پاکستان

وزیراعظم آج دوروزہ دورے پرازبکستان جائیں گے 

اسلام آباد:  وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف آج  بروز جمعرات 15 ستمبر سے ازبکستان کا 2 روزہ دورہ کریں گے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Sep 15th 2022, 8:38 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیراعظم آج دوروزہ دورے پرازبکستان جائیں گے 

تفصیلات کے مطابق  وزیراعظم شہباز شریف ازبک صدر شوکت مرزا یوف کی دعوت پر ازبکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف سمر قندمیں ہونیوالے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کے سربراہان مملکت کی کونسل کے سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے رہنما موسمیاتی تبدیلی، غذائی تحفظ، توانائی کے تحفظ اور پائیدار رسد سمیت اہم علاقائی اور عالمی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔ 

 وہ ان معاہدوں اور دستاویزات کی بھی منظوری دیں گے جن سے تنظیم کے رکن ملکوں کے درمیان مستقبل میں تعاون کی راہ متعین ہو گی۔

وزیراعظم سربراہ اجلاس کے موقع پر دوسرے رہنمائوں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

شنگھائی تعاون تنظیم جنوبی اور وسطی ایشیا میں پھیلی ایک بڑی بین علاقائی تنظیم ہے ۔ سال 2001 میں قائم ہونے والا ایس سی او ‘شنگھائی روح’ میں درج اقدار اور اصولوں کو برقرار رکھتا ہے جس میں باہمی اعتماد، باہمی فائدے اور مشترکا ترقی کا حصول شامل ہے۔