بھارت : نکسل باغیوں کیساتھ تصادم کے دوران انڈین فوج کے 23 اہلکار ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ تصادم ریاست چھتیس گڑھ کے علاقے بیجاپور اور سکما کی سرحد کے قریب پیش آیا۔ اتنی بڑی تعداد میں فوجی اہلکاروں کی ہلاکت سے حکام کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نکسل باغیوں نے انڈین فوجیوں کو ہلاک کرکے ان کی لاشوں کو قبضے میں لے لیا ہے اور انھیں واپس کرنے پر ابھی تیار نہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ اس کے علاوہ متعدد زخمی فوجیوں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔ فوجی حکام اس پر کوئی تبصرہ کرنے سے اجتناب کر رہے ہیں جس سے عوام میں غم وغصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔
حکام صرف 16 اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کر رہے ہیں لیکن انڈین ٹیلی وژن چینلزبتا رہے ہیں کہ تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔ انڈین فوج اور نکسل باغیوں کے درمیان یہ تصادم گزشتہ روز شروع ہوا تھا اور اعلیٰ سطح پر اس کی اجازت دی گئی تھی۔ بھارتی فوج کے اعلیٰ افسروں کو اندازہ نہیں تھا کہ یہ آپریشن ان کے جوانوں کیلئے موت کی وادی ثابت ہوگا۔
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 19 گھنٹے قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 3 دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 16 گھنٹے قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 20 گھنٹے قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 3 دن قبل
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 3 دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 19 گھنٹے قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 3 دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 19 گھنٹے قبل
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 3 دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 19 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 19 گھنٹے قبل







