جی این این سوشل

پاکستان

"عمران خان چندسو افراد کو عوام کا سمندر کہہ رہے ہیں"، رانا ثنااللہ

اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ انصاف پروگرام کی تحقیقات میں سب نے پکڑے جانا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

"عمران خان  چندسو افراد کو عوام کا سمندر کہہ رہے ہیں"، رانا ثنااللہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مخصوص طبقہ بدقسمتی سے گمراہی کا شکار ہو چکا ہے۔ تحریک انصاف کا لانگ مارچ 7، 8 ہزار افراد سے شروع ہوا تھا لیکن چلتے چلتے ان کی تعداد میں کمی ہو گئی ہے اور عمران خان کہتے ہیں کہ عوام کا سمندر میرے ساتھ چل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام نے عمران خان کے لانگ مارچ کو مسترد کر دیا ہے اور یہ چند سو افراد کو عوام کا سمندر کہہ رہے ہیں۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان ایک طرف دھمکیاں دے رہے ہیں تو دوسری طرف پاؤں پڑ رہے ہیں۔ عمران خان لانگ نہیں بلکہ فتنہ مارچ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان گھٹیا گفتگو کرتے ہیں اور اس کے علاوہ ان کے پاس کوئی کام نہیں۔ روزانہ صبح مارچ گالی گلوچ کے ساتھ شروع کرتے ہوں تمہیں شرم نہیں آتی لیکن عوام عمران خان کے پاگل پن کا شکار نہیں ہوں گے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ الیکشن میں جیتنے کی باتیں کرتے ہو اور جب عام انتخابات ہوں گے تو تمہیں پتا لگ جانا ہے۔ انتخابات جیتنے میں صوبائی حکومتوں کا بڑا کردار ہوتا ہے۔ غریبوں کے نام پر تم نے چندہ اکٹھا کر کے سیاست کی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو چاہیئے کہ یہ اپنے مذموم فسادی ایجنڈے کو چھوڑ دیں اور پاکستان کی دوسری سیاسی جماعتوں کے ساتھ بیٹھ کر بات کریں،

پھر جو سیاسی حل نکلے اس کے مطابق آگے بڑھا جائے۔ پاکستان کو اس وقت اتفاق کی ضرورت ہے نہ کہ افراتفری اور انارکی کے ماحول کی۔ وزیر اعظم کی ہدایت ہے کہ اس فتنے کو روکنے کے لیے اسلحہ نہیں دینا۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ فرنٹ فورسز کو صرف آنسو گیس اور ربڑ کی گولیاں فراہم کی جائیں گی، خون اور جنازوں کا نام لے کر حکومت کو خوفزدہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ عمران خان نے احساس پروگرام کے فنڈز انتخابات میں استعمال کیے تاہم احساس پروگرام میں تحقیقات ہو رہی ہیں تم نے پکڑے جانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بندے اور بندوقیں اکٹھی کر رہے ہیں کیونکہ یہ وفاق پر حملہ آور ہونا چاہتے ہیں جبکہ فورسز کو بھی اپنی جان کی حفاظت کے لیے اسلحہ جاری ہونا چاہیے۔ یہ گمراہی مارچ ہے عملی طور پر یہ ناکام مارچ ہے۔

کھیل

چیمپئنز ٹرافی :ہائبرڈ ماڈل پر کوئی بات نہیں ہو گی ، محسن نقوی

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کرکٹ سیاست سے پاک ہو، چیمپئنز ٹرافی کیلئے تیاریاں اسی طرح جاری رکھیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چیمپئنز ٹرافی :ہائبرڈ ماڈل پر کوئی بات نہیں ہو گی ، محسن نقوی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین محسن نقوی بھارتی کرکٹ ٹیم کے پاکستان نہ آنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اپنی تیاریاں جاری رکھے ہوئے ہیں چیمپئنز ٹرافی میں ہائبرڈ ماڈل کے حوالے سے ہماری کسی سے کوئی بات نہیں ہو ئی اور نہ ہی ہوگی۔ 
 قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کرتےہوئےچیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ گزشتہ 2 ماہ سے انڈین میڈیا سے خبریں آرہی تھیں کہ ٹیم نہیں آرہی، کسی کو کوئی اعتراض ہے تو تحریری طور پر بتائے، ہم سے ابھی تک ہائبرڈ ماڈل پر کوئی بات نہیں ہوئی اور نہ ہم تیار ہیں، 
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کرکٹ سیاست سے پاک ہو، چیمپئنز ٹرافی کیلئے تیاریاں اسی طرح جاری رکھیں گے۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ میں  چاہتا ہوں کرکٹ میں کسی قسم کی سیاست نہ ہو، چیمپئنز ٹرافی بارے جو بھی فیصلہ ہوگا حکومت پاکستان کرے گی،اگر  بھارتی کرکٹ بورڈ  کو اعتراض ہے تو تحریری طور پر بتائے، ہر ملک کی خواہش ہے کہ پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی ہو، میری ہر ملک سے بات چیت رہتی ہے، ہر ملک کی خواہش رہتی ہے ہم یہاں کرکٹ کھیلیں ۔
آسٹریلیا کیخلاف قومی ٹیم کی شاندار فتح پر بات کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ پوری قوم کو مبارک ہو، پاکستانی ٹیم نے 2017 کے بعد آسٹریلیا کو شکست دی، ٹیم آئندہ بھی خوشخبریاں دے گی، یہ جو ٹیم سالہا سال سے جیت نہیں رہی تھی ہم آپ کو جیت کردکھائیں گے۔
واضح رہے کہ بھارتی بورڈ کے ذرائع کے مطابق بھارتی ٹیم کے میچز دبئی میں رکھنے کا مطالبہ کیا گیا ہے جب کہ بی سی سی آئی نے اپنے تحفظات کے حوالے  سےحکام کو آگاہ کردیا ۔  

