قومی اسمبلی سے تحریک انصاف کے ارکان استعفیٰ دے چکے،قاسم سوری نے اسمبلی فلور پر پی ٹی آئی کے 125 ارکان کی منظوری کا اعلان کیا تھا،پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ سے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا

پی ٹی آئی کے مرحلہ وار استعفوں کی منظوری سپریم کورٹ میں چیلنج کر دی گئی۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ عدالت عظمیٰ میں چیلنج کر دیا۔تحریک انصاف کی جانب سے اپیل ایڈووکیٹ فیصل چوہدری نے دائر کی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ قومی اسمبلی سے تحریک انصاف کے ارکان استعفیٰ دے چکے ہیں۔
قاسم سوری نے اسمبلی فلور پر پی ٹی آئی کے 25 ارکان کی منظوری کا اعلان کیا تھا۔موجودہ اسپیکر کی مرحلہ وار استعفوں کی منظوری طے کردہ اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ سے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے 11 اراکین اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفیکشن معطل کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کیا تھا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پی ٹی آئی رکن اسمبلی عبدالشکور شاد کی جانب سے استعفے کی منظوری کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ چیف جسٹس نے دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامے میں نشستیں خالی قرار دینے کے لیے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ اور الیکشن کمیشن سے جاری نوٹیفکیشن معطل کیا۔عدالت نے بتایا کہ عبدالشکور شاد نے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے بالترتیب 27 جولائی اور 28 جولائی 2022 کو استعفوں سے متعلق جاری نوٹیفکیشن کے خلاف آئینی درخواست دائر کی تھی۔
چیف جسٹس اطہر من اللہ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان اور قومی اسمبلی سیکریٹریٹ سے دو ہفتوں میں جواب طلب کیا۔تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ درخواست گزار کے وکیل نے درخواست کے ساتھ جمع کیے گئے دستاویزات میں عدالت کی توجہ دلائی جس سے رکن کی پارلیمان کی کارروائی میں شمولیت ظاہر کی گئی ہے۔عدالت نے تحریری حکم میں بتایا گیا کہ وکیل نے کہا کہ درخواست گزار کا استعفیٰ دینے کا ارادہ ہی نہیں تھا اور زور دیا کہ ان کی پارٹی پاکستان تحریک انصاف نے استعفے حاصل کیے تھے، جس پر پر کوئی تاریخ نہیں تھی اور اصلی نہیں تھا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ وکیل نے بتایا کہ درخواست گزار کبھی اسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے پیش ہی نہیں ہوا، اسی لیے استعفیٰ قبول نہیں کیا جاسکتا ہے۔عدالت نے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کو 27 ستمبر 2022 کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے دونوں نوٹیفکیشن معطل کردیا۔یاد رہے کہ اپریل میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں پی ٹی آئی اراکین نے مشترکہ طور پر قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔
اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے پی ٹی آئی کے 123 اراکین اسمبلی کے استعفوں کی تصدیق کا عمل انفرادی طور پر یا چھوٹے گروپس میں بلا کر شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔جولائی میں الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے اسپیکر کی جانب سے پی ٹی آئی کے 11 اراکین کے استعفے منظور کرنے کے بعد جاری کیے گئے نوٹی فکیشن پر انہیں ڈی نوٹیفائی کردیا تھا۔اسپیکرقومی اسمبلی نے علی محمد خان، فضل محمد خان، شوکت علی، فخر زمان خان، اعجاز احمد شاہ، جمیل احمد خان، محمد اکرم چیمہ، عبدالشکور شاد، فرخ حبیب اور خواتین کی مخصوص نشستوں پر منتخب شیریں مزاری اور شاندانہ گلزار کے استعفے منظور کر لیے تھے۔
بعد ازاں الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کرتے ہوئے کراچی کے 3 حلقوں سمیت قومی اسمبلی کی 9 خالی نشستوں پر براہ راست ضمنی انتخابات 25 ستمبر کو کرانے کا اعلان کیا تھا، تاہم گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے یہ ضمنی انتخاب بھی سیلاب کے باعث ملتوی کردیا۔دوسری جانب کراچی سے پی ٹی آئی کے مستعفی رکن قومی اسمبلی عبد الشکور شاد نے دو روز قبل اپنے استعفے کی منظوری اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کی تھی۔
پی ٹی آئی رہنما کی جانب سے استدعا کی گئی تھی کہ استعفوں کی منظوری عدالتی فیصلوں کی خلاف ورزی ہے، الیکشن شیڈول معطل کر کے سیٹ خالی کرنے کا نوٹی فکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔عبدالشکور شاد کی جانب سے عدالت میں درخواست دائر کرنے پر پی ٹی آئی نے انہیں پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کردیا تھا۔

سڈنی واقعہ : حملہ آور باپ نے بھارتی اور بیٹے نے آسٹریلوی پاسپورٹ پر فلپائن کا دورہ کیا، حکام کی تصدیق
- ایک دن قبل

سانحہ آرمی پبلک اسکول کو 11 سال کا عرصہ بیت گیامگر والدین کا غم آج بھی تازہ
- ایک دن قبل

ملک کے مختلف شہروں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا،محکمہ موسمیات
- ایک دن قبل

وزیراعلیٰ مریم نواز نے بےگھر صنعتی ورکرز کیلئے نئے تعمیر شدہ 720 فلیٹس کی قرعہ اندازی کر دی
- 20 گھنٹے قبل

پی ایس ایل 11 میں کتنے میچز ہونگے اور کہاں کہاں کھیلے جائیں گے؟ تفصیلات سامنے آگئیں
- ایک دن قبل

سڈنی حملہ آور ساجداکرم کا تعلق بھارت کے شہر حیدرآباد سے تھا، بھارتی میڈیا خود حقائق سامنے لے آیا
- ایک دن قبل

پاکستان،روس کا باہمی تعاون کومزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار
- ایک گھنٹہ قبل

مسیحی برادری کی موجیں، صوبائی حکومت نےکرسمس پر اضافی چھٹی کا اعلان کر دیا
- 19 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا اضافہ، چاندی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر
- 16 منٹ قبل

سڈنی دہشتگردانہ حملہ: عالمی سطح پر بھارتی دہشتگردی سے متعلق الزامات میں اضافہ،پاکستانی مؤقف کی تائید
- ایک دن قبل

دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کے خاتمے، ہر قسم کی معاونت روکنے کیلئے ٹھوس عالمی اقدامات ناگزیر ہیں،دفتر خارجہ
- ایک دن قبل

انڈر19 ایشیا کپ: پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 70 رنز سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 20 گھنٹے قبل









