ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 : زمبابوے کی پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شرمناک شکست
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 میں گروپ ٹو کے اہم میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 میں گروپ ٹو کے اہم میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی۔
قومی ٹیم کے بیٹرز زمبابوے کی جانب سے دیا گیا 131 رنز کا چھوٹا ہدف حاصل کرنے میں بھی ناکام رہے۔
پرتھ میں کھیلے جارہے اس میچ میں زمبابوے کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 130 رنز بنائے، تاہم ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کے 6 کھلاڑی 94 رنز پر ہی پویلین لوٹ گئے تھے۔
زمبابوے کے بلے بازوں نے اپنی ٹیم کو تیز آغاز فراہم کیا تاہم پانچویں اوور میں حارث رؤف نے پاکستان کو پہلی کامیابی دلوائی۔
حارث نے 42 کے مجموعے پر 19 رنز بنانے والے کریگ ایروائن کو کیچ آؤٹ کروادیا۔ جبکہ اگلے ہی اوور میں محمد وسیم نے اوپنر ایسلے مدھیویر کو بھی ایل بی ڈبلیو آؤٹ کرکے زمبابوے کی اسپیڈ کو بریک لگائی۔
زمبابوے کی ٹیم نے پاور پلے کے اختتام تک 2 وکٹوں کے نقصان پر 47 رنز بنائے۔
زمبابوے کو تیسرا نقصان پر ملٹن شمبا کی صوت میں 64 رنز پر اٹھانا پڑا، تاہم اس کے بعد سکندر رضا اور شان ولیمنز نے اپنی ٹیم کو دوبارہ سنبھال لی۔
پاکستانی بولرز ایک مرتبہ پھر اپنے تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے 95 کے اسکور پر یکے بعد دیگرے 4 مزید وکٹیں لینے میں کامیاب ہوگئے۔
پہلے شاداب خان نے دو پھر اس کے بعد محمد وسیم جونیئر نے دو وکٹیں لے کر زمبابوے کو بیک فٹ پر دھکیل دیا۔
اس کے بعد ریان برل اور بریڈ ایونز نے آٹھویں وکٹ پر 31 رنز کی پارٹنرشپ بنا کر زمبابوے کے لیے قیمتی رنز جوڑے، تاہم پاکستانی بولرز کی نپی تلی بولنگ کے باعث زمبابوے کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 130 رنز بناسکی۔
پاکستان کی جانب سے محمد وسیم جونیئر 4 وکٹیں لے کر کامیاب ترین بولر ٹھہرے، شاداب خان 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے میں کامیاب ہوئے جبکہ ایک وکٹ حارث رؤف کے حصے میں آئی۔
قومی کرکٹ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی جہاں آصف علی کی جگہ محمد وسیم کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا۔
پاکستان ٹیم میں بابر اعظم، شاداب خان، محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد، حیدر علی، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف شامل ہیں۔
اس سے قبل آج کے پہلے میچ میں جنوبی افریقا نے بنگلادیش کو باآسانی 104 رنز سے ہرادیا تھا جبکہ دوسرے مقابلے میں بھارت نے نیدرلینڈز کو 56 رنز سے شکست دی۔

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 16 hours ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 3 days ago

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 2 days ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 3 days ago
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 2 days ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 2 days ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 16 hours ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 2 days ago

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 2 days ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 21 hours ago

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 2 days ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- a day ago









