Advertisement
پاکستان

کراچی : فائر بریگیڈ کے دفتر میں فائرنگ ، 2 ملازم جاں بحق 

کراچی : کراچی کے علاقے کورنگی بلال چورنگی کے قریب فائر بریگیڈ دفتر کے اندر فائرنگ کے واقعے میں 2  ملازم  جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Oct 1st 2022, 1:40 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
کراچی : فائر بریگیڈ  کے دفتر   میں فائرنگ  ، 2 ملازم جاں بحق 

پولیس ذرائع کے مطابق  فائرنگ کنٹرول روم میں کی گئی ، جاں بحق افراد کی شناخت عامر اور محبوب کے ناموں سے کرلی گئی جبکہ   ملزمان واردات کے بعد باآسانی فرار ہوگئے۔

واقعہ کے عینی شاہد نے بتایا کہ وہ آپریٹر ڈیوٹی پر تھا جبکہ محبوب گارڈ اپنے کنٹرول روم میں بیٹھا ہوا تھا  کہ اس دوران 2 ملزمان آئے جن کے ہاتھ میں پستول تھا۔

ملزمان نے محبوب سے پوچھا کہ باقی لوگ کہاں ہیں اس نے کہا اندر ہیں جس کے بعد ایک ملزم عامر قریشی اور ارشاد کو اندر سے لیکر آیا۔

زخمی فائر مین محمد ارشاد نے بتایا کہ ہم لوگ الگ الگ بیٹھے تھے لیکن ہمیں ایک جگہ اکٹھا کر کے  فائرنگ کی گئی ۔

پولیس کی جانب سے   واقعے کی تفتیش کی جارہی ہے ۔ 

Advertisement