جی این این سوشل

پاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے لاہور میں ملاقات کی ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

چوہدری پرویز الہٰی اور ڈونلڈ بلوم کی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال ہوا۔

دوران گفتگو زراعت، متبادل توانائی، بہبود آباد اور واٹر مینجمنٹ کے شعبوں میں شراکت داری کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کورونا وبا کے دوران پاکستان کی مدد کرنے پر امریکی سفیر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم امریکا کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں۔

انہوں نے ڈونلڈ بلوم کو بتایا کہ تعلیم، صحت، زراعت، متبادل توانائی کے شعبوں میں اصلاحات لارہے ہیں، اس ضمن میں امریکا کی تکنیکی معاونت کا خیرمقدم کریں گے۔

چوہدری پرویز الہٰی نے مزید کہا کہ میرے سابقہ دور کے ایجوکیشن ریفارمز پروگرام کو عالمی سطح پر سراہا گیا، ہم نے آتے ہی ڈگری تک تعلیم اور کتابیں فری کردیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک کرنے کےلئے قانون سازی کا فیصلہ کیا ہے، امریکی معاونت منشیات سے پاک پنجاب کے مشن میں ممد و معاون ثابت ہوگی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے سفیر کو بتایا کہ انسداد منشیات کےلیےخصوصی فورس بنے گی، منشیات کی خرید و فروخت کی اطلاع دینے والےکو حکومت انعام دے گی۔

انہوں نے کہا کہ انسدادمنشیات کےحوالے سے پنجاب حکومت، امریکی تعاون کا خیرمقدم کرتی ہے۔

چوہدری پرویز الہٰی نے یہ بھی کہا کہ کوہ سلیمان کے پانی کو چینلائز کرنے پر دوبارہ کام شروع کردیا ہے، یہاں چھوٹے ڈیمز بنائیں گے جبکہ دریائے چناب پر 2 بڑے ڈیمز کا منصوبہ بنارہے ہیں۔

دنیا

غزہ میں امدادی سامان کی رسائی کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہے، امریکا

غزہ میں پہنچنے والی امداد کوبڑھانے کی ضرورت ہےجو اسرائیلی حکومت پر واضح کر دیا ہے، ترجمان امریکی دفتر خارجہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غزہ میں امدادی سامان کی رسائی  کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہے، امریکا

امریکہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو غزہ میں ایندھن اور دیگر امداد کی رسائی کی اجازت دینے کے لیے مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ غزہ میں پہنچنے والی امداد کافی نہیں ہے۔ اسے بڑھانے کی ضرورت ہے اور ہم نے اسرائیل کی حکومت پر یہ واضح کر دیا ہے۔اقوام متحدہ نے بتایا تھا کہ پیر کو 100 امدادی ٹرک اور تقریباً 69 ہزار لیٹر ایندھن مصر سے غزہ پہنچایا گیا۔

اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن ڈوجاک نے منگل کو صحافیوں کو بتایا کہ یہ امداد 170 ٹرکوں اور ایک لاکھ 10 ہزار لیٹر ایندھن کی یومیہ اوسط سے بہت کم ہے جو 24 سے 30 نومبر کے درمیان جنگ میں وقفے کے دوران فلسطین میں داخل ہوئی ۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے گذشتہ ہفتے سات اکتوبر کو غزہ سے اسرائیل پر حماس کے حملے کے بعد مشرق وسطیٰ کے اپنے تیسرے دورے پر اسرائیلی حکومت پر دباؤ ڈالا کہ وہ امداد کی ترسیل میں اضافہ کرے اور حماس کے خلاف کارروائی میں شہریوں کو کم سے کم نقصان پہنچائے۔

واضع رہے کہ اسرائیلی فورسز نے منگل کے روز جنوبی غزہ کے مرکزی شہر خان یونس پر دھاوا بول دیا تھا۔گذشتہ ہفتے زمینی حملے، جسے حماس کے ساتھ جنگ بندی کے خاتمے کے بعد سب سے بڑی کارروائی سمجھا جا رہا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

سعودی عرب میں ریجنل ہیڈکوارٹر قائم کرنے والی بین الاقوامی کمپنیوں کو 30 برس تک ٹیکس سے استثناسمیت دیگر مراعات کا اعلان

ریجنل ہیڈکوارٹر قائم کرنے والی کمپنیوں کو اور بھی کئی رعایتیں دی جائیں گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سعودی عرب میں ریجنل ہیڈکوارٹر قائم کرنے والی بین الاقوامی کمپنیوں کو 30 برس تک ٹیکس سے استثناسمیت دیگر مراعات کا اعلان

اسلام آباد: سعودی عرب نے دارالحکومت ریاض میں ریجنل ہیڈکورٹر کھولنے والی بین الاقوامی کمپنیوں کےلیے نئی ٹیکس مراعات کا اعلان کیا ہے۔

سعودی اخبار اردو نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزارت سرمایہ کاری نے وزارت خزانہ اور زکواۃ، ٹیکس و کسٹمزاتھارٹی کے تعاون سے کمپنیوں کے لیے ٹیکس مراعات کے پیکیج کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد کمپنیوں کو سعودی عرب میں ریجنل ہیڈکوارٹر قائم کرنے پر آمادہ کرنا، انہیں سہولتیں فراہم کرنا اورمملکت کو مشرق وسطی اور شمالی افریقہ میں بین الاقوامی کمپنیوں کا پہلا آپشن بنانا ہے۔

سعودی عرب میں اپنا ریجنل ہیڈکوارٹر قائم کرنے والی بین الاقوامی کمپنیوں کو 30 برس تک ٹیکس سے استثنا حاصل ہوگا۔

ان کو ریجنل ہیڈ کوارٹر پر انکم ٹیکس میں سہولت دی جائے گی۔ مملکت میں ریجنل ہیڈ کوارٹر کھولنے والی بین الاقوامی کمپنیوں کو پرمٹ کے اجرا کی تاریخ سے ٹیکس سہولتوں کی فراہمی شروع کی جائے گی۔ سعودی عرب کے وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح نے کہا کہ مملکت میں بین الاقوامی کمپنیوں کے لیے ٹیکس ترغیبات سعودی عرب کو پورے علاقے میں بین الاقوامی کمپنیوں کے ہیڈکوارٹرز کا سینٹر بنانے میں موثر ثابت ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ ریجنل ہیڈکوارٹر قائم کرنے والی کمپنیوں کو اور بھی کئی رعایتیں دی جائیں گی جن میں سعودائزیشن کے حوالے سے لچک پیدا کرنا اور ایگزیکٹو ڈائریکٹرز اور ماہرین کے تقرر میں تعاون شامل ہے۔

خالد الفالح نے کہا کہ عودی معیشت میں استحکام منفرد تجربہ کار اور باصلاحیت افراد کی موجودگی خصوصا سٹریٹجک محل وقوع اور ترقی کے بہترین امکانات کے باعث 200 سے زیادہ کمپنیاں اس پروگرام میں شامل ہورہی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے 63000 پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرلیا

شیئرمارکیٹ 63320 پوائنٹس پر پہنچ گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے 63000 پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرلیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیِزی کا رجحان برقرار ہے، اسٹاک ایکسچینج نے دوران کاروبار63000 پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرلیا۔

آئل اور ریفائنری کمپنیز کے شیئرز میں خریداری سے مارکیٹ نئی بلندی پر پہنچ گیا ہے، کاروبار کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 343 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

شیئرمارکیٹ 362  پوائنٹس بڑھکر 63320 پوائنٹس پرپہنچ گئی۔دوسری جانب کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر بینک میں ڈالر مزید 38 پیسے سستا ہو کر 284 روپے کا ہو گیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll