اسلام آباد: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے آج وزیر اعظم ہائوس میں وزیر اعظم شہبازشریف سے ملاقات کی۔


تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس کا ایوان وزیر اعظم آمد پر وزیر اعظم شہباز شریف نے استقبال کیا۔
انتونیو گوتریس کی وزیرِ اعظم ہاؤس آمد کے موقع پر وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو نے اُن کا استقبال کیا ۔ اس موقع پر یو این کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر بریفنگ دی گئی۔
قبل ازیں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے پاکستان آمد کے موقع پر اپنی ٹویٹ میں موسمیاتی تبدیلی کے باعث پاکستان میں بارشوں اور ہولناک سیلاب سے ہونے والی تباہی سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے بین الاقوامی برادری سے دل کھول کر مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔
واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچے ہیں ، وہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔

ہیپاٹائٹس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے مربوط اقدامات کی ضرورت ہے، صدر مملکت
- 9 منٹ قبل

بنوں : تھانہ میریان پر دہشتگردوں کا کواڈ کاپٹر حملہ ،پولیس نے جدید ٹیکنالوجی سے ناکام بنادیا
- 12 گھنٹے قبل

غیر اخلاقی اور گالیوں پر مبنی کونٹینٹ بنانے پر معروف یو ٹیوبر گرفتار
- 12 گھنٹے قبل

حماس اور اسرائیل کے درمیان جلد جنگ بندی معاہدے کی امید ہے،مارکو روبیو
- 15 گھنٹے قبل

بابو سرٹاپ میں نجی ٹی وی کی اینکر شوہر اور 4 بچوں سمیت لاپتا،سرچ آپریشن جاری
- 12 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کا وادی تیراہ میں خوارج کی فائرنگ سے پرامن شہریوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار
- 11 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل اور وزیراعظم کی وجہ سے سر اُٹھا کر دنیا میں گھوم رہے ہیں،حنیف عباسی
- 13 گھنٹے قبل

مظفر آباد: محسن نقوی کی شہید میجر رب نواز کے گھر آمد ،اہل خانہ سےاظہار تعزیت
- 15 گھنٹے قبل

مکہ مکرمہ: ہیروئن اسمگلنگ کے جرم میں ایک پاکستانی شہری کو سزائے موت دےدی گئی
- 15 گھنٹے قبل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار،انڈیکس 40 ہزار کی سطح پر بحال
- 6 منٹ قبل

ایف آئی اے ملتان سرکل کی کارروائی،انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار
- 14 گھنٹے قبل

پاکستان کے سفارتی اور آفیشل پاسپورٹ ہولڈر کے لیےیو اے ای میں ویزا فری انٹری
- 14 گھنٹے قبل