پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم نے سنیئر صحافی ارشد شریف کے بہیمانہ قتل پر صدمہ کا اظہار کیا۔


چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان ارشد شریف نے سچ بولنے کی آخری قیمت اپنی جان کی صورت میں ادا کی۔
عمران خان نے صحافی ارشد شریف کے قتل پر اظہار افسوس کرتے ہوئے لکھا کہ صحافی ارشد شریف کے قتل پر صدمہ ہوا ہے، آج قوم ارشد شریف کی وفا ت پر سوگوار ہے، انہوں نے سچ بولنے کی آخری قیمت اپنی جان کی صورت میں ادا کی ہے، انہیں ملک چھوڑ کر بیرون ملک روپوش ہونا پڑا لیکن پھر بھی وہ سوشل میڈیا پر طاقتور کو بے نقاب کرتے ہوئے سچ بولتے رہے۔
Shocked at the brutal murder of Arshad Sharif who paid the ultimate price for speaking the truth - his life. He had to leave the country & be in hiding abroad but he continued to speak the truth on social media, exposing the powerful. Today the entire nation mourns his death.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 24, 2022
انہوں نے کہا کہ ارشد شریف کے بیانات اور شواہد کی جانچ کے لیے عدالتی تحقیقات کا آغاز کیا جانا چاہیے۔
سابق وزیر اعظم عمران خان نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر سنیئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کی تصویر شیئر کی۔
انہوں نے اس تصویر کے کیپشن میں صحافی کی ناگہانی موت پر ’ إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ ‘ کے دعائیہ الفاظ تحریر کئے۔
واضح رہے کہ سینئر صحافی اور اینکر ارشد شریف کو کینیا میں قتل کردیا گیا ہے۔
ارشد شریف کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے ان کی اہلیہ جویریہ صدیق کا کہنا ہے کہ پولیس کے مطابق ارشد شریف کو کینیا میں گولی ماری گئی ہے۔
دوسری جانب کینیا میڈیا کے مطابق ارشد شریف کی موت حادثہ تھی۔

برطانیہ نے پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کو ملک بدر کر دیا
- 3 دن قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- ایک دن قبل

صدر مملکت نے پاکستان کے دورے پر آئے انڈونیشین صدر کو نشان پاکستان سے نواز دیا
- 2 دن قبل
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 2 دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشیا کے صدر کی ملاقات، دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال
- 2 دن قبل

وفاقی حکومت نیب کے ذریعے کسی بھی قسم کے سیاسی انتقام اور کارروائیوں پر یقین نہیں رکھتی،وزیر اعظم
- 2 دن قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- ایک دن قبل

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا ایک اور سنگ میل ، پہلی مرتبہ ایک لاکھ ستر ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کرلی
- 2 دن قبل

منفی درجہ حرارت اورشدید برفباری کے باعث مانسہرہ؛ ناران ویلی سیاحوں کیلئےمکمل طور پر بند
- 2 دن قبل

روسی فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ آزمائشی پرواز کے دوران آئیوانوو ریجن میں گر کر تباہ،7 افراد جاں بحق
- 2 دن قبل
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 2 دن قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 2 دن قبل






