اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن فیصلہ کل سنائے گا۔


الیکشن کمیشن نے سابق وزیر اعظم عمران خان سمیت دیگر فریقین کو طلبی کے نوٹسز جاری کر دیئے۔ الیکشن کمیشن توشہ خانہ کیس کا فیصلہ جمعہ کو دن 2 بجے سنائے گا۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے 19 ستمبر کو توشہ خانہ ریفرنس پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
گزشتہ سماعت میں عمران خان کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے دلائل دیتے ہوئے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن عدالت نہیں بلکہ کمیشن ہے جب تک ہائیکورٹ کی نگرانی نہ ہو تو کوئی ادارہ عدالت نہیں بن جاتا،
الیکشن کمیشن خود کو عدالت قرار نہیں دے سکتا، ایسا نہیں ہوسکتا کہ 10 سال پرانی چیز اٹھا کر سوال کردیا جائے، یہ ایک سیاسی کیس ہے، اپوزیشن اس پر پریس کانفرنسز بھی کر رہی ہے۔
اس سے قبل عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس میں 2 ریفرنس دائر کیے گئے تھے جس میں سے دو ماہ قبل الیکشن کمیشن نے ایک ریفرنس خارج کر دیا تھا۔
عمران خان کی جانب سے الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے اپنے 60 صفحات پر مشتمل جواب میں کہا تھا کہ عمران حکومت کے ساڑھے 3 سال کے دوران 329 تحائف موصول ہوئے،
توشہ خانہ کے 58 تحائف سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ نے وصول کیے، جن میں سے 30 ہزار سے زائد مالیت کے 14 تحائف سابق وزیراعظم عمران خان اور اہلیہ کو ملے۔

سکھر بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب،کئی دیہاتوں میں پانی داخل
- 5 گھنٹے قبل

تھیلیسیمیا کے مریضوں کا جدید طریقہ علاج، پاکستانی نژاد برطانوی ڈاکٹر نے نئی تاریخ رقم کردی
- 3 گھنٹے قبل

وزیراعظم سعودی عرب کا تاریخی دورہ مکمل کر کے لندن روانہ
- ایک گھنٹہ قبل

اسرائیلی فوج کی سفاکیت نہ تھم سکی، تازہ حملوں میں غزہ کے 98 فلسطینی شہید
- 4 گھنٹے قبل

یو اے ای میں رہنے والے پاکستانیوں کے لیے خوشخبری،مفت ترسیلات زر بھیج سکیں گے
- 5 گھنٹے قبل

ایک ملک کے خلاف جارحیت کو دونوں کے خلاف تصور کیا جائے گا،پاک سعودیہ مشترکہ اعلامیہ
- 5 گھنٹے قبل

سکیورٹی فورسز کا خضدار میں ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 4 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد ہلاک
- ایک گھنٹہ قبل

پنجاب میں انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے سالانہ نتائج کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

مریضوں کی طبی حالت اور ممکنہ بیماریوں کا اندازہ لگانے والا جدید اے آئی ماڈل تیار
- 21 منٹ قبل

طالبان کی جانب سے افغانستان میں انٹرنیٹ پر پابندی لگا دی گئی
- ایک گھنٹہ قبل

مغوی اسسٹنٹ کمشنر حنیف نورزئی بازیاب، وزیر اعلیٰ کے خصوصی طیارے کے ذریعے کوئٹہ منتقل
- 5 گھنٹے قبل

سعودیہ اور پاکستان، جارح کے مقابل ایک ہی صف میں، ہمیشہ اور ابد تک، سعودی وزیر دفاع کی اردو ٹویٹ
- 2 گھنٹے قبل