پاکستان
عالمی برادری کو مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دینا چاہیے : انتونیو گوتریس
اسلام آباد: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ پاکستان اس وقت موسمیاتی تبدیلی کے باعث شدید مشکلات کا شکار ہے، عالمی برادری کو مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دینا چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم شہبازشریف اور اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل آج سیلاب متاثرین سے ملاقات کرنے کے ساتھ ساتھ نقصانات اور جاری امدادی کارروائیوں کے جائزے کیلئے سندھ اور بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورے پر ہیں۔
دورہ سکھر کے دوران اپنے خطاب میں یو این سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی جانب سے وسائل میں رہتےہوئے پاکستان کی ہر ممکن مدد کی جائیگی۔
انہوں نے کہا کہ دنیا میں مسلسل آنے والی آفات کی وجہ موسمیاتی تبدیلی ہے اور ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیےعالمی برادری کوکردار ادا کرنا ہوگا، ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کے لیےاقدامات کی ضرورت ہے۔
اس موقع پر یو این سیکرٹری جنرل اور وزیراعظم کو سکھر میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے متعلق بریفنگ پیش کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ میں رواں سال مون سون کی معمول سےزائد بارشیں ہوئیں جو کہ سیلابی صورتحال اختیار کر گئی اور جس کی وجہ سے سندھ اوربلوچستان بہت متاثر ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سندھ میں سیلاب سے537سےزائدافرادجاں بحق ہوئے ہیں جبکہ بڑے پیمانےپراملاک کوبھی نقصان پہنچا ہے اور فصلوں اورلائیواسٹاک کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد بحالی کا عمل شروع کردیا ہے تاہم سیلاب متاثرین کی بحالی بہت بڑا چیلنج ہے۔
خیال رہے کہ اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوتریس اور وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا فضائی دورہ بھی کیا ہے۔
دنیا
ڈونلڈ ٹرمپ دو خواتین کو شکست دینے والے پہلے امریکی صدر بن گئے
ٹرمپ نے تین بار الیکشن لڑنے کی کوشش کی اور دو بار کامیاب ہوئے، دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹرمپ نے دونوں بارخواتین امیدواروں کو شکست دی
امریکی صدارتی دوڑ کا اختتام خود ڈونلڈ ٹرمپ کے فتح کے اعلان کے ساتھ ہوا اور وہ امریکہ کی تاریخ میں مسلسل دو بار منتخب ہونے والے دوسرے صدر بن گئے۔
عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی تاریخ میں صرف ایک بار ایک امیدوار دو الگ الگ مدتوں کیلئے صدارت کے عہدے پر فائز ہوا ، وہ ڈیموکریٹ گروور کلیولینڈ تھے، 1884ء کے دوران ڈیموکریٹک امیدوار کلیولینڈ نے ایک جنسی سکینڈل اور متعدد بحرانوں پر قابو پالیا، انہوں نے ریپبلکن امیدوار جیمز بلین کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی تھی۔
اب یہ دوسری بار ہے کہ وہ دوسری بار صدر کا الیکشن جیتے ہیں اور ان کا خواب حتیٰ کہ ان کی پیشین گوئی بھی سچ ثابت ہوئی، یہ ایک ایسی فتح ہے جو امریکی تاریخ میں ایک نیا واقعہ ہے۔
ٹرمپ نے تین بار الیکشن لڑنے کی کوشش کی اور دو بار کامیاب ہوئے، دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹرمپ نے دونوں بارخواتین امیدواروں کو شکست دی۔
2016ء میں ٹرمپ نے اپنی حریف ہلیری کلنٹن پر پہلی کامیابی حاصل کی، رواں برس 2024ء میں دوسری کامیابی انہوں نے کملا ہیرس کو شکست دے کر حاصل کرلی ۔
2016 کے انتخابات میں ڈیموکریٹ امیدوار ہیلری کلنٹن کو اپنے حریف کے مقابلے میں ملک بھر سے 30 لاکھ سے زائد ووٹ پڑے تھے لیکن پھر بھی الیکٹورل کالج کے باعث فاتح ڈونلڈ ٹرمپ کو قرار دیا گیا تھا۔
ان کی صدارتی مہم کا دورانیہ تاریخ میں ایک ریکارڈ ثابت ہوگا کیونکہ وہ پہلے سابق امریکی صدر تھے جن پر فوجداری کیسز میں مقدمات چلائے گئے اور انہیں جیل کی سزا کا سامنا کرنا پڑا، لیکن ٹرمپ نے عدالتوں اور ججوں کا سامنا کیا اور ہتھیار نہیں ڈالے، یک بار انہوں نے الزام کا رخ جج کی طرف موڑ دیا اور اسے بے ایمان قرار دیا، انہوں نے صدر بائیڈن پر وزارت انصاف کو اپنے خلاف مسلح کرنے کا بھی الزام عائد کیا۔
ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدارتی دوڑ میں کامیابی حاصل کرکے تاریخی کارنامہ انجام دیا ہے ، وہ الیکٹورل کالج میں 270 ووٹوں کی رکاوٹ کو عبور کرتے ہوئے امریکا کے 47 ویں صدر بن گئے۔
تجارت
نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں کمی کر دی گئی
نیپرا کے مطابق فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ 86 پیسے فی یونٹ کمی کے ساتھ چارج کیا گیا تھا
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے بجلی کی قیمت میں کمی کردی گئی ہے ۔
نیپرا کی نانب سے بجلی 1 روپے 28 پیسے فی یونٹ سستی کر دی گئی ہے ۔ نیپرا نے بیان جاری کیا ہے کہ ستمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی سستی کی گئی ہے۔
نیپرا نے قمیت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے تاہم کمی کا اطلاق لائف لائن اور کےالیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا۔
ایف سی اے کی مد میں 71 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست جمع کرائی گئی تھی جس پر نیپرا نے 30 اکتوبر 2024 کو عوامی سماعت کی۔
نیپرا کے مطابق فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ 86 پیسے فی یونٹ کمی کے ساتھ چارج کیا گیا تھا۔
کھیل
پاک آسٹریلیا سیریز: آسٹریلیا نے نئے وائٹ بال کپتان کا اعلان کر دیا
جوش انگلس پاکستان کے خلاف کھیلے جانے والے میچوں کے لیے کپتان مقرر
میلبورن: پاکستان کے خلاف سیریز میں آسٹریلیا نے جوش انگلس کو وائٹ بال ٹیم کا نیا کپتان مقرر کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلوی وکٹ کیپر بلے باز جوش انگلس پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز میں کپتانی کریں گے،جبکہ وہ آخری ایک روزہ میچ اور ٹی 20 میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔
پاکستان آسٹریلیا سیزیز کے آخری میچ میں کینگروز کے مایہ ناز کھلاڑی جن میں مارنس لبوشین، اسٹیو اسمتھ، مچل اسٹارک اور جوش ہیزل ووڈ شامل ہے، ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے، بلکہ انہیں بھارت کے خلاف کھیلی جانے والی بارڈر گواسکر ٹرافی میں حصہ لینا ہے۔
کینگروز نائب کپتان مچل مارش کی عدم دستیابی اور پیٹ کمنز کے بارڈر گواسکر ٹرافی میں شریک ہونے کی وجہ سے جوش انگلس کو وائٹ بال ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے، جنہیں ڈومیسٹک کرکٹ میں قیادت کی ذمہ داریاں ادا کرنے کا تجربہ ہے۔
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
پاک بحریہ کی جانب سے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
اعظم سواتی رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار
-
پاکستان 2 دن پہلے
جماعت اسلامی نے آئینی ترمیم کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی
-
تجارت 2 دن پہلے
عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی فی بیرل قیمت میں کمی ، پاکستان میں بھی قیمتوں میں کمی متوقع
-
پاکستان ایک دن پہلے
وزیر اعظم کا وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا عندیہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی
-
پاکستان 2 دن پہلے
حکومت کا سروسز چیف کی مدت ملازمت 3 سے بڑھا کر 5سال کرنے کا امکان