جی این این سوشل

پاکستان

موجودہ حکومتی اتحاد سے معاہدہ کرکے پچھتا رہے ہیں : وسیم اختر

ایم کیو ایم کے سینئر رہنما وسیم اختر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومتی اتحاد سے معاہدہ کرکے پچھتا رہے ہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

موجودہ حکومتی اتحاد سے معاہدہ کرکے پچھتا رہے ہیں :  وسیم اختر
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

میڈیا کے ساتھ میں گفتگو  کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما وسیم اختر نے کہا کہ ہر جماعت کی مجبوریاں ہوتی ہیں، ہماری بھی مجبوریاں ہیں۔

انہوں  نے کہا کہ موجودہ حکومتی اتحاد سے معاہدہ کر کے پچھتا رہے ہیں مگر ہم سوچتے ہیں کہ انہیں چھوڑ کر کہاں جائیں؟

سابق میئر کراچی کا کہنا تھا کہ گورنر ٹیسوری ہمارا ایشو نہیں، ہم اس مرحلے پر پہنچ چکے ہیں کہ جس روز تنگ آ گئے تو موجودہ اتحاد سے بھی نکل جائیں گے۔

پاکستان

غلامی نامنظور کا نعرہ لگانے والے اب مذاکرات کی باتیں کررہے ہیں، خواجہ آصف

9مئی کو پی ٹی آئی نے ریڈ لائن کراس کی، سازش کے تحت فوجی تنصیبات پر حملہ کیا گیا، وزیر دفاع

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غلامی نامنظور کا نعرہ لگانے والے اب مذاکرات کی باتیں کررہے ہیں، خواجہ آصف

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ9مئی کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ریڈ لائن کراس کی ، سازش کے تحت فوجی تنصیبات پر حملہ کیا گیا، فوج میں بغاوت کی کوشش کی گئی۔اب غلامی نامنظور کے نعرہ لگانے والے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی باتیں کر رہے ہیں۔

سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حملوں میں پی ٹی آئی کی لیڈر شپ بھی ملوث تھی ، عدم اعتماد کا غصہ انہوں نے فوجی تنصیبات پر حملہ کر کے نکالا۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو حملہ کرنے والوں نے اب مذاکرات کیلئے کمیٹی بنا دی ۔ جب یہ حکومت میں تھے تو بات کرنے کیلئے تیار نہیں تھے۔ 

انہوں نے کہا کہ قید ہوئے ابھی ایک سال نہیں ہوا اور یہ مذاکرات کے لئے تیار ہو گئے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مولانا فضل الرحمان کی تضحیک کی اور اب انھیں بھی دعوت دی جارہی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت مزید گِر گئی

سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 1600 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت مزید گرِ گئی

سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔

ذرائع کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 1600 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔ 10 گرام سونے کی قیمت میں 1257 روپے کی کمی ہوئی ۔

فی تولہ سونے کی قیمت 238000 روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 204047 روپے ہو گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

گزشتہ3 دنوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3900 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

کینیڈا: سکھ رہنما کے قتل کے الزام میں 3 بھارتی ملزمان گرفتار

ملزمان کے بھارت سے تعلق سمیت مختلف زاویوں سے تحقیقات جاری ہیں، کینیڈین پولیس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کینیڈا: سکھ رہنما کے قتل کے الزام میں 3 بھارتی ملزمان گرفتار

کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے الزام میں 3 بھارتی شہریوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق 3گرفتار بھارتی شہریوں پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔ کینیڈین پولیس کے مطابق گرفتار بھارتی شہریوں کے بھارتی حکومت کے ساتھ تعلقات سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔

گرفتار ہونے والے کمل پریت سنگھ، کرن پریت سنگھ اور کرن برار پر فرسٹ ڈگری قتل اور سازش کے الزامات عائد ہیں۔

کینیڈین پولیس کے مطابق 3 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن میں 22سالہ کرن برار، 22 سالہ کمل پریت سنگھ اور 28 سالہ کرن پریت سنگھ شامل ہیں۔ تینوں کینڈین صوبے البرٹا کے شہر ایڈمنٹن میں رہتے ہیں جہاں سے انہیں گرفتار کیا گیا، ان کے خلاف مقدمے میں قتل کی متعدد دفعات شامل ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ تینوں ملزمان تین سے پانچ سال سے کینیڈا میں تھے۔ان ملزمان کے بھارت سے تعلق سمیت مختلف زاویوں سے تحقیقات جاری ہیں۔

یاد رہے کہ 45 سالہ ہردیپ سنگھ نجر کو گزشتہ سال جون میں سکھوں کی سب سے بڑی آبادی والے شہر وینکوور کے مضافاتی علاقے میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll