جی این این سوشل

پاکستان

آڈیو لیکس: پی ٹی آئی  نے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا 

اسلام آباد: تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) نے وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر وزرا کی مبینہ آڈیولیکس کے معاملے کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکردی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

آڈیو لیکس: پی ٹی آئی  نے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات  کے مطابق  تحریک انصاف کی جانب سے دائر درخواست میں اسپیکر قومی اسمبلی اور دیگر ممبران کو فریق بنایا گیا ہے جبکہ  درخواست کے ساتھ مبینہ آڈیو لیکس کی ٹرانسکرپٹ بھی  جمع کروائی گئی ہے۔ 

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ تحقیقاتی کمیشن وزیراعظم، رانا ثنا اللہ، اعظم نذیر تارڑ، خواجہ آصف اور اسپیکر سے تحقیقات کرے۔

 درخواست میں کہا گیا ہے  کہ آڈیو لیکس میں موجودہ حکومت کی بدنیتی واضح ہے ، وزیراعظم اور وفاقی وزرا نے اپنے حلف کی خلاف ورزی کی ہے ،  لہذا   تمام فریقین کے خلاف سازش پر فوجداری کارروائی شروع کی جائے۔

25 ستمبر کو وزیراعظم کے دفتر میں سیاسی رہنماؤں کی گفتگو کی مبینہ آڈیو لیک منظر عام پر آئی تھی ۔ اس آڈیو لیک میں تحریک انصاف کے استعفوں سے متعلق معاملہ سامنے آیا تھا۔

پاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب کی رہائشگاہ پر سکیورٹی اخراجات، پی ٹی آئی کی تنقید

پاکستان تحریک انصاف کا معاملہ ایوان میں اٹھانے کا عندیہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعلیٰ پنجاب کی رہائشگاہ پر سکیورٹی اخراجات، پی ٹی آئی کی تنقید

پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ پنجاب کی رہائش گاہ کی سیکورٹی کے نام پر کروڑوں روپے کے اخراجات پر تنقید کرتے ہوئے  پنجاب حکومت سے اخراجات کی تفصیلات کا مطالبہ کر دیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ  وزیراعلیٰ پنجاب کی رہائش گاہ کی سکیورٹی کے نام پر کروڑوں کے خرچ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جبکہ  پنجاب کے عوام مہنگائی، بے روزگاری اور وسائل کی شدید قلّت کے بوجھ تلے سسک رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کی نوکر شاہی میں شریفوں کے ٹاؤٹس خزانے کو فارم 47 زدہ ٹک ٹاکر کے نخروں پر اڑا رہےہیں۔ اس سے پہلے بھی نواز شریف اور شہباز شریف صوبائی خزانے اڑاتے رہے، میاں برادران نے 364 ملین جاتی امرا کی سکیورٹی پر اڑئے اور اب مریم نواز بھی 149.1ملین اڑانے کی تیاریوں میں ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان وزیراعظم تھے تو اپنی ذاتی رہائشگاہ میں مقیم رہے اور بنی گالہ کی سکیورٹی کے تمام اخراجات انہوں نے اپنی جیب سے ادا کئے،

پنجاب کی نوکر شاہی عوام کا پیسہ مینڈیٹ چور کی مرضی سے برباد کرنے سے باز آئے۔

تحریک انصاف ترجمان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ایوان میں معاملہ اٹھائے گی اور خزانے کی بربادی کو کسی صورت قبول نہیں کرے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

آئی ایم ایف نے پاکستان سے اخراجات میں کمی کا مطالبہ کر دیا

پاکستان پر قرضوں میں کمی کا انحصار پالیسیوں کے تسلسل پر ہوگا، آئی ایم ایف

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئی ایم ایف نے پاکستان سے اخراجات میں کمی کا مطالبہ کر دیا

آئی ایم ایف نے پاکستان سے اخراجات میں کمی کا مطالبہ کر دیا ہے۔

عالمی مالیاتی فنڈنے پاکستان کے ذمے قرضوں پر بھاری سود کی ادائیگی کو معیشت پر بوجھ قرار د یتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پر قرضوں میں کمی کا انحصار پالیسیوں کے تسلسل پر ہوگا۔

اگلے مالی سال قرضوں پر سود 9 ہزار 787 ارب روپے تک جانے کا خدشہ ہے،اسلام آباد میں آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان نئے بیل آؤٹ پیکج پر مذاکرات جاری ہیں۔آئی ایم ایف نے پاکستان سے اخراجات میں کمی کا مطالبہ کرتے ہوئے پاکستان کے ذمے قرضوں پر بھاری سود کی ادائیگی کو معیشت پر بوجھ قرار دیا۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق اگلے مالی سال قرضوں پر سود 9 ہزار 787 ارب روپے تک جانے کا خدشہ ہے جبکہ رواں مالی سال قرضوں پر سود کی ادائیگی 8 ہزار 371 ارب روپے تک جا سکتی ہے۔

رواں مالی سال ہدف کے مقابلے سود پر 1 ہزار 68 ارب اضافی اخراجات کا خدشہ ہے، رواں سال بجٹ میں قرضوں پر سود کی ادائیگی کا ہدف 7 ہزار 303 ارب روپے رکھا گیا تھا اور صرف پہلے 9 ماہ میں اندرونی اور بیرونی قرضوں پر 5 ہزار 518 ارب روپے سود ادا کیا گیا۔

قرضوں پر سود کی ادائیگی وفاقی حکومت کی خالص آمدن سے بھی 205 ارب روپے زیادہ رہی، جولائی تا مارچ وفاقی حکومت کی خالص آمدن 5 ہزار 313 ارب روپے ریکارڈ کی گئی۔ اگلے مالی سال قرضوں کی شرح 72 اعشاریہ 1 فیصد سے کم ہو کر 70 فیصد پر آجائے گی۔

انتہائی بلند بیرونی مالی ضروریات اور بلند شرح سود قرضوں کی پائیداری کے لئے خطرناک قراردی گئی۔ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ذمے قرضوں میں کمی کا انحصار پالیسیوں کے کامیاب تسلسل پرہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

فرانس: یہودی عبادت گاہ کو آگ لگانے کی کوشش کرنے والا شخص ہلاک

پولیس نے مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بج کر 45 منٹ پریہودی عبادت گاہ کے قریب آگ کی اطلاع پر کارروائی کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

فرانس: یہودی عبادت گاہ کو آگ لگانے کی کوشش کرنے والا شخص ہلاک

فرانس میں یہودی عبادت گاہ کو آگ لگانے کی کوشش کرنے والے شخص کو پولیس نے ہلاک کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی پولیس نے یہودی عبادت گاہ کو آگ لگانے کی کوشش کرنے والے شخص کو ہلاک کر دیاجو مبینہ طور پر شمالی شہر روئن میں یہودیوں ایک عبادت گاہ کو آگ لگانے کی کوشش کر رہا تھا۔

وزیر داخلہ جیرالڈ ڈرمینین نے سوشل میڈیا اکائونٹ ایکس پراپنے ٹویٹ میں کہا کہ پولیس نے آج صبح ایک مسلح شخص کو جو واضح طور پر یہودیوں عبادت گاہ کو آگ لگانا چاہتا تھاگولی مار کر ہلاک کر دیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بج کر 45 منٹ پر عبادت گاہ کے قریب آگ کی اطلاع پر کارروائی کی۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll