سیلاب پرسیاست نہیں کرینگے، متاثرہ علاقوں سے پانی نکالنے کا کام تیزی سے کیا جائے : وزیراعظم
صحبت پور : وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سیلاب سے متاثرہ علاقے صحبت پورمیں امدادی کاموں کومزید تیزکرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرہ علاقوں سے پانی نکالنے کا کام زیادہ تیزی سے کیا جائے، متاثرہ علاقوں میں پینے کا پانی فوری پہنچائیں گے ، سیلاب پرسیاست نہیں کریں گے۔


وزیراعظم نے بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقے صحبت پور کا دورہ کیا جہاں انہیں سیلاب کی تباہ کاریوں، متاثرین کی امداد اور تباہ شدہ انفراسٹرکچرکی بحالی کےلئے جاری کاوشو ں سے آگاہ کیا گیا۔
وزیراعظم کو بتایا گیا کہ صحبت پوربلوچستان میں سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے یہاں نقصانات کا مشترکہ سروے جلد مکمل کرلیا جائے گا، متاثرہ خاندانوں کو25 ہزار روپے فی خاندان بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کے تحت فراہم کئے جارہے ہیں ، اب تک ایک لاکھ66ہزار خاندانوں کویہ رقم دی جاچکی ہے ، متاثرین کو دو لاکھ50ہزار مچھر دانیاں فراہم کی گئی ہیں جبکہ اڑھائی لاکھ مزید فراہم کریں گے، اس کے علاوہ خیموں کی فراہمی کا کام بھی جاری ہے۔
وزیراعظم شہبازشر یف کو بتایا گیا کہ اس علاقے میں 122 کیمپ قائم کئے گئے ہیں ، میڈیکل کیمپس میں 4لاکھ سےزیادہ مریضوں کو علاج کی سہولت فراہم کی گئی ، پینا ڈول اور ملیریا کی ادویات موجود ہیں یہاں سانپ کے کاٹے سے دو اموات ہوئیں تاہم اس پر قابو پالیا گیا ہے ، حاملہ خواتین کی رجسٹریشن جاری ہے، میڈیکل کیمپ میں گائنا کالوجسٹ سمیت دیگرمتعلقہ عملہ موجود ہے۔
وزیراعظم کو بتایا گیا کہ ہنگامی امدادی کاموں کےلئے وفاق سے مزید معاونت کی ضرورت ہے، دیہی علاقوں میں انٹرنیٹ کی بحالی کے حوالے سے کچھ مشکلات ہیں تاہم شہری علاقوں میں انٹرنیٹ بحال کردیا گیا ہے۔
وزیراعظم نے اس موقع پر متاثرین کی بحالی کےلئے امدادی کاموں کو تیزکرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وفاق سے اگرمزید فنڈز چاہئیں تو آگاہ کریں ، ہم نے سیلاب پرسیاست نہیں کرنی، یہ ایک امتحان ہے ، سیلابی پانی کے حوالے سے اس سے بڑی آفت ماضی میں نہیں دیکھی ، اس پر صبرسے کام لینا ہوگا ، حکومتی مشینری فوری طرح فعال ہے ، صحبت پور سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔
پینے کے پانی کی قلت کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ فوری طور پر ہیلی کاپٹرکے ذریعہ پانی کی بوتلیں مہیا کی جائیں گی۔ انہوں نے حکام کو ہدایت کی کہ پینے کے پانی کی عدم فراہمی کی شکایت نہیں آنی چاہیے۔
وزیراعظم نے کہا کہ مزید خیموں کا آرڈر دیا گیا ہے یہ خیمے بلوچستان سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں دیئے جائیں گے ، متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پھیل رہے ہیں ان کو کنٹرول کرنا ضروری ہے۔

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 گھنٹے قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 3 دن قبل

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- ایک دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 دن قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- ایک دن قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 5 گھنٹے قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 10 گھنٹے قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 4 گھنٹے قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- ایک دن قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- ایک دن قبل
