جی این این سوشل

دنیا

عراق:فٹبال اسٹیڈیم کے قریب دھماکے سے کھلاڑیوں سمیت 10 افراد ہلاک

عراق کے دارالحکومت بغداد میں دھماکے سے  فٹبال کے کھلاڑیوں  سمیت10 افراد ہلاک ہوگئے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

عراق:فٹبال اسٹیڈیم کے قریب دھماکے سے کھلاڑیوں سمیت 10 افراد ہلاک
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 

عراق کے دارالحکومت بغداد میں دھماکہ سے  دس افراد جاں بحق  جبکہ بیس سے زائد زخمی ہوگئے۔ عراقی میڈیا کے مطابق دھماکہ فٹ بال اسٹیڈیم سے منسلک گیراج میں ہوا۔

بین الاقوامی میڈیا کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں زیادہ تعداد فٹ بال کے کھلاڑیوں کی ہے۔ دھماکے کے وقت فٹبال میچ جاری تھا۔

ابتدائی رپورٹس کے مطابق بم ایک گاڑی میں نصب تھا۔ دھماکہ  ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے نے قریب کھڑے گیس ٹینکر کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ جس کے نتیجے میں ایک اور دھماکا ہوا ۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

دنیا

سینئر حماس  رہنما عزالدین قصاب اسرائیلی حملے  میں شہید،حماس کی تصدیق

عز الدین قصاب ہماری ہٹ لسٹ میں حماس کے آخری سینئر رہنما تھے، اسرائیلی فوج

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سینئر حماس  رہنما عزالدین قصاب اسرائیلی حملے  میں شہید،حماس کی تصدیق

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے اپنے ایک حملے میں حماس کے سنئیر اور سرکردہ رہنما عز الدین کو شہید کرنے کا دعوی کیا تھا، اسرائیلی فورسز کا کہنا ہے کہ عز الدین کوغزہ میں فضائی حملے کے نتیجے میں شہید کیا ہے۔
اسرائیل نے عزالدین قصاب کو حماس کا آخری سینئر عہدیدار قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ غزہ میں دوسرے گروپوں کے ساتھ رابطہ رکھنے کے ذمہ دار تھے جنہیں خان یونس میں ایک فضائی حملے میں شہید کیا گیا۔اسرائیلی فوج کا مزید کہنا تھا کہ حماس رہنما عزالدین قصاب ہماری ہٹ لسٹ میں تھے۔

 مگر فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیلی فوج کے اس دعوے پر کوئی رد عمل نہیں دیا تھا۔
 تاہم اب حماس نے عزالدین قصاب کی شہادت کی تصدیق کر دی ہے،حماس کی طرف سے جاری کیے گئے بیان میں مزید کہا گیا ہے  کہ اسرائیلی فورسز کے حملے میں عزالدین قصاب کے ساتھ موجود دوسرے رہنما ایمن آئش بھی شہید ہو گئے ہیں۔ اسرائیلی جنگی طیاروں نے دونوں رہنماؤں کی گاڑی پر بمباری کی۔
 جبکہ دوسری اسرائیلی فوج نے نصیرت کیمپ کے اطراف بھی ٹینکوں سے گولہ باری کی جس کے نتیجے میں 26 فلسطینی شہید ہوگئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

جیکب آباد:بس اور ٹرک کے درمیان ٹریفک حادثہ، 5 افراد جاں بحق

مسافر بس کوئٹہ سے صادق آباد جا رہی تھی،پولیس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جیکب آباد:بس اور ٹرک کے درمیان ٹریفک حادثہ، 5 افراد جاں بحق

جیکب آباد میں مسافر کوچ اور منی ٹرک میں ٹکر سے 5  افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے  مطابق حادثہ جیکب آباد کے علاقے ٹھل میں گرڈ اسٹیشن کے پاس پیش آیا جہاں مسافر بس ایک منی ٹرک سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں 5 افراد جان بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

پولیس حکام کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہے، جبکہ زخمیوں کو علاج کے لیے قریبی  اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مسافر بس کوئٹہ سے صادق آباد جا رہی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی ،12 خطرناک دہشتگرد گرفتار

پنجاب: سی ٹی ڈی نے مختلف شہروں میں   140انٹیلی جنس بیسڈآپریشن کے دوران 12 دہشتگردوں کو گرفتار کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی ،12 خطرناک دہشتگرد گرفتار

پنجاب: سی ٹی ڈی نے مختلف شہروں   140انٹیلی جنس بیسڈآپریشن کے دوران 12 دہشتگردوں کو گرفتار کیا۔

 

 ذرائع کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے مختلف شہروں  سرگودھا، بھکر، رحیم یار خان اورفیصل آباد میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں کی گئیں۔

سی ٹی ڈی ترجمان نے بتایا کہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران شیخوپورہ،ننکانہ صاحب اورجھنگ  کے اضلاع میں بھی  کارروائیاں  کی گئیں، جس کے دوران  بھکر اور سرگودھا سے کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گرد گرفتار ہوئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب نے بتایا کہ دہشتگردوں سے دھماکا خیز مواد، ڈیٹونیٹر گولیاں، اسلحہ اور آئی ای ڈی بم اور موبائل فون برآمد ہوئے ہیں۔

حکام نے مزید بتایا کہ دہشت گرد کارروائی کرکے خوف وہراس پھیلانا چاہتے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll