پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ یہ میرا آخری لانگ مارچ اور دھرنا ہوگا، اس کے بعد ملک شفاش الیکشن کی طرف جائے گا۔

پشاور میں کنویشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی حقیقی آزادی کے لیے قوم کو نکالوں گا، مسلط کیے گئے غلاموں کے خلاف قوم کو باہر بلاؤں گا، یاد رکھیں ظالم آدمی ہمیشہ بزدل ہوتا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ رانا ثنا اللہ نے پچھلی بار پُرامن احتجاج پر آنسوگیس کی شیلنگ کی، میرا پالان بن رہا ہے، رانا ثنا اللہ ابھی سے چھپنے کی تیار کرو۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ شہباز شریف کل رات ایک مفرور کے ساتھ پہنچا ہے، اسحاق ڈار وزیراعظم کے جہاز میں بیٹھ کر پاکستان سے فرار ہوا تھا، وہ اس لیے واپس آیا ہے کہ کرپشن کے کیسز ختم کرنے ہیں، ہم نے ان سب کو چھپنے کی جگہ نہیں دینی، ساری جگہ پر میرے نوجوان تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللہ تمہاری پولیس، آنسوگیس اور رابڑ کی گولیاں ہمیں نہیں روک سکتی، ابھی کپتان کے دماغ میں کیا پالان بن رہا ہے کسی کو نہیں پتا، یہ میرا آخری لانگ مارچ اور دھرنا ہوگا، اللہ پر یقین ہے اس کے بعد ملک شفاف الیکشن کی طرف جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم سب سے دوستی چاہتے ہیں مگر غلامی کسی کی نہیں کریں گے، ہم وہ پاکستان چاہتے ہیں جو اپنے پیر پر کھڑا ہو، نہ میں کبھی جھکا نہ قوم کو کسی کے سامنے جھکنے دوں گا۔
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 2 days ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 14 hours ago
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 14 hours ago
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 11 hours ago
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 3 days ago
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 15 hours ago
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 14 hours ago
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 3 days ago
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 14 hours ago
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 3 days ago

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 3 days ago
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 14 hours ago





