’’وکیل سے مشورہ کر کے جواب دوں گا’’سابق وزیر خزانہ شوکت ترین ایف آئی اے میں پیش
اسلام آباد: سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کے خلاف ایف آئی اے کی انکوائری، سابق وزیر خزانہ شوکت ترین گزشتہ شام ایف آئی اے میں پیش ہوئے۔


تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے اور انکوائری ا فسر نے شوکت ترین سے سوالات کیے، ایف آئی اے نے سوال کیا کہ شوکت ترین نے وزیرخزانہ خیبر پختونخوا کو کال کس کے کہنے پر کی؟ شوکت ترین نے جواب دیا کہ وزیرخزانہ خیبر پختونخوا سے کال میں ایسا کچھ نہیں، معمول کی گفتگو تھی۔
ایف آئی اے کی جانب سے سوال کیا گیا کہ آئی ایم ایف ڈیل کو سبوتاژ کرنے کے لیے تیمور جھگڑا کوشوکت ترین نے خط لکھنے کے لیے کہا؟ سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں سیلاب کے باعث ابترصورتحال کے حوالے سے گفتگو کی، بادی النظر میں میری گفتگو میں آئی ایم ایف معاہدے کو سبوتاژ کرنے کا کوئی ذکر نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے جب بھی کہے گی پیش ہوں گا، ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے شوکت ترین کو سوالنامہ بھی ارسال کردیا، شوکت ترین اپنے وکیل کی مشاورت سے تحریری جوابات دیں گے۔

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 2 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 2 days ago

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- a day ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 3 days ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 2 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 3 days ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- a day ago

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- a day ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 3 days ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 2 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 3 days ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- a day ago





