لاہور : سندھ، بلوچستان اور خیبرپختون خوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔


تفصیلات کے مطابق سندھ، بلوچستان اور خیبر پختون خوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگا ۔ پہلے ہی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 14ستمبر تک وقفے وقفے سے بادل برسیں گے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بدین، ٹھٹھہ اور میرپور خاص میں بادل برسیں گے۔ تھرپارکر، عمرکوٹ اور سانگھڑ میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ 13 اور 14 ستمبر کو لسبیلا، قلات اور خضدارمیں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
14 ستمبر تک خیبرپختون خوا میں بھی بارشوں کا امکان ہے جبکہ سوات، مانسہرہ اور چارسدہ میں وقفے وقفے سے بارشیں ہوسکتی ہیں۔ پشاور، صوابی، چترال اور دیر میں بھی بادل برسیں گے، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
اسلام آباد، پنڈی اور لاہور سمیت پنجاب میں بھی آج سے شروع ہونے والا بارشوں کا سلسلہ 14 ستمبر تک جاری رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مری، اٹک، چکوال، جہلم اور سیالکوٹ ، نارووال، گوجرانوالہ، گجرات، شیخوپورہ، میانوالی میں بھی بارش ہوگی ۔
خوشاب،سرگودھا، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین میں بھی بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
جھنگ اور فیصل آباد میں بھی آج سے 14ستمبر تک بادل برس سکتے ہیں ۔ 13 اور 14ستمبر کے دوران بھکر، لیہ، ڈی جی خان اور مظفرگڑھ میں وقفے وقفے سے بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 19 hours ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- a day ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 3 days ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 2 hours ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- a day ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 days ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 17 minutes ago

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 2 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- a day ago