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

نیدرلینڈ: فلسطینی پرچم کی بے حرمتی پر فٹبال میچ کے دوران تصادم 

اسرائیلی شائقین کی جانب سے  ایک  عرب ٹیکسی ڈرائیور کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا، نیدر لینڈ پولیس نے  کارروائی کرتے ہوئے  65 افراد کو گرفتار کرلیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نیدرلینڈ: فلسطینی پرچم کی بے حرمتی پر فٹبال میچ کے دوران تصادم 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق تصادم  میں 11 اسرائیلی زخمی ہوئے ہیں، جبکہ 2 اسرائیلی فٹبال شائقین سے ابھی تک رابطہ نہیں ہوسکا ۔ 
غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیدر لینڈ کے دارالحکومت ایمسٹر ڈیم میں یورپا لیگ کے میچ کے دوران اسرئیلی فٹ بال شائقین پر حملہ ہوا ہے، اسرائیلی وزارت خارجہ کےمطابق حملے میں 11 اسرائیلی زخمی جبکہ 2 افراد لا پتہ ہے۔
رپورٹس کے مطابق میچ کے دوران اسرائیلی شائقین  نے اسٹیڈیم کے اندر اور باہر توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے فلسطینی پرچم نذرآتش کردیا، جبکہ اس دوران اسرائیلی شائقین کی جانب سے  ایک  عرب ٹیکسی ڈرائیور کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا، نیدر لینڈ پولیس نے  کارروائی کرتے ہوئے  65 افراد کو گرفتار کرلیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کے مطابق فٹبال میچ سے قبل اسرائیلی تماشائیوں نے فلسطینی پرچم کی بے حرمتی کی، اس دوران عرب مخالف اورغزہ کے بچوں کےخلاف نفرت انگیز نعرے بھی لگائے گئے جس کے نتیجے میں تصادم شروع ہوا۔
 تاہم اس حوالے سے عرب میڈیا کا کہنا ہے  کہ میچ سے قبل اسپین میں طوفانی  سیلاب میں مرنے والوں کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی تھی جس  پر اسرائیلی تماشائی شورمچاتے رہے اور اس دوران  عرب مخالف ترانے پڑھے گئے۔ 

رپورٹ کے مطابق حملوں کے بعد اسرائیلی وزات خارجہ نے اپنے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ  ہوٹلز تک محدود رہیں جب کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اپنے شہریوں کو واپس لانے کے لیے دو طیارے ہنگامی طور پر ایمسٹرڈیم بھیجنے کا حکم دیا ہے

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بیرون ملک جانے والوں کے پاسپورٹ اجراء میں تاخیر کا معاملہ حل ہو گیا

10 نئے پرنٹرز کی مدد سے پروڈکشن صلاحیت میں 2 گنا اضافہ ہو گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بیرون ملک جانے والوں کے پاسپورٹ  اجراء میں تاخیر کا معاملہ حل ہو گیا

بیرون ملک جانے والوں کو پاسپورٹ کے اجراء میں تاخیر کا معاملہ حل ہو گیا

محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کا کہنا  ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے نئے جدید پاسپورٹ پرنٹرز کی انسٹالیشن کا عمل مکمل ہوگیا ، نئے پرنٹرز آنے سے محکمہ پاسپورٹس کی پرنٹنگ صلاحیت دو گنا ہوگئی۔

پاسپورٹ اینڈ امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ 10 نئے پرنٹرز کی مدد سے پروڈکشن صلاحیت میں 2 گنا اضافہ ہوا،  جس سے روزانہ کی بنیاد پر 40 ہزار پاسپورٹس پرنٹ کیے جا رہے ہیں،  جبکہ اس سے قبل یومیہ صلاحیت 20 ہزار پاسپورٹس تھی۔

محکمہ پاسپورٹ حکام نے  شہریوں کے لیے اچھی خبر سناتے ہوئے کہا ہے کہ فاسٹ ٹریک کیٹیگری میں اپلائی کیے گئے پاسپورٹس کا بیگ لاک زیرو ہوچکا ہے جبکہ زیرالتوا پاسپورٹس بھی شہریوں کو تیزی سے فراہم کیے جارہے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ 30 ہزار سے زائد فاسٹ ٹریک پاسپورٹس جاری کردیے گئے ہیں، ارجنٹ کیٹیگری کے تحت اپلائی کیے گئے 70 ہزار پاسپورٹس کا بھی اجرا کردیا گیا ہے

ڈی جی پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی  کا کہنا ہے کہ 7 مزید جدید مشینیں جلد ہی پاسپورٹس ہیڈکوارٹرز پہنچیں گی، ای پاسپورٹس کی پرنٹنگ کے لیے بھی دو پرنٹرز منگوائے گئے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جدید پرنٹرز آنے سے پرنٹنگ صلاحیت میں حیران کن حد تک اضافہ دیکھنے کو ملے گا، صلاحیت میں اضافے کے بعد روزانہ کی بنیاد پر بیک لاگ ختم کر رہےہیں ۔ َ

ڈی جی پاسپورٹس کا مزید کہنا ہے کہ شہریوں کی سہولت کیلئے اضافی شفٹوں میں کام کیا جارہا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll