جی این این سوشل

کھیل

سابق آئی سی سی امپائر اسد رؤف انتقال کرگئے

لاہور : پاکستان سے تعلق رکھنے والے سابق آئی سی سی امپائر اور فرسٹ کلاس کرکٹر اسد رؤف انتقال کرگئے، ان کی عمر 66 برس تھی ۔ 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سابق آئی سی سی امپائر اسد رؤف انتقال کرگئے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سابق امپائر اسد رؤف کے خاندانی ذرائع کے مطابق ان کا انتقال حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث ہوا ۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مرحوم کی نمازِ جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ 

اسد رؤف آئی سی سی کے ٹاپ امپائر رہے  ۔ انہوں نے 64 ٹیسٹ  میچز میں امپائرنگ کی جن  میں سے 15 میچز میں بطور ٹی وی امپائر خدمات انجام دیں۔

انہوں نے 139 ون ڈے اور 28 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں امپائرنگ کی ۔  اسد رؤف 2004 اور 2005 میں ایک اہم امپائر کے طور پر ابھر کر سامنے آئے جس پر آئی سی سی نے انہیں 2006 میں اپنے ایلیٹ پینل میں شامل کیا۔

اسد رؤف 2006 سے 2013 تک آئی سی سی ایلیٹ امپائر پینل کے ممبر رہے  ۔ انہوں نے 11 ویمن ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز بھی سپروائز کئے۔

انہوں نے گزشتہ سال اپنے پہلے ٹیسٹ میچ میں امپائرنگ کی تھی جبکہ ون ڈے پینل پر وہ 2004 سے تھے۔

وہ کرکٹ کی دنیا کی اہم شخصیت تھے جنہوں نے نیوٹرل امپائرز سے قبل علیم ڈار کے ساتھ مل کر پاکستان کے امپائرز کی ساکھ بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

اسد رؤف امپائر بننے سے قبل پاکستان کے فرسٹ کلاس کرکٹر بھی رہے وہ مڈل آرڈر بلے باز تھے، وہ نیشنل بینک اور ریلوے کی طرف سے کھیلتے رہے ہیں ۔ 

تجارت

حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان نئے پروگرام اور بجٹ پر اتفاق

مذاکرات میں غریب طبقے کےلئے ٹارگٹڈ سبسڈی پر بھی اتفاق کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان نئے پروگرام اور بجٹ پر اتفاق

حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان نئے پروگرام اور بجٹ پر اتفاق، آئندہ وفاقی بجٹ کیلئے اہم اہداف طے کرلیے۔

آئی ایم ایف مشن اور پاکستانی حکام کے درمیان وزارت خزانہ میں تعارفی سیشن ہوا جس میں پاکستان کی طرف سے وزیرخزانہ، سیکرٹری خزانہ،  چیئرمین ایف بی آر  اورگورنراسٹیٹ بینک موجود تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مذاکرات میں وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف کے درمیان آئندہ وفاقی بجٹ کیلئے اہم اہداف طے کیے گئے جب کہ اس دوران فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ مالی سال کے دوران  حکومت اسٹیٹ بینک سے  قرض نہیں لے گی۔

وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف نے بیرونی ادائیگیاں بلا تاخیر اور بروقت ادا کرنے پر اتفاق کیا ہے، ایف بی آر ٹیکس ریفنڈ ادائیگیاں بروقت کرنے کا پابند ہوگا جب کہ زرمبادلہ ذخائربہتر بنانے اور ادائیگیوں کیلئے انٹرنیشنل مارکیٹ میں بانڈز کا اجراء کیا جائے گا، درآمدات پرپابندی نہیں ہوگی اورانٹرنیشنل ٹرانزیکشنز کیلئے بھی پابندی عائد نہیں کی جائےگی۔

اسٹیٹ بینک، وزارت خزانہ اور وزارت توانائی کی معلومات آئی ایم ایف کو بھیجی جائیں گی، آئی ایم ایف،  ایف بی آر، شماریات بیورو اور مارکیٹ بیسڈ ایکسچینج ریٹ کی معلومات لےگا۔

مذاکرات میں غریب طبقے کےلئے ٹارگٹڈ سبسڈی پر بھی اتفاق کیا گیا۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات تقریباً دو ہفتے تک جاری رہیں گے، پاکستان آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر سے زائد کا بیل آؤٹ پیکج حاصل کرنے کیلئے پر امید ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار چین کے دورے پر بیجنگ پہنچ گئے

اسحاق ڈار پانچویں پاک چین وزرائے خارجہ سٹریٹجک ڈائیلاگ میں شرکت کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نائب وزیراعظم  محمد اسحاق ڈار چین کے دورے پر بیجنگ پہنچ گئے

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار چین کے دورے پر بیجنگ پہنچ گئے ہیں جہاں وہ پانچویں پاک چین وزرائے خارجہ سٹریٹجک ڈائیلاگ میں شرکت کریں گے۔

دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ کا بیجنگ پہنچنے پر ڈائریکٹر جنرل ایمبیسڈر وانگ فو کانگ اور چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے استقبال کیا۔

نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار چینی وزیر خارجہ وانگ یی کے ساتھ پانچویں پاک چین وزرائے خارجہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت کریں گے جس میں پاک چین تعلقات کے تمام پہلوئوں کا احاطہ کیا جائے گا۔

نائب وزیراعظم چینی رہنمائوں اور اعلیٰ حکام اور ممتاز کاروباری اداروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار 13 سے 16 مئی تک چین کا دورہ کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

گندم بحران، وزیر اعظم کی ایم ڈی پاسکو کو معطل کرنے کی ہدایت

کسان کانقصان کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، شہباز شریف

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گندم بحران، وزیر اعظم کی ایم ڈی پاسکو   کو معطل کرنے کی ہدایت

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے گندم کی خریداری میں ٹیکنالوجی کے استعمال کے لئے ہدایات پر عمل نہ کرنے اور غفلت برتنے پر پاسکو کے منیجنگ ڈائریکٹر اور جنرل منیجر پروکیورمنٹ کو معطل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ملک میں غذائی تحفظ یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن کوششیں کررہی ہے، کسان کانقصان کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت گندم کی خریداری کے پروگرام کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر تحفظ خوراک رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر اقتصادیات احد خان چیمہ اور وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے شرکت کی۔

وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

وزیراعظم نے گندم خریداری کے عمل میں ٹیکنالوجی کے استعمال کے حوالے سے ہدایات پر عمل نہ کرنے اور غفلت برتنے پر پاسکو کے منیجنگ ڈائریکٹر اور جنرل منیجر پروکیورمنٹ کو معطل کرنے کی ہدایت کر دی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گندم کی خریداری کے عمل کیلئے موبائل ایپلی کیشن تیار کیوں نہ کرائی گئی؟ انہوں نے گندم خریداری کیلئے موبائل فون ایپلی کیشن تیار کرنے کی تاکید کی اور پاسکو کے سٹاک کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کی بھی ہدایت کی۔

شہباز شریف نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ گندم کی خریداری کا عمل صاف اور شفاف بنانے کے حوالے سے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے، کسان کے معاشی تحفظ کیلئے اجناس کی انشورنس کو یقینی بنایا جائے، پاسکو 4 لاکھ میٹرک ٹن اضافی گندم کی شفاف اور مؤثر طریقے سے خریداری کرے۔

اجلاس کے شرکاء سے گفتگو میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کسانوں کی ترقی اور خوشحالی کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائے جائیں گے، حکومت ملک میں غذائی تحفظ یقینی بنانے کے حوالے سے ہر ممکن کوششیں کر رہی ہے، کسان کا نقصان کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ اچھی کارکردگی دکھانے والے پاسکو مراکز اور افسران کا انتخاب کیا جائے گا اور ان کی حکومتی سطح پر پذیرائی کی جائے گی، کسانوں کی ترقی و خوشحالی کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll