے بعد افغانستان میں افیون کی کاشت میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے ۔ 

 طالبان انتظامیہ کی ناکام حکمرانی دراصل افیون کی کاشت کو روکنے میں بالکل ناکام نظر آ رہی ہے ۔ 

 منظم حکمت عملی نہ ہونے کے باعث شمال مشرقی افغانستان میں افیون کی کاشت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ،  کسانوں کے لیے متبادل روزگار کی عدم دستیابی بھی افیون کی کاشت  اضافہ کا سبب بن رہا ہے ۔ 

  بدخشاں صوبہ میں کسانوں پر ظلم بھی پائیدار حل کی کمی کو ظاہر کرتا ہے ،  منافع بخش افیون منڈی میں قیمتیں $730 فی کلو تک پہنچ گئیں ۔ 

 غیر قانونی منشیات کی تجارت، افغان حکام کی ناکامی کے باعث عالمی سطح پر منشیات سے وابستہ مسائل کو بڑھا رہی ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سپریم کورٹ :ججوں کے ہاؤس  رینٹ اور جوڈیشل الاؤنس  میں بڑا اضافہ

قائم مقام صدر کی منظوری کے بعد وزارت قانون و انصاف کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سپریم کورٹ :ججوں کے ہاؤس  رینٹ اور جوڈیشل الاؤنس  میں بڑا اضافہ

حکومت نے سپریم کورٹ کے ججوں کے ہائوس رینٹ اور جوڈیشل الاؤنس میں بڑا اضافہ کر دیا۔ 
ججوں کا ہاؤس رینٹ الاؤنس  68 ہزار سے بڑھا کر 3 لاکھ 50 ہزار روپے کردیا،جبکہ  جوڈیشل الاؤنس 4 لاکھ 28 ہزار سے بڑھا کر 11 لاکھ 68 ہزار کر دیا گیا۔
قائم مقام صدر کی منظوری کے بعد وزارت قانون و انصاف کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll