پاکستان
وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس کا دو نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ۔
اجلاس میں وفاقی حکومت کا ریکو ڈک منصوبہ پر سپریم کورٹ سے راہنمائی لینے کا فیصلہ کیا جائے گا جبکہ صدارتی ریفرنس بھیجنے کیلئے کابینہ سے منظوری لی جائے گی ۔ وفاقی کابینہ کو وزارت قانون و انصاف نے سمری بھجوائی ہے۔
اجلاس میں ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال پر بھی وفاقی کابینہ غور کرے گی جبکہ توانائی کے بحران پر قابو پانے اور مارکیٹس کی بندش کے اوقات پر بھی کابینہ غور کرے گی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں آڈیو لیکس اور ہائی پاور کمیٹی کی تشکیل سے متعلق بھی مشاورت کی جائے گی ۔
پاکستان
پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں مزید اضافہ، اطلاق رات 12 بجے سے ہو گا
لاہور: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے حکومتی اعلان کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں مزید اضافے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

یہ فیصلہ پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن نے کیا ہے۔ اس ضمن میں ترجمان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن نے کہا ہے کہ لاہور سے کراچی کے کرائے میں 600 روپےاضافہ کیا گیا ہے جب کہ لاہور سے پشاور اور صادق آباد کے کرایوں میں 200 روپے کا اضافہ ہو گا۔
ترجمان کے مطابق لاہور سے راولپنڈی، فیصل آباد اور ملتان کے کرایوں میں 100 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جب کہ
لاہور سے گوجرانوالہ کا کرایہ 50 روپے بڑھایا گیا ہے۔ پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے کے تحت نئے کرایہ ناموں کا اطلاق اے سی اور نان اے دونوں اقسام کی بسوں پر ہو گا۔
ترجمان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن نے اس حوالے سے واضح کیا ہے کہ نئے کرایہ ناموں کا اطلاق آج شب 12 بجے سے کیا جائے گا اور ساتھ ہی خبردار کیا ہے کہ اگر کسی بھی قسم کی انتقامی کارروائی کی گئی تو گاڑیاں کھڑی کردیں گے۔
پاکستان
ہمارا رابطہ اس وقت اسٹیبلشمنٹ کیساتھ نہیں ہے: شاہ محمود قریشی
تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے اعلان کیا ہے کہ تحریک انصاف نے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا حتمی فیصلہ کیا ہے۔

تمام (33)حلقوں میں پی ٹی آئی کے امیدوار عمران خان ہوں گے۔16 مارچ کو عوام واضح پیغام دیں گے کہ وہ عمران خان کے ساتھ ہیں۔
لاہور زمان پارک میں عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں اور پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں 4 قراردادوں کو متفقہ طور پر پاس کیا گیا۔
اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم نے پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیاں تحلیل کردی ہیں۔
جنرل الیکشن میں 90 روز سے مزید تاخیر آئین کی خلاف ورزی ہوگی۔ 90 روز سے زائد عرصہ گزارنے کی کوئی گنجائش نہیں۔انتخابات کے انعقاد میں تاخیر آئین پر حملے کے مترادف ہوگی۔ اس پر آرٹیکل 6 کی کارروائی ہوگی۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہمارا رابطہ اس وقت اسٹیبلشمنٹ کیساتھ نہیں ہے۔ صدر مملکت نے ملک کی بہتری کیلئے کشیدگی اور تناؤ میں کمی کیلئے کردار ادا کرنے کی کوشش کی لیکن اس میں خاطر خواہ پیشرفت سامنے نہ آسکی۔
وائس چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ فوادچودھری کی گرفتاری اور تضحیک کی مذمت کرتے ہیں۔ ایک ہی مقدمے میں تین مرتبہ جسمانی ریمانڈ کی کوئی نظیر نہیں ملتی۔
چیف جسٹس فواد چودھری کیساتھ ناانصافی کا نوٹس لیں۔ہم توقع کرتے ہیں کہ فواد چودھری کو انصاف ملے گا اور رہا کیا جائے گا۔
پاکستان
آصف علی زرداری نے عمران خان کو قانونی نوٹس بھجوادیا
مران خان لیگل نوٹس ملنے کے 14 روز میں غیر مشروط معافی مانگیں

سابق صدر آصف علی زرداری نے سابق وزیراعظم عمران خان کو قانونی نوٹس بھجوادیا،عمران خان نے آصف زرداری پر اپنے قتل کی سازش کا الزام لگایا تھا، عمران خان کا بیان اخبارات میں بھی شائع ہواتھا۔
ذرائع کے مطابق آصف زرداری کی جانب سے فاروق ایچ نائیک نے لیگل نوٹس بھجوایا،عمران خان لیگل نوٹس ملنے کے 14 روز میں غیر مشروط معافی مانگیں۔
معافی نہ مانگی تو10 ارب روپے ہرجانے کا کیس کرونگا، قانونی کارروائی کا حق رکھتا ہوں۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
33 قومی اسمبلی کے حلقوں میں ضمنی انتخاب 16 مارچ کو ہوگا
-
کھیل 2 دن پہلے
شعیب ملک کا اہلیہ ثانیہ مرزا کی ریٹائرمنٹ پر خصوصی پیغام
-
تجارت 20 گھنٹے پہلے
اوگرا کا پیٹرول کا مصنوعی بحران پیدا کرنیوالوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ
-
تجارت ایک دن پہلے
پنجاب کے مخلتف شہروں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت ہوگئی
-
تجارت 2 دن پہلے
پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار فی تولہ سونا 2 لاکھ روپے سے تجاوز کرگیا
-
علاقائی ایک دن پہلے
سستا آٹا لینے کی کوشش میں بزرگ خاتون کا شناختی کارڈ اسسٹنٹ کمشنر نے جلا دیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
ملک کے جو حالات ہیں کوئی بھی اس سے بری الذمہ نہیں:شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان 2 دن پہلے
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل