جی این این سوشل

پاکستان

لانگ مارچ : عمران خان کے کنٹینر کے نیچے آکرخاتون رپورٹر جاں بحق

پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ تیسرے روز بھی جاری ہے۔ کامونکی جاتے ہوئے راستے میں حادثہ پیش آیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

لانگ مارچ : عمران خان کے کنٹینر کے نیچے آکرخاتون رپورٹر جاں بحق
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستان تحریک انصاف کے لانگ کے کامونکی جاتے ہوئے راستے میں  عمران خان کے کنٹینر کے نیچے آکرنجی ٹی وی کی خاتون رپورٹر جاں بحق ہوگئی۔

پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ تیسرے روز بھی جاری ہے۔ کامونکی جاتے ہوئے راستے میں حادثہ پیش آیا ہے۔عمران خان کے کنٹینر کے نیچے آکر  نیوز چینل کی خاتون رپورٹر جاں بحق ہوگئی۔

حادثے کے بعد عمران خان کا کنیٹنر جی ٹی روڈ پر روک دیا گیا اور حادثےکےبعد عمران خان خود بھی کنیٹنرسےنیچے اترآئے۔

ترجمان ریسکیو کے مطابق خاتون رپورٹر ایک کنٹینر سے اترتے ہوئے نیچے گری اور عمران خان کے کنٹینرکےنیچے آگئی۔

تجارت

سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کمی

10گرام سونے کی قیمت 1457 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 42 ہزار627 روپے ہوگئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کمی


آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں  سونے کی فی تولہ قیمت میں  1700 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد  سونے کی  قیمت 2 لاکھ 83 ہزار روپے ہے۔
 جبکہ 10گرام سونے کی قیمت 1457 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 42 ہزار627 روپے ہوگئی۔ 
عالمی مارکیٹ  میں سونےکی قیمت میں 17 ڈالر کی کمی ہوئی ہے جس سے سونے کی نئی قیمت 2735 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اسپیکر نےجوڈیشل کمیشن کی تشکیل کیلیے پارلیمنٹیرینز کے نام سپریم کورٹ کو بھجوا دئیے

پارلیمنٹ سے بھجوائے گئے ناموں میں حکومت اپوزیشن کی برابر کی نمائندگی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسپیکر نےجوڈیشل کمیشن کی تشکیل  کیلیے پارلیمنٹیرینز کے نام سپریم کورٹ کو بھجوا دئیے

سپریم کورٹ میں ججز کی تقرری کے لیے جوڈیشل کمیشن میں پارلیمانی جماعتوں کے ارکان کی نامزدگی کر دی گئی۔

 تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا  گیلانی نے آئین کے آرٹیکل 175 اے کے تحت قائد ایوان سینیٹر اسحاق ڈار اور قائد حزب اختلاف سینیٹ سینٹر شبلی فراز کی ایڈوائس پر جوڈیشل کمیشن کے لیے حکومت اور اپوزیشن سے دو ارکا ن کے نام سپریم کورٹ کو بھجوا دئیے ہے،حکومت کی جانب سے سینیٹر فاروق ایچ نائیک جبکہ اپوزیشن کی طرف سے شبلی فراز کونامزد کیا گیا ہے۔

دوسری طرف اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بھی سپریم جوڈیشل کمیشن کو خط لکھ کر پارلیمانی جماعتوں کی جوڈیشل کمیشن میں نامزدگی کردی۔

جوڈیشل کمیشن کےلیے قومی اسمبلی سے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور مسلم لیگ ن کے شیخ آفتاب کو  نامزد کیا گیا ہے۔ جبکہ خواتین کی نشست کے لیےاسپیکر قومی اسمبلی نے روشن خورشید بروچہ کو نامزد کیاہے۔

پارلیمنٹ سے بھجوائے گئے ناموں میں حکومت اپوزیشن کی برابر کی نمائندگی ہے ۔

ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق 26 ویں ترمیم کی منظوری کے بعد جوڈیشل کمیشن میں 5 اراکین پارلیمنٹ شامل ہیں اور تمام نامزدگیاں سیکرٹری جوڈیشل کمیشن کو بھجوادی گئی ہیں جب کہ تمام نامزدگیاں سپریم کورٹ کو موصول ہوگئی ہیں۔

واضح رہے کہ 26 ویں آئینی  ترمیم کے نفاذ کے بعد پارلیمان کی خصوصی کمیٹی نے سپریم کورٹ کے تین سینئر ترین ججز میں جسٹس یحییٰ آفریدی کو چیف جسٹس پاکستان مقرر کیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

لبنان اور اسرائیل کے تنازع کوختم  کرنے کا وقت آ گیا ہے،ٹرمپ

نااہل قیادت نے امریکا کو تباہ کردیا، صدر منتخب ہوا تو امریکا میں ترقی کا نیا دور شروع ہو گا،ٹرمپ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لبنان اور اسرائیل کے تنازع کوختم  کرنے کا وقت آ گیا ہے،ٹرمپ

 غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق امریکی صدراور ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست مشی گن میں مقیم عرب امریکیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ اسرائیل اور لبنان کے تنازعے کو ختم کیا جائے، ٹرمپ نے مزید کہا کہ مشرق وسطیٰ اور امریکا میں ایسے لوگ ہیں جو اپنا کام نہیں کر رہے۔

اپنے خطاب  میں ٹرمپ کا کہنا  تھا  کہ نااہل قیادت نے امریکا کو تباہ کردیا، صدر منتخب ہوا تو امریکا میں ترقی کا نیا دور شروع ہو گا۔

دوسری جانب  ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کملا ہیرس کی انتخابی مہم بھی جاری ہے، کملا کی انتخابی مہم کی ٹیم نےکہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی دن ووٹ کاؤنٹ ہونے سے پہلے ہی اپنی جیت کا دعویٰ کرسکتے ہیں۔

 جبکہ امریکی ریاست ٹیکساس کی اسمبلی کے رکن سلمان بھوجانی کی انتخابات میں مسلم ووٹرز سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مسلم کمیونٹی کو ’’ہیرس-والز‘‘ کے ٹکٹ کو ایک عملی اور مفید انتخاب کے طور پر دیکھنا چاہیے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll