اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کے 2 ماہ کے بجلی کے بل معاف کرنے کا اعلان کر دیا۔


تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے 22 لاکھ گھریلو اور ساڑھے 3 لاکھ کمرشل صارفین کے بجلی کے ماہ اگست اورستمبرکے بل معاف کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کےلئے مشکل فیصلے کرکے سیاست کی بجائے ہم نے ریاست بچائی ، 300 یونٹ تک بجلی کے دو کروڑ10 لاکھ صارفین کو ستمبرمیں بھی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی چھوٹ دیں گے۔
صحبت پور بلوچستا ن میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سیلاب سے صوبہ سندھ اور بلوچستان میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ، وفاقی حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین کےلئے 70 ارب روپے نقد رقوم کی صورت میں تقسیم کئے جارہے ہیں ، اب تک 24 ارب روپے تقسیم ہوچکے ہیں ۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت 25 ہزار روپے فی گھرانہ تقسیم کئے جارہے ہیں ، کچھ علاقوں میں انٹرنیٹ اوربجلی کا نظام درہم برہم ہونے سے اس رقم کی تقسیم میں تعطل ہے وہ بھی جلد دور کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقوں کے ہونہار بچوں کا تعلیمی خرچ نہیں ہونے دیں گے ۔ وفاقی اور صوبائی حکومتیں، قومی و صوبائی ادارے، انتظامیہ سب مل کر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کام کررہے ہیں اس کی تباہی بہت زیادہ ہے تاہم انسانی حد تک جس قدر ممکن ہے متاثرین کی مدد کریں گے۔
وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ متاثرہ علاقوں میں کھڑا پانی نکالنے کےلئے زیادہ مشینری لگائیں ، پینے کے پانی کی عدم دستیابی کا بڑا چیلنج ہے جس سے بیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہیں ، این ڈی ایم اے نے پانی کے ٹینکوں کی فراہمی کےلئے اقدامات اٹھائے ہیں تاہم متاثرین کو منرل واٹر کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی جس کے دو ٹرک آج جبکہ 10 ٹرک آئندہ2دنوں میں پہنچ جائیں گے ، پینے کے پانی کی فراہمی شاہراہوں کے ساتھ ساتھ ہیلی کاپٹر کے ذریعہ بھی ممکن بنائیں گے اس کےلئے جو بھی وسائل درکار ہوئے فراہم کریں گے ۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں انفراسٹرکچر کی بحالی کا مرحلہ بھی آنا ہے، فصلوں کو پہنچنے والے نقصانات کے ازالے کےلئے صوبوں سے مل کر حکمت عملی بنائیں گے ۔

افغانستان میں گرفتار برطانوی جوڑا 8 ماہ بعد قطری ثالثی سے رہا
- 14 گھنٹے قبل

حزب اللہ کا سعودی عرب سے اسرائیل کے خلاف متحدہ محاذ بنانے کی اپیل
- 10 گھنٹے قبل

ای چالان ڈیفالٹرز پر سخت کارروائی، لاہور پولیس نے نیلامی کا عندیہ دے دیا
- 12 گھنٹے قبل

البانیہ میں دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر کا پارلیمنٹ سے تاریخی خطاب
- 14 گھنٹے قبل

پاکستان کی بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع
- 12 گھنٹے قبل

افغانستان میں طالبان حکومت نے جامعات میں 680 کتابوں پر پابندی عائد کردی
- 9 گھنٹے قبل

ہانگ کانگ: دوسری جنگ عظیم کا بم برآمد، 6 ہزار افراد کا انخلا متوقع
- 11 گھنٹے قبل

دفاعی معاہدے سے سعودی عرب "راتوں رات ایٹمی طاقت" بن گیا ، بھارتی اداکار
- 13 گھنٹے قبل

پاک-سعودیہ دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں، دفتر خارجہ
- 13 گھنٹے قبل

یوم تشکر: پاک سعودی معاہدوں پر قوم کا اظہارِ یکجہتی و شکر
- 14 گھنٹے قبل

عمر شاہ کی موت کی نئی تفصیلات سامنے آ گئیں، فٹس کا سامنا تھا
- 10 گھنٹے قبل

سعودی عرب سے دفاعی تعاون نیا نہیں، بھارت کی پریشانی فطری ہے: خواجہ آصف
- 10 گھنٹے قبل